Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

اب میری برداشت ختم ہوگئی!خدارا کچھ بتائیے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!شادی کو اکیس سال ہوگئے ہیں‘گھریلو مسائل سے تنگ آگئی ہوں‘ ساس صاحبہ اتنی لڑائی کرتی ہیں کہ بس! دوکمروں کا چھوٹا سا گھر ہے‘ دوسرا کمرہ ساس کے پاس ہے‘ بچے جوان ہیں‘گزارہ مشکل سے ہوتا ہے‘ بس ایک ہی بات سنتی ہوں‘ نکل جاؤ میرے گھر سے‘ہماری اتنی انکم نہیں کہ کرایہ پر گھر لے سکیں۔ہروقت ایک ہی طعنہ تم اور تمہاری ماں ہم پر تعویذ کرواتے ہو‘ میرے بچوں کو اور اپنی سگی پوتی کو بددعائیں دیتی ہیں‘ خدارا کوئی وظیفہ بتائیے‘ اب تھک گئی ہوں‘ برداشت ختم ہوگئی ہے۔ (پوشیدہ)
جواب:1۔اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ ‘ گیارہ بار۔ 700 مرتبہ یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْخَیْرَ دعا پڑھیں۔ 11دن،21 دن یا 41 دن۔ وضو کے درمیان والی دعا سارا دن کھلی پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَ وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَ بَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ

 بیٹا کہتا ہے چپ کرجائیں مجھے سب پتہ ہے.

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! بڑی مشکل سے پیٹ کاٹ کاٹ کر بیٹا پالا ہے‘ انتہائی غربت دیکھی ہے‘ خود نہ کپڑا بنایا‘ نہ اچھا کھانا کھایا مگر اسے کھلایا‘ مگر اب 19سال کا ہوگیا ہے‘ بہت ضدی اور غصے والا ہے‘ پڑھائی صحیح نہیں کرتا‘ کوئی بات سمجھائیں تو کہتا ہے کہ چپ کرجائیں مجھے سب پتہ ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں؟خدارا اس کیلئے کچھ بتائیںیہ سدھر جائے‘ ہمارے بھی سکھ کے دن آجائیں۔اس کی وجہ سے شوہر بیمار رہتے ہیں۔ (ن، راولپنڈی)
جواب: ہر نما ز کے بعد 19 دفعہ سورۃ لہب پڑھیں اور سارا دن بیٹے کا تصور کرتےہوئےیَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ یَامَانِعُ یَاصَبُوْرُ اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو پڑھتے رہیں۔یہ عمل40دن تک جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ بیٹا سدھر جائے گا۔

15 سال سے جادو کے وار سہہ رہے ہیں!

آج سے پندرہ سال پہلے ہمارے گھر پر جادو ہوا اسی دوران میری چھوٹی بیٹی پیدا ہوئی ہمارے گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ اس وقت میرے دونوں بچے بیٹا اور بیٹی پانچویں کلاس میں تھے۔ میرے بیٹے پر سکول میں چیزیں حاوی ہوگئیں ‘سکول والوں نے اس کا نام سکول سے خارج کردیا۔ اس کے بعد اس کا علاج کروایا لیکن پھر اس نے سکول کے غلط لڑکوں میں بیٹھنا شروع کردیا اورفیل ہوگیا۔ بیٹی پر بھی وہی اثرات اور میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔(ث،لاہور)
مشورہ:سفلی جادو اور ٹونے کے علاج کےلئے درود شریف گیارہ مرتبہ پھر سورہ توبہ کی آخری آیات اور سورہ بقرہ کے آخری رکوع کے ساتھ سورہ اخلاص اور معوذتین تین بار پڑھ کر مریض پر دم کریں اور یہ دعا سات روز پانی پر دم کر کے پلائے۔اس کے علاوہ سارا دن سارا گھر کھلا یَاقَہَّارُ پڑھے‘یقین توجہ اور دھیان سے یہ عمل کیجئے! ان شاء اللہ تمام رکاوٹیں اور جادو ختم ہوجائیگا۔

 نظربد یا جادو! فیکٹریاں بیچ کر قرض اتارا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارا اچانک کاروبار تباہ ہوگیا‘ کروڑوں کے قرض میں ڈوب گئے‘ فیکٹریاں فروخت کرکے قرض اتار دیا ہے۔ کسی دوسرے کام کی ترتیب نہیں بن پارہی اور آئے دن کسی نہ کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوتا رہتا ہے ۔ بڑا بیٹا باغی ہوگیا ہے گھر میں کسی سے بات نہیں کرتا۔ نہ ماں سے نہ باپ سے نہ بھائی بہنوں سے صرف اپنی بیوی اور بچوں سے باتیں کرتا ہے۔ چوبیس گھنٹے گھر کا ہر فرد انٹرنیٹ استعمال کررہا ہوتا ہے اور میری دونوں بہوئیں ایک ہوگئی ہیں اور طرح طرح سے ہمیں تنگ کررہی ہیں۔ وظائف بتادیں تاکہ گھر میں حالات بالکل ٹھیک ہو جائیں اور گھر میں برکت آجائے۔ (رضیہ اختر، کراچی)
مشورہ:آپ کو انتہائی آزمودہ اور تیربہدف عمل دیا جارہا ہے‘ مکمل یقین‘ توجہ اور دھیان سے کیجئے۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ کو اپنے مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے۔شب جمعہ یعنی جمعرات کی رات کو یہ عمل شروع کرنا ہے۔پہلی شب سورۃ فاتحہ 70 دفعہ پڑھنی ہے۔دوسرے دن یعنی جمعہ کی رات 60دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھیں،ہفتہ کی شب 50مرتبہ،اتوار کی شب40مرتبہ،پیر کی شب30 مرتبہ ،پھرمنگل کی شب20مرتبہ،آخری دن بدھ کا ہوگا جس میں 10 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے۔پھر اگلے دن سے وہی 70 دفعہ سے شروع کریں۔

چھ بچے پیدائش کے پندرہ منٹ بعد فوت ہوگئے

چھ بچے پیدائش کے پندرہ منٹ بعد فوت ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بہت دکھی ہوں اب تو جیسے مایوسی ہوگئی ہے میرے چھ بچے فوت ہوگئے ہیں کوئی بچہ زندہ نہیں بچا۔ میرا حمل چھ ماہ اور پندرہ دن سے اوپر نہیں ہوتا اور دردیں شروع ہو جاتی ہیں اور پھر بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔ پیدائش کے بعد بچہ زندہ ہوتا ہے کوئی پندرہ منٹ بعد کوئی تیس منٹ کے بعد فوت ہو جاتے ہیں اور فوت ہونے کے بعد جسم پر نیلے نشان پڑ جاتے ہیں مجھے اٹھہرا کی بیماری ہے۔ میں بہت پریشان ہوں کوئی وظیفہ بتا دیں۔ اس کے علاوہ میرا بھائی سعودیہ میں کام کرتا ہے اس کا مالک اس کو نہ پاسپورٹ دیتا ہے اور نہ ہی پیسے دیتا ہے ۔ کوئی وظیفہ بتائیں کہ وہ گھر آجائے۔(نامعلوم)
مشورہ:آپ کیلئے ایک انتہائی آزمودہ عمل دے رہا ہوں‘ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ سارا دن مستقل مزاجی سے کھلا پڑھیں‘ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں اول واآخر تین مرتبہ درود شریف‘ پاک ناپاک وضو بے وضو ہر حالت میں پڑھ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ دوا ’’اٹھرا پاؤڈر‘‘ جو صرف عبقری دواخانہ لاہور سے ملےگی‘ منگوا کر وہ استعمال کریں۔اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔نئے چاند کے پہلے سات دن روزانہ صبح نماز فجر پڑھنے کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے ایک مرتبہ سورۂ بقرہ پڑھیں اور یہ عمل 9 مہینے کیجئے۔ ان شاء اللہ صحت مند‘ خوبصورت بیٹا پیدا ہوگا۔
ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ٹھرا کا روحانی علاج

اگر کسی بہن بیٹی کی اولاد پیدا ہوتے مرجاتی ہو یا مردہ پیدا ہوتی ہو
کالی مرچ اور اجوائن پر ۴۰ مرتبہ سورہ الشمس پڑھو اور مریض عورت کو یہ ہدایت کی جائے کہ حمل قرار دینے کے وقت سے بچے کے دودہ چھڑانے تک روزانہ تھوڑی مقدار میں کھایا کرے
انشاء اللہ بچے صحیح سلامت رہیں گے

 نظربد یا جادو! فیکٹریاں بیچ کر قرض اتارا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارا اچانک کاروبار تباہ ہوگیا‘ کروڑوں کے قرض میں ڈوب گئے‘ فیکٹریاں فروخت کرکے قرض اتار دیا ہے۔ کسی دوسرے کام کی ترتیب نہیں بن پارہی اور آئے دن کسی نہ کسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوتا رہتا ہے ۔ بڑا بیٹا باغی ہوگیا ہے گھر میں کسی سے بات نہیں کرتا۔ نہ ماں سے نہ باپ سے نہ بھائی بہنوں سے صرف اپنی بیوی اور بچوں سے باتیں کرتا ہے۔ چوبیس گھنٹے گھر کا ہر فرد انٹرنیٹ استعمال کررہا ہوتا ہے اور میری دونوں بہوئیں ایک ہوگئی ہیں اور طرح طرح سے ہمیں تنگ کررہی ہیں۔ وظائف بتادیں تاکہ گھر میں حالات بالکل ٹھیک ہو جائیں اور گھر میں برکت آجائے۔ (رضیہ اختر، کراچی)
مشورہ:آپ کو انتہائی آزمودہ اور تیربہدف عمل دیا جارہا ہے‘ مکمل یقین‘ توجہ اور دھیان سے کیجئے۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ کو اپنے مسائل حل ہوتے نظر آئیں گے۔شب جمعہ یعنی جمعرات کی رات کو یہ عمل شروع کرنا ہے۔پہلی شب سورۃ فاتحہ 70 دفعہ پڑھنی ہے۔دوسرے دن یعنی جمعہ کی رات 60دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھیں،ہفتہ کی شب 50مرتبہ،اتوار کی شب40مرتبہ،پیر کی شب30 مرتبہ ،پھرمنگل کی شب20مرتبہ،آخری دن بدھ کا ہوگا جس میں 10 مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے۔پھر اگلے دن سے وہی 70 دفعہ سے شروع کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 757 reviews.