Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عزم و ہمت اور یقین کی طاقت

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

ایسا شخص مشکل سے ملتا ہے جو یقین سے کہے میں کروں گا جو کام مجھے کرنا چاہئے اسے میں کرسکتا ہوں۔ جو کام میں کرسکتا ہوں۔ مجھے کرنا چاہئے اور میں کرسکتا ہوں خدا کی مہربانی سے میں اسے ضرور کروں گا چونکہ میں نے اپنے خدا کے سامنے عہد کیا ہے کہ میں اسے ضرور کروں گا بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ حوصلہ مندانہ فیصلہ میں فوری ہی ایک فیصلہ کرنے اور فیصلہ پر عمل کرنے کے عہد میں کتنی قوت ہوتی ہے۔ عظیم کام ہمیشہ ہی تب مکمل ہوتے ہیں جب فرد کو یہ پورا یقین اور ارادہ ہو جاتا ہے کہ جس کام کا اس نے بیڑا اٹھایا ہے اسے پورے عزم سے مکمل کرنے کی کوشش کرے گا اس عملی، تخلیقی، فعال فیصلہ کو جو شخص اپنے دل میں باقاعدہ دہراتا ہے اس کی عظیم قوت بیدار ہو اٹھتی ہے۔ تب اس کا فیصلہ اٹوٹ اور پرعزم ہو جاتا ہے، خود اعتمادی اپنی اہلیت میں اٹوٹ یقین پیدا ہونے سے انسان میں کام کو پورا کرنے کی اعلیٰ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے۔یہ خود اعتمادی جتنی مضبوط اور ٹھوس ہوتی ہے۔ اتنی ہی کامیابی بھی حاصل ہوتی ہے، توپ کے ذریعے چھوڑے گئے گولے میں جتنی قوت ہوتی ہے وہ اس کی اپنی نہیں ہوتی گولہ پھینکنے والے کی مضبوط قوت گولے میں جتنی قوت ہوتی ہے وہ اس کی اپنی نہیں ہوتی گولہ پھینکنے والے کی مضبوط قوت گولے کے اندر داخل ہوکر اسے دور تک جانے اور مضبوط وار کرنے کے قابل بنادیتی ہے۔
کچھ لوگ ہمیشہ کہتے ہیں ’’اگر خدا کو منظور ہوا‘‘، ’’اگر قسمت میں ایسا ہوا‘‘۔ وہ لوگ سمجھتے نہیں کہ، ’’اگر‘‘ اور ’’لیکن‘‘ آپ کی قوت ارادی کو کمزور کردیتے ہیں۔ ’’اگر‘‘ کے ذریعے آپ اپنی صلاحیت پر شک ظاہر کرتے ہیں اپنے کو دھوکہ دیتے ہیں، فریب خوردہ ہوتے ہیں۔ خدا کی ہمیشہ ہی خواہش ہے کہ انسان عظیم کام کرے۔ پھر ہم باقاعدہ، اگر‘‘ لفظ کا استعمال کیوں کریں؟ اس ’’اگر‘‘ سے آپ کی قوت کارکردگی کی دھارکند ہو جاتی ہے، رکاوٹوں کو کاٹنے والی تلوار ’’اگر‘‘ سے کند ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ ’’ضروری‘‘ اور ’’لازمی‘‘ وغیرہ ہی کہیں، تو آپ کی(باقی صفحہ نمبر 53 پر)
(بقیہ:عزم و ہمت اور یقین کی طاقت)
یہ عملی، تخلیقی، فنی قوت مضبوط ہو جائے گی۔جو لوگ اپنی قوت کا اندازہ کم لگاتے ہیں ، جو اپنے کو کمزور مانتے ہیں، وہی ’’شاید‘‘ اور ’’اگر‘‘ کا استعمال ہر بات میں کرتے ہیں۔ مضبوط ارادہ، خود اعتماد، پرعزم اور مضبوط شخص تو کہتا ہے، میں حوصلہ مند ہوں، میں محنتی ہوں، میں صحت مند ہوں، میں جواں عزم رکھتا ہوں، میں وسیع ہوں، میں تکمیل کے لامحدود خزانے کا ایک عنصر ہوں، میں دولت مند ہوں، مجھے دنیا کی تمام چیزیں وراثت میں ملی ہیں، میں خدا کی سب سے اچھی تخلیق ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 798 reviews.