Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف پھول سونگھ کر بیماری سےشفاء پائیے!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

قارئین السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس لیے مجھے جہاں سے بھی کوئی ایسا مواد ملے جس سے مخلوق خدا کا بھلا ہوسکے تو میں عبقری رسالہ میں ضرور بھیجنے کی کوشش کرتا ہوں‘ درج ذیل تحریر میں نے 2016ء میں ایک مقامی میگزین سے پڑھی تھی‘ مجھے بہت اچھی لگی‘ اس میں سے چند خوشبوئیں میں اپنے استعمال میں بھی لایا‘ خاص طورپر خوشبو کے عطر لاکر میں نے استعمال کیے‘بہترین فوائد پائے۔ چونکہ میں خوشبو سے بہترین فائدہ پاچکا ہوں‘ سارے دن کی تھکاوٹ دور‘دماغ فریش‘خوشبو لگانا سنت بھی‘ خوشبو لگا کر عبادت کرنے سے بھی ثواب بھی زیادہ‘ لہٰذا میرے پاس میگزین کا وہ صفحہ محفوظ تھا وہ آپ کی نذر کررہا ہوں:۔
پھولوں کے رنگوں سے سارا جہاں رنگین اور ان کی خوشبو سے ماحول مہکتا ہے۔قدرت کا یہ حسین تحفہ ایک اور حوالے سے بھی نہایت مفید ہے اور وہ یہ ہے کہ پھولوں سے مختلف امراض کا بھی علاج ممکن ہے ۔۔۔مثلاً
بے خوابی کا مرض صرف سونگھنے سے دور
گلاب کی خوشبو سونگھنے سے بے خوابی کا مرض دُور ہو جاتا ہے، دِل و دماغ کو مضبوط کرنے میں بے حد مفید ہے۔گلاب کے تازہ غنچوں کو سُونگھنے سےقوت شامہ یعنی سونگھنے کی قوت مضبوط ہوتی ہے۔
آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہیں تو۔۔۔
اگر آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں، تو نیلوفر کا پُھول سُونگھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ اس کی خُوشبو بے خوابی کے مرض کو دُور کر دیتی ہے اور پیاس گھٹانے میں مدد کرتی ہے۔
ذہنی پریشانیاں لاحق ہیںتو موتیا سونگھیے
موتیے کے پُھولوں کی خوشبو سونگھنے سے خون کی حدت کم ہوجاتی ہے۔ ذہنی پریشانیاں لاحق ہوں، تو شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس کی خُوشبو نیند آور ہے اور بے خوابی کا مرض بھی رفع کر دیتی ہے۔
ٹائیفائیڈ ہے تو چنبیلی گھر لے آئیے!
چنبیلی کی خوشبو سونگھنے سے دل کی بیماریاں دُور ہوتی ہیں۔ اس کے پُھول کی خُوشبو سُونگھناٹائیفائیڈمیں بے حد مفید ہے۔یہ خوشبو رات کو لگائی جائے تو بھرپور نیند آتی ہے۔
اعصابی تناؤ اور ذہنی تھکاوٹ دونوں ختم
رات کی رانی کی خوشبو اعصابی تنائو دور کرتی ہے۔ یہ جذبات انگیز اور خواب آور خوشبو ہے۔انتشارِ خون میں کمی لاتی ہے۔ ذہنی تھکاوٹ اور سر درد دور کرنے کے لیے اس کا استعمال مفید ہے۔
سانپ ‘ بچھو اور زہریلے حشرات بستر پر نہ آئیں 
مولسری کے پھول اگر بستر پر رکھ دیئے جائیں، تو ان کی خوشبو سے سانپ اور بچھو بستر پر نہیں آتے۔ نیز، یہ خوشبو بھی ذہنی پریشانیاں دُور کرتی ہے اور نیند آور ہے۔
بے خوابی اور امراض د ل و دماغ میں مفید
بیلا کی خوشبو دورانِ خون تیز کرتی ہے، بے خوابی اور دِل و دماغ میں انتشار کی کیفیت میں مفید ہے۔
وبائی امراض سے محفوظ رہنا ہے تو دھریک سونگھیے
دھریک کی خوشبو سونگھنے سے وبائی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کنپٹیوں میں جمے ہوئے ریشے کے اخراج کے لیے دھریک کے پھول سونگھیں، اس کے پھولوں کی خوشبو دماغ کے سرد امراض ختم کرتی ہے اور خون کے فاسد مادے دور کردیتی ہے۔ وہ بند ناک جو ریشے کی وجہ سے ہو، کُھل جاتی ہے۔ متعدی امراض سے بچائو کے لیے اس کے پُھول کپڑوں میں بھی رکھ سکتے ہیں۔
شہد کی مکھی کاٹ لے تو یہ پھول کام آئیگا
آم کے پھول کو ہاتھوں پر ملنے سے حیرت انگیز تاثیر پیدا ہوتی ہے کہ ایسا ہاتھ اگر بچّھو یا شہد کی مکھی کے کاٹے پر بھی رکھ دیں تو اس کی جلن، سوزش اور درد فوراً ختم ہوجائے گا۔
دل کو مضبوط کرنا ہے تو یہ خوشبو سونگھیے!
گل دائودی کی خوشبو دردِ شقیقہ میں بے حد مفید ہے۔ یہ دماغی تھکاوٹ اور بیماریوں کو بھی ختم کر کےتقویت و فرحت بخشتی ہے۔ قلب کو مضبوط بناتی ہے۔
دمہ‘ یرقان اور بواسیر ختم! خوشبو سونگھ لیجئے
نرگس کے پُھول کی خُوشبو سُونگھنے سے بے خوابی دُور ہوجاتی ہے۔ سَر درد اور زکام ختم ہوتا ہے۔ یہ دمے کے مریض کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ یرقان کے مرض کو ختم کرتی ہے اور بواسیر ختم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔
زکام! کنپٹیوں کی جکڑن ختم!
املتاس کے پُھول کی خُوشبو سے نزلہ، زکام، ناک کا بند رہنا اور کنپٹیوں کی جکڑن دُور ہوجاتی ہے۔ یہ قبض کشا تاثیر کی حامل ہے۔ نیز، بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے بھی املتاس کے پُھول کی خُوشبو کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
آنکھوں کی سوزش اور جلن دور
بنفشہ کے پھول کی خُوشبو آنکھوں کی سوزش اور جلن دُور کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ موسمِ برسات میں موتیا، چنبیلی اور مولسری کی خُوشبو جذباتی لوگوں کو بے حد متاثر کرتی ہے۔

میرے آزمودہ چندٹوٹکے قارئین پڑھ لیں! یقین جانیے آپ کو فائدہ ہوگا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ میرے کچھ آزمودہ طبی ٹوٹکے ہیںجومیں عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں‘ قارئین استعمال کیجئے آپ کو ضرور فائدہ ہوگا کیونکہ تجربات سے ثابت ہے کہ یہ فائدہ دیتے ہیں۔ ماہواری کے مسائل : ماہواری اگر وقت پر نہ آتی ہو تو انار کا چھلکا اور نشاستہ ملا کر صبح ناشتہ سے پہلے ایک چمچ دودھ کے ساتھ ملا کر صبح ناشتہ سے پہلے ایک چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ دودھ خراب ہونے سے بچائیے: دودھ خراب ہونے سے بچانے کیلئے اس میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا استعمال کریں۔ چاولوں کا رنگ بہترین ہوگا: چاول پکاتے وقت اس میں لیموں یا سرکہ تھوڑا سال ڈال دیں‘ چاول بہترین تیار ہوں گے اور خاص طور پر رنگ بہت خوبصورت ہوگا۔ نہ چاہتے ہوئے سالن پتلا بن جائے: اگر نہ چاہتے ہوئے بھی سالن پتلا بن جائے تو اس میں تھوڑی سی سوجی ملادیں۔ سالن گاڑھا بھی ہوجائے گا اور ذائقہ بھی آپ کو بہت اچھا لگے گا۔ (ک۔م،نوشہرہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 803 reviews.