Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تکیے میں دھنی ہوئی روئی یا پتے بھر لیجئے! گردن کا درد ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

گردن کا درد گو کہ ایسا مرض نہیں جس کی شرح زیادہ ہو لیکن اگر ایک بار انسان اس پریشانی میں مبتلا ہوجائے تو پھر نکلتے نکلتے کافی عرصہ گزر جاتا ہے۔ لہذا گردن کے تکالیف سے بچنے کےلئے ضروری ہے کہ عمومی صحت کا خیال کرنے کے ساتھ لیٹنے اور بیٹھنے میں بھی احتیاط برتی جائے۔ یہاں ہم آپ کو ایسے ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں، جن کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ نہ صرف گردن کے تکالیف سے بچ سکتے ہیں بلکہ تکلیف کی صورت میں آرام بھی محسوس کریں گے۔پٹھوں پر بوجھ کم کریں:گردن کے درد کی صورت میں سب سے سادہ اور آسان طریقہ یہ ہے کہ لیٹ کرگردن کے پٹھوں کو آرام دیاجائے لیکن گردن کی اکڑن کا سبب بننے والے موٹے تکیے سے گریز کیا جائے۔برف کا استعمال: برف درد اور سوجن کم کرنے کا مو¿ثر ترین ذریعہ ہے۔ باریک پِسی ہوئی برف کو ایک تھیلے میں ڈال کر تکیے کے غلاف میں رکھیں اور اسے کم از کم 15منٹ تک درد والی جگہ پر لگائے رکھیں۔حرارت پہنچائیں:گرمائش خون کی گردش کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی کارکردگی کو بھی بڑھاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک گیلا تولیہ،گرم بوتل استعمال کریںیا پھر گرم پانی سے غسل کریں۔ لیکن خیال رکھیں کہ بہت زیادہ حرارت درد کو بڑھا بھی سکتی ہے۔پُر سکون رہیے: تناو بھی پٹھوں کو متاثر کرتا ہے، سو ان تمام چیزوں کا پتہ لگائیے جو آپ کو پریشان کرتی ہیں اور ان سے چھٹکارے کی کوشش کیجیے۔کسی پُرسکون جگہ بیٹھ یا لیٹ کر آنکھیں موند کرلمبے لمبے سانس لیجیے۔گردن، سر اور پھر اپنے تمام جسم کو حرکت دینے کے بعد کچھ دیر کے لیے پُرسکون چھوڑ دیں۔اس کے ساتھ ساتھ مراقبہ،یوگا اور ورزش سے بھی کام لیا جاسکتا ہے۔مساج: مساج بھی پٹھوں کے تناؤ کو کم کر کے سکون مہیا کرتا ہے۔پہلے گرم پانی سے غسل کیجیے پھر تیل یا لوشن کے ذریعے گردن اور کندھوں کا دس سے پندرہ منٹ تک مساج کروائیے۔ مساج میں انگلیوں کی دائروی حرکت مفید ہوتی ہے۔جسم کے زاویوں کو درست رکھیے: جسم کو درست حالت میں رکھنا بھی گردن کے درد کو کم کرتا ہے۔ سر اور ریڑھ کی ہڈی کا توازن زمین کی کششِ ثقل سے بہت مربوط ہوتا ہے۔کسی دیوار کے ساتھ سیدھے کھڑے ہوکر اس کی مشق کیجیے۔ موٹاپے سے بچیے:حد سے بڑھا ہوا وزن بھی گردن سمیت جسم کے تمام پٹھوں میں تناو¿ اور کھچاو¿ کا باعث بنتا ہے، لہذا اپنے وزن کا دھیان رکھیے۔معدے کی تندرستی: معدے کی کمزوری جسم کے پچھلے بالائی حصے کو پچھلے(باقی صفحہ نمبر52 پر)
(بقیہ:گردن کا درد ختم‘ آسان علاج)
جانب اور گردن کو آگے کی جانب جھکنے پر مجبور کرتی ہے، جس سے گردن میں درد پیدا ہوتا ہے۔ لہذا اُٹھک بیٹھک کی طرح کی ورزشوں کو معمول بنائیے جو معدے کو مضبوط بناتی ہے۔مضبوط اور آرام دہ گدّا استعمال کیجیے:ایسے بستر یا فوم کے گدّے پر آرام کریں جہاں آپ کا جسم متوازن رہ سکے۔پیٹ کے بل سونے سے گریز کیجیے۔موٹے اور غیر آرام دہ تکیے استعمال نہ کریں۔ فوم کے ٹھوس ٹکڑوں کی بجائے پروں یا دُھنے ہوئی روئی کے تکیے استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 800 reviews.