Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے

غیرمسلموں اور ان کی عبادت گاہوں کیساتھ حسن سلوک:عبدالرحمٰن الداخل کے بیٹے ہشام اول نے اپنے سیرت و کردار میں اور طرز حکمرانی میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی یاد تازہ کردی جہاں اس کے اور کارنامے ہیںوہاں انصاف میں امیرو غریب کا امتیاز نہ کرنا۔ دست نگر اور لطف و کرم سے پیش ٓانا رعایا کو تنگ کرنے والے حکام کو بے رحم ہوکر سزا دینا۔ غیرمسلموں کے ساتھ اور ان کی عبادت گاہوں کے ساتھ حسن و سلوک کرنا اس خاندان کے حکمران عبدالرحمن ثانی کا بھی یہی طرہ امتیاز تھا اور اس خاندان کے اور حکمران عبدالرحمٰن ثالث کو بھی یہ وقار حاصل تھا اس کے انتقال کے بعد اس کے کاغذوں میں ایک بیاض نکلی جس میں اس نے لکھا تھا میں نہایت امن امان کامیابی کے ساتھ پچاس برس حکمرانی کرکے جارہا ہوں۔ میرے دشمن اور دوست مجھ سے خوش ہیں، دنیا بھر کے بادشاہ میری دوستی کے طلب گار ہیں کوئی ایسی چیز نہ تھی جس کی خواہش انسان کے دل میںہوا کرتی ہے وہ مجھے نہ ملی ہو۔ میںنے ان دنوں کو گنا ہے جن میں میں بے فکر رہا اور میں واقعی بے فکر رہا مجھے حقیقی خوشی نصیب ہوئی۔ ایس بی اسکاٹ لکھتا ہے عبدالرحمٰن ثالث غیرمسلموں کیلئے اتنا بڑا دل رکھتا تھا کہ شاید شیر کا دل بھی چھوٹا ہوگا اور ڈوزی مشہور مورخ لکھتا ہے عبدالرحمٰن ثالث کی فوج دنیا کی بہترین فوج لیکن کبھی اس کی تلوار غیرمسلموں کیلئے نہیں اٹھی اور اس نے ہمیشہ غیرمسلموں کے ساتھ اور ان کی عبادت گاہوں کے ساتھ بہترین اور اعلیٰ سلوک کیا ہے۔(ہسٹری آف سارا سیز صفحہ نمبر 112 تا 114)

 

’’پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک‘‘اب تمام واقعات کتابی شکل میں ضرور پڑھیں‘ گفٹ کریں اور’’غیرمسلموں کی عبادت گاہیں‘ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ ’’امن اور عبقری‘‘ انسانیت اور رواداری‘‘کتب اردو اور انگلش میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 725 reviews.