Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نبویؐ غذا کی بدولت والد صاحب صحتیاب ہوگئے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! والد صاحب کی عمر تقریباً 80 کے قریب ہے ۔اعصابی کمزوری کے باعث اکثر پیشاب بستر پر کردیتے تھے۔ انگریزی ادویات ویسے ہی کھانا پسند نہیں کرتے تھے۔ ڈاکٹرز کے کہنے پر طاقت کے انجکشنز کا کورس بھی کروایا۔ کچھ ماہ ٹھیک رہے پھر کمزوری نے حملہ کردیا۔ اب ڈاکٹر کہتے تھے ان کو خوراک اچھی دو لیکن والد صاحب کچھ کھاتے ہی نہیں تھے ۔ آدھی روٹی بھی بہت مشکل کھاتے تھے۔ صرف پانی پر ہی گزارا تھا ان کا۔ مجھے تلاش ایسی چیز کی تھی جو کھانے میں سخت بھی نہ ہو، معدہ پر بوجھ بھی نہ ڈالے اس میں طاقت کی تمام اشیاء شامل ہوں اور خوش ذائقہ بھی ہو۔ ڈھونڈتے ڈھونڈتے میری تلاش آخر عبقری دواخانے میں آکر ختم ہوئی۔ وہ ایسے کہ میں سیالکوٹ سے سامان لینے لاہور شاہ عالمی مارکیٹ گیا وہاں باہر نکلتے ہوئے میں نے عبقری ادویات کا بورڈ آویزاں دیکھا اور ان کے پاس گیا ان کو اپنا مسئلہ بتایا تو انہوں نے کہا کہ آپ مزنگ چونگی میں عبقری دواخانہ ہے والد صاحب کو وہاں لے جائیں ان شاء اللہ‘ اللہ کرم کردے گا۔ میں اسی وقت عبقری دواخانے پہنچا اسسٹنٹ حکیم صاحب بیٹھے تھے ان سے
ملاقات ہوئی ان سے والد صاحب کا مسئلہ بیان کیا کیونکہ زیادہ عمر کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکتے تھے اس لیے میں اکیلا ہی دواخانے گیا ۔ اسسٹنٹ صاحب نے عبقری تلبینہ اور بستر پیشاب شفاء تجویزکی۔تلبینہ کے چھ ڈبے اور بستر پیشاب شفاء کی دو ڈبی لے کر میں اپنے گھر سیالکوٹ آگیا اور پہلے روز والد صاحب کو عبقری تلبینہ تیار کرکے دیا جو انہوں نے مزے لےلے کر کھایا ان کو تلبینہ کا ذائقہ بہت اچھا لگا میں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ چلو تلبینہ تو پسند آیا والد صاحب کو۔ساتھ میں دوائی بستہ پیشاب شفاء کا استعمال کروایا اب والد صاحب کے جسم میں جان آگئی ہے نماز بھی کھڑے ہوکر پڑھتے ہے اور بستر پر پیشاب کرنا پہلے سے بہت کم ہوگیا ہے۔(اشرف ضیاء، سیالکوٹ)

بیٹے کی بیماری کا حل ڈھونڈ لیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بیٹے کی عمر 18 سال ہوگئی اور اس کے منہ پر دانے نمودار ہونا شروع ہوگئے میں سمجھ گیا یہ بالغ ہوگیا ہے کیونکہ جب میں بالغ پن میں آیا تھا تو جو مسائل مجھے درپیش تھے یعنی چہرے پر دانے ہو جانا اور دیگر مسائل جس میں احتلام کا ہو جانا عام سی بات تھی۔ اس وقت ہمارے شہر میں ایک حکیم صاحب تھے جن کے پاس مجھے میرے والد صاحب لے کر گئے حکیم صاحب نے کہا اپنا مسئلہ بتائو اب میں والد صاحب کے سامنے اپنا مسئلہ بیان کرنے میں مجھے شرم محسوس ہورہی تھی لیکن والد صاحب نے کہا کہ بیٹا شرمانے کی ضرورت نہیں تم حکیم صاحب کو تمام مسائل بتائو میں باہر چلا جاتا ہو اس طرح میں نے حکیم صاحب کو اپنے مسائل بیان کیے۔ اب میرا بیٹا جوان ہوگیا تھا اس کو بھی وہی مسائل تھے میں نے بیٹے کو بلایا اور اس سے بات چیت کی وہ بھی مجھ سے شرمانے لگا لیکن اس نے اپنا مسئلہ بیان کردیا میں نے اس کو حوصلہ دیا اور کہا بیٹا تمہارے لیے دوائی لائو ںگا باقاعدگی سے استعمال کرنا اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کرنا ان شاء اللہ تمام بیماری ختم ہو جائے گی۔ عبقری رسالے کا کافی عرصہ سے میں قاری تو تھا مجھے پتہ تھا عبقری کی کونسی دوائی بیٹے کے لیے مفید ہے اس لیے میں دواخانے سے’’جوانی گولیاں‘‘ لایا اور بیٹے کو استعمال کروائی ماشاء اللہ
سے اب بیٹے کا چہرہ سرخ اور چمکدار اور صحت بھی اچھی ہوگئی ہے یہ سب عبقری دواخانے کی خالص ادویات کی برکت کا نتیجہ ہے۔(شیخ افضل، لاہور)

جسم سے خشکی کی تہہ اُکھڑ گئی،ہائی بلڈ پریشر نارمل ہوگیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سردی شروع ہوتے ہی میرے جسم پر خشکی کی ایک تہہ جم جاتی تھی۔ کافی ادویات کا بھی استعمال کیا جس سے ہائی بلڈپریشر کا مریض بن گیا۔ گھر میں اپنے لیے الگ سے سادہ غذائیں تیار کرواتا تھا۔ کیونکہ زیادہ چکنائی والی غذا کا استعمال ڈاکٹر نے مجھے کرنے سے منع کیا تھا اور ہدایت کی تھی اگر زیادہ چکنائی استعمال کی تو دل کے مریض بن جائو گے ۔ میری عبقری رسالے سے وابستگی دو سال قبل ہی ہوئی تھی وہ ایسے کہ ایک دوست کو ملنے اس کے آفس گیا تو ویٹنگ روم میں کافی رسالے پڑے تھے جو خواتین کی تصاویرسے مزین تھے ان رسالوں میں ایک عبقری رسالہ تھا جس پر کوئی تصویر نہیں تھی میں نے اٹھایا اور پڑھنا شروع کردیا دس منٹ ہی پڑھا تھا بس دل کو لگ گیا۔ دوست سے ملنے کے بعد گھر آتے ہوئے عبقری رسالہ اخبار سٹال سے خرید لیا اور گھر جاکر اس کا مطالعہ کرتا رہا اس میں دیسی گھی کے بارے میں درج تھا۔ اگلے روز عبقری دواخانے پہنچا اور ایک کلو کا ڈبہ دیسی گھی کا خریدا اور گھر آگیا میں نے بیگم سے کہا کہ میرے لیے ہر پکائی جانیوالی چیز میں عبقری کا دیسی گھی استعمال کیا جائے بیگم نے پہلے اصرار کیا کہ ڈاکٹر نے تو آپ کو گھی اور آئل کے استعمال سے منع کیا ہے میں نے کہا تم بس مجھے دیسی گھی میں ہی ہر چیز تیار کرکے دیا کرو۔ ایک ہفتہ دیسی گھی کھایا تھا کہ میرے جسم پر جو خشکی کی تہہ تھی ختم ہونا شروع ہوگئی۔ میں نے دیسی گھی کھانے کے ساتھ ساتھ سر، ناک میں بھی لگانا شروع کردیا۔ اس کے بھی حیرت انگیز نتائج پائے۔ صبح کے وقت دیسی گھی سے تیار کردہ پراٹھوں کا ذائقہ ایسا کہ مجھے بچپن کی یاد آگئی ۔ اب ہمارے گھر میں عام گھی آنا بند ہوگیا ہے اب سب گھر والے عبقری کا دیسی گھی استعمال کرتے ہیں۔ (افضال حسین، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 766 reviews.