Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

اسم لکھ کر پانی میں دھو کر‘ جانور پر چھڑک دیں! ہمیشہ حفاظت رہے گی

بھینس کا زخمی تھن ! آسان ٹوٹکہ سے ٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے ایک بھینس رکھی تھی جس کو میںنے فرش پر باندھا جو ابھی نیا تعمیر ہوا تھا‘ اس کا ایک تھن زخمی ہوگیا جب دودھ نکالتا تھا ‘خون دودھ میں شامل ہو جاتا تھا۔ مہنگی سے مہنگی ٹیوبز استعمال کیں‘ کوئی افاقہ نہ ہوا۔ ایک بزرگ کے پاس گیا انہوں نے فرمایا پیلا بھڑ(ہمارے علاقہ میں اسے ’پیلا پونڈ‘پنجابی میں کہتے ہیں) اس کا چھتہ ڈھونڈو یعنی پیلے بھڑ کا چھتہ۔ میں نےاس کو ڈھونڈا‘ ایک چھٹانک سرسوں کے تیل میں گرم کیا ‘جب وہ جل کرسیاہ ہوگیا‘ تیل آدھا رہ گیا‘ شیشی میں محفوظ کرلیا‘ رات کو لگایا صبح کو زخم خشک ہوگیا۔
(الحاج طاہر علی جاوا،لاہور)
موذی جانور سے حفاظت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کچھ روحانی اعمال کسان بھائیوں کیلئے ہیں‘ انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنالیں‘ ان شاء اللہ ان کے بے شمار مسائل حل ہوجائیں گے۔مزید چند ٹوٹکے بھی حاضر خدمت ہیں ۔صُمٌّۢ بُکْمٌ عُمْیٌ فَہُمْ لَایَرْجِعُوْنَ ﴿بقرہ۱۸﴾ راستے میں کسی موذی جانور یا دشمن سے خوف محسوس ہوتو چند مرتبہ اس پر پڑھ کر پھونکیں۔جانور کی آفت سے حفاظت: اَلْحَلِیْمُ کاغذ پر لکھ کر اسے پانی سے دھو کر جانوروں کے جسم پر چھڑک دیں تو وہ ہر آفت سے مامون رہیں گے۔یہ عمل پالتو جانور مثلا گائے‘ بھینس‘ بکری‘‘اونٹ‘ گھوڑا‘ گدھا وغیرہ اورپالتو گھریلو پرندوں پر لاجواب رزلٹ دیتا ہے۔ جانور ہرنظربد‘ بیماری اور آفت سے محفوظ رہتے ہیں۔
کھیت سے چوہے دُور کرنا:چوہے اگر کھیتی کو خراب کریں۔ تمام فصل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں تو یہ آیت باوضو لکھ کر مٹی کی ہنڈیا میں رکھ کر ڈھکن لگا کر کھیت کے ہر کونے پر دفن کردیں اور وہ جگہ زمین سے اونچی رکھیں تاکہ لوگوں کے قدم اس جگہ نہ پڑیں۔ وہ آیت یہ ہے:۔
وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْاسے لَنُھْلِکَنَّ الظّٰلِمِیْنَ۔ تک
(سورۂ ابراہیم،آیت نمبر 13)
رانی کھیت کی بیماری کے خاتمے کیلئے
اگرگھر میں پالتو پرندے یعنی مرغی‘ طوطا‘کبوتر اور مور وغیرہ کو رانی کھیت یا ایسی بیماری لگ جائے تو ان کو درخت نیم کے پتے اور لہسن ہم وزن لیکر ان کا جوس نکال کر سرنج سے دن میں چار مرتبہ ،و دو قطرے پلائیں۔ ان شاء اللہ سوفیصد آرام ہوگا۔
گلے میں مچھلی کا کانٹا اٹک جائے تو
اگر گلے میں مچھلی کا کانٹا اٹک جائے تو لیموں لیکر اس کا رس گلے میں ڈالیں فوراً آرام آجائے گا۔ آزمودہ ہے۔
اجنبی شہر جانےسے پڑھ کر جائیےگا
اگر کسی غیر ملک یا اجنبی شہر میں جائیں تو اس ہوٹل سے روٹی کھائیں جہاں رش ہو اس دکان سے خریداری کریں جہاں رش ہو کیونکہ لوکل لوگ اسی ہوٹل سے کھاناکھائیں گے جس کا ریٹ بھی صحیح ہوگا اور کھانا بھی صحیح ہوگا۔دہی، چاول، مچھلی انٹرنیشنل فوڈ ہے اس کا استعمال کریں۔ (چوہدری دین محمد میو، قصور)

 (سمیر عزیز،لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 771 reviews.