Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خاوند مجھے پاگل کہتے! میں قتل کرنے کا موقع ڈھونڈتی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اپنی امان میں رکھے‘ صحت و تندرستی اور سلامتی دے اور تسبیح خانے کو سدا آباد رکھے جس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی زندگی بدل رہی ہیں اور انہیں خیر مل رہی ہے ہم بھی اس خیر کا حصہ ہیں۔ میں نے آپ کو خط لکھا کر بھیجا تھا اس وقت زندگی اتنی مشکل تھی کہ زندگی کے سارے راستے بند تھے کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ہم نے کیسے زندہ رہنا ہے بس ایک ہی خیال دل میں آتا تھا کہ میں اپنے خاوند کو ماردوں یا خود مر جائوں‘ آپ سے ملنے کے بعد اللہ کا شکر ہے زندگی آسان ہوگئی۔ عبقری رسالہ ہر مہینے گھر آتا ہے آپ کا دیا ہوا وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل یا وارث یانصیر پڑھتے ہیں اللہ کریم نے ہماری بہت سی مشکلات حل کی ہیں۔عبقری ملنے سے پہلے میری زندگی کتنی اذیت ناک تھی اس تھوڑا سا خاکہ پیش کرنا چاہوں گی تاکہ قارئین کو اندازہ ہو کہ تسبیح خانہ کتنی بڑی نعمت ہے اور زندگی کو کیسے الجھنوں سے نکال کر سکھ کی راہوں پر ڈال دیتا ہے۔
ساری زندگی گناہوں کی دلدل میں گزری اور اسی کی سزا شادی کے بعد والی زندگی میں ملتی رہی‘ 26سال سسرال والی زندگی سخت اذیت میں گزری‘ کوئی گھڑی ایسی نہ ہوتی‘ جب ہم میاں بیوی آپس میں نہ جھگڑتے ہوں۔ میں ہر وقت ذہنی بیمار اور جسمانی بیمار بھی رہتی تھی‘ مجھے دورے پڑتے تھے۔ اگر کسی کے پاس دم کروانے چلی جاتی تو وہاں مجھے دورہ پڑ جاتا۔ سسرال میں مجھے پاگل کہا جاتا ‘میرا خاند بھی مجھے ایسے ہی کہتا۔ اللہ سے لگن تھی نماز پڑھتی تھی تہجد پڑھتی تھی لیکن باقاعدگی سے نہیں کچھ دن ٹھیک عبادت کرلیتی پھر بیمار ہو جاتی۔ مجھے اتنا پتہ ہے اگر بچ گئی تو صرف اللہ کی نزدیکی کی وجہ سے۔میرا بیٹا آپ سے بیعت ہوا ہے ماشاء اللہ اگر میرا رب مجھ سے جھوٹ نہ بلوائے تو وہ اللہ کا ولی ہے ۔ پانچ وقت کا نمازی، تہجد گزار اور ماں باپ کا اتنا فرمانبردار کے میں اللہ سے دعا کرتی ہوں یا اللہ اسے مستجاب الدعوات بنادے وہ جو دعا کرے اللہ اس کی قبول کرنا یہ سب آپ کی نسبت کا اثر ہے آپ کے درس کا اثر ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے حالات خراب تھے لیکن اس لاک ڈائون نے بھی ہمیں آپ کی دعائوں سے بہت کچھ دیا۔ بیٹے کی شادی ہوگئی میری بہن کی بیٹی سے۔میری بہن بھی میری طرح غریب ہے کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ ہم پندرہ لوگ گئے اور سادگی سے نکاح کیا افطاری بطور ولیمہ رکھ دی ۔ ان دو سالوں میں ہی زندگی میں اتنے بڑے بڑے معجزے ہوئے ہیں اگر لکھنے بیٹھ جائوں تو پوری کتاب لکھ ڈالوں۔ گھر سکھ‘ چین آگیا ہے‘ دماغی طور پر پرسکون ہوگئی ہوں‘ رزق کے مسائل حل ہوئے ہیں‘ گھر سے جھگڑے ختم ہوئے ہیں‘ تسبیح خانہ نے حقیقت میں میری زندگی کو پرسکون بنا دیا ہے۔ اگر میرا بیٹا تسبیح خانہ نہ آتا اور مجھے یہاں کی راہ نہ دکھاتا تو شاید اب تک میں خود کشی کرچکی ہوتی یا اپنے (اللہ نہ کرے)شوہر کو قتل کرچکی ہوتی۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 663 reviews.