Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تھکاوٹ،اعصابی کمزوری، پٹھوں کا کھچائو اب نہیں ہوتا

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

تھکاوٹ،اعصابی کمزوری، پٹھوں کا کھچائو اب نہیں ہوتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 45 سال ہے اور میں تین بچوں کا باپ ہوں۔ میں لوہے کا کام کرتا ہوں جو بہت ہی مشقت والا کام ہے جس وجہ سے آئے دن مجھے کمردرد ، پٹھوں کے کھچائو جیسی صورتحال سے دو چار ہونا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ میں اعصابی طور پر بھی بہت کمزور ہوں۔ ازواجی تعلقات ادا کرنے میں بھی بہت سی مشکلات کا شکار رہتا تھا۔ایک روز جس دکان پر میں لوہے کا کام کرتا ہوں وہاں ایک صاحب آئے ہمارے مالک سے ملاقات کی اور چلے گئے اور کچھ دیر بعد مالک نے مجھے دکان کی ذمہ داری دی کہ خیال رکھنا میں بھی گھر جارہا ہوں۔ میں شام کو کام سے فارغ ہونے کے بعد دکان بند کرنے لگا تو میں نے دیکھا کہ میز پر کوئی کاپی پڑی ہے میں نے سوچا شاید کوئی حساب والی کاپی ہے کیوں نہ اس کو لاک میں رکھ دوں جوں ہی میں نے اس کو اٹھایا تو وہ عبقری رسالہ تھا جو میں ساتھ اپنے گھر لے گیا ۔ کھانا کھانے کے بعد اپنے بیڈ روم میں لیٹ کر عبقری رسالے کا مطالعہ کرنے لگا اس میں کمال کے ٹوٹکے اور نسخے تھے دل کرتا تھا پڑھتا جائوں پڑھتا جائوں ۔ آدھا رسالہ پڑھنے کے بعد ایک صفحہ پر ’’پرانی طاقتی‘‘ دوائی کے بارے پڑھا جو لگتا تھا میرے لیے ہی بنی ہے کیونکہ اس میں وہ تمام مسائل کا حل تھا جو مجھے تھے ۔ اگلے روز دکان پر جا کر میں نے عبقری دواخانے فون کیا اور ’’پرانی طاقتی‘‘ کے بارے مزید معلومات لینے کے بعد میں نے ایک ڈبی آرڈر کی دو روزکے بعد دکان پر مجھے پارسل مل گیا۔ اس د ن سے ہی میں نے دوائی کا استعمال شروع کردیا ایک ڈبی ختم ہونے پر مجھے واضح فرق محسوس ہوا جیسے جان میں جان آگئی ہوں کام کی وجہ سے جو تھکاوٹ، پٹھوں کا کچھائو رہتا تھا وہ ختم ہوگیا ۔جب سے ’’پرانی طاقتی‘‘ کا استعمال شروع کیا ہے جسم ہلکا پھلکا ہوگیا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے میں 25 سال کا جوان ہوں ۔(محمد وحید، وزیر آباد)

 

توانائی بخش روٹی صحت کی ضامن
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ سے شناسائی پچھلے پانچ سال سے ہے ہر ماہ اخبار فروش باقاعدگی سے میرے گھر عبقری پہنچا کر جاتا ہے تمام گھر والے عبقری کے دیوانے ہیں رسالہ آتے ہی سب کی کوشش ہوتی ہے پہلے میں پڑھ لوں اور اس میں ٹوٹکہ یا نسخہ ہے پہلے میں استعمال کروں۔ میں عبقری کی ادویات بھی استعمال کرتا ہوںجو اصلی دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ہے۔ عبقری رسالے کا مطالعہ کررہا تھا کہ اچانک میری نظر معالج آٹا پر پڑی اس کے بارے پڑھا کمال اجزاء شامل کیے گئے تھے اس میں سوچا کیوں نہ استعمال کیا جائے۔ میں شیخوپورہ میں موجود عبقری کی ایجنسی پر گیا اور وہاں سے معالج آٹے کا ایک پیکٹ خریدا اور گھر آگیا ۔ گھر والوں سے کہا کہ آج اس آٹے ہی کی روٹی بنائی جائے جب روٹی تیار ہوگئی سب دسترخوان پر بیٹھے اور روٹی کھانی شروع کی اتنی لذیز روٹی کے سالن ساتھ لینے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔ اس آٹے کی تین روٹی کھانے کے بعد بھی پیٹ بالکل ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے اس کے علاوہ ہاضمہ درست رہتا ہے کھانے میں لذیر اور صحتمند غذا ہے۔ بیگم کے جوڑوں میں درد تھا ایک ماہ اسی آٹے کی روٹی بنا کر کھائی جوڑوں کا درد کم ہوگیا۔ بیٹے کو سکول کا سبق یاد نہیں ہوتا تھا حافظہ تیز ہوگیا۔ بیٹی کی نظر کمزور تھی عینک لگی ہوئی تھی بڑے نمبر کی چھوٹا نمبر ہوگیا۔ میرا بلڈپریشر ہائی رہتا تھا اب ہائی ہونا کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔ (نوید الٰہی، شیخوپورہ)

 

نیچرل ڈرنک سے نزلہ، زکام اور کھانسی کو دور بھگائو

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سردی شروع ہوتے ہی نزلہ، زکام اورکھانسی مجھے آ پکڑتے تھے پھر پوری سردی ان سے لڑنے میں گزر جاتی۔ اس کے علاوہ ریشہ، بلغم، کیرا کے مرض میں بھی میں مبتلا تھا۔ کیر ا کی وجہ سے سر کے تمام بال سفید ہوگئے تھے حالانکہ میری عمر 28 سال ہے اور غیر شادی شدہ ہوں۔ میری الماری میں کھانسی، نزلہ، زکام کی ادویات نے ڈیرے لگائے ہوئے تھے۔ ایک روز معمول کے آفس ورک میں مصروف تھا کہ میری فیس بک پر نیو پوسٹ کا میسج آیا اوپن کیا تو عبقری دواخانے کا ’’بنفشی قہوہ‘‘ کا اشتہار تھا جس میں بنفشی قہوہ کے فوائد درج تھے۔ میں نے فوری دواخانے کال کی اور چار ڈبی بنفشی قہوہ کی آرڈر کیں۔ دو دن بعد پارسل مجھے ملا گیا۔ ابھی ’’بنفشی قہوہ‘‘ کی ایک ہی ڈبی استعمال کی تھی کہ اس سے واضح فرق محسوس ہوا۔ بنفشی قہوہ میں شہد ڈال کے پینے سے اس کے فوائد ڈبل ہو جاتے ہیں۔ اب ہر جگہ بنفشی قہوہ میں بطور چائے استعمال کرتا ہوں۔ آفس میں بھی میرے ساتھ کام کرنے والوں نے چائے پینا چھوڑ دی ہے اوروہ کہتے ہیں کہ بنفشی قہوہ کمال کی چیز ہے اس کے استعمال سے نزلہ، زکام اور کھانسی دور ہی رہتی ہے۔ بنفشی قہوہ ہر غریب امیر کی پہنچ میں ہے انتہائی سستا اور باکمال ہے۔ تھوڑی سی قیمت لگا کر ہم ادویات کے ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔ روزانہ تین کپ بنفشی قہوہ کے استعمال کرنے سے میں اپنے آپ کو چوق و چوبند محسوس کرتا ہوں۔ (ذوہیب،سرگودھا)

 

روحانی و جسمانی علاج سے صحت یاب میسر ہوئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ ماہ میرا اپنی باجی کے گھر کوہاٹ جانا ہوا۔ باجی کے ہمسائے میں ایک بچی تھی جس کو پھلبہری کے نشان تھے۔ میں نے اس کو کہا کہ تم اپنی والدہ کو میرے پاس بھیجنا ۔ جب وہ اپنی والدہ کو لے کر میرے پاس آئی تو میں نے ان سے کہا کہ آپ کی بچی کو پھلبہری ہے جواب میں انہوں نے کہا ہاں ہے اور اس کا علاج بھی کروایا تھا دو ماہ تک پھلبہری غائب رہی اب پھر شروع ہوگئی ہے۔ میں نے ان کو کہا کہ اس کا علاج روحانی بھی ہے اور جسمانی بھی آپ دونوں کروائیں انہوں نے کہا کہ آپ ہی بتا دیں کہ کیاکروں کیونکہ دو ماہ پہلے تو جسمانی علاج کروایا تھا تب تو یہ بالکل ٹھیک ہوگئی تھی لیکن پھلبہری اب دوبارہ نمودار ہونا شروع ہوگئی ہے۔ میں نے ان کو اس کا روحانی علاج یہ بتایا کہ فجر کی نماز پڑھ کر ایک بار درود شریف، ایک بار آیت الکرسی، ایک بار سورئہ فاتحہ اور پھر چاروں قل پڑھ کر اپنا لعاب شہادت کی انگلی پر لگا کر بچی کے جہاں جہاں نشانات نمودار ہورہے ہیں وہاں اس انگلی کو پھر دے اور عبقری دواخانے کا ’’پھلبہری کورس‘‘ استعمال کروائو۔ اس نے مجھے سے کہا کہ روحانی علاج تو میں کرلوں گی پر عبقری دواخانے سے دوائی کیسے منگوائوں میں اتنی دور نہیں جاسکتی میں نے ان سے کہا کہ آپ کو فکر کی ضرورت نہیں میرے پاس عبقری رسالہ ہے اور اس میں عبقری ایجنسی جو کوہاٹ میں ہے اس کا نمبر درج ہے آپ اپنے خاوند کو اس بارے بتائیں اور دوائی وہاں سے لے آئیں۔ دو دن بعد میں واپس لاہور آگئی اور ایک ماہ بعد باجی کی ہمسائی کا فون آیا اور شکریہ ادا کرنے لگی کہ آپ نے جو روحانی اورجسمانی علاج بتایا تھا اس پر عمل کیا جس وجہ سے آج میری بیٹی ٹھیک ہوگئی ہے۔ (فرزانہ، لاہور)

 

درس کی برکت اور دوائی کے استعمال سے ہیپاٹائٹس غائب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دو ماہ پہلے مجھے ہیپاٹائٹس سی ہوگیا۔ چہرے کا رنگ پیلا زرد ہوگیا۔ کمزوری اتنی کے چلنے پھرنے سے قاصر تھا۔ سارا دن گھر چارپائی پر پڑا رہتا موبائل استعمال کرتارہتا۔ یوٹیوب پر سرچ کے دوران مجھے آپ کی ویڈیو نظر آئی جس میں آپ ٹوٹکے بتا رہے تھے میں نے جب آپ کی ویڈیو پر کلک کیا تو بے شمار ویڈیوز میرے سامنے تھیں جس میں درس بھی تھے میں نے درس سننا شروع کردیئے درس سننے کے بعد دل میں آیا کہ کیا میں اب چارپائی پر ہی پڑا رہوں گا اندر ہمت آگئی نیٹ کے ذریعے عبقری کا ایڈریس نکالا اور اگلے روز عبقری دواخانےآگیا میں نے آپ کا نام لیا کہ میں نے حکیم صاحب سے ملنا ہے تو پتہ چلا کہ ان سے ملنے کے لیے ایڈوانس ٹائم لینا پڑتا ہے جو مہینے میں ایک بار ہی ملتا ہے۔ پھر میں نے اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات کی انہوں نے میرے مرض کے مطابق ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ تجویز کیا۔ میں تین بوتل بڑی والی سیرپ لے کر گھر آگیا اور پابندی کے ساتھ استعمال کرنے لگا دو بوتل ختم ہونے پر ٹیسٹ کروایا تو مرض 80فیصد ختم ہوگیا تھا۔ اگلے ایک ہفتے میں جو تھوڑا بچا تھا وہ بھی مرض جاتا رہا اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا جس نےمجھے شفاء دی۔ اب میں روزانہ رات سونے سے قبل آپ کا ایک درس سنتا ہوں جس سے مجھے سکون کی نیند آتی ہے پہلے برے برے خواب آتے تھے لیکن درس کی برکت سے اب برے خواب بھی نہیں آتے۔ (محمد جعفر، چونگی امرسدھو)

 

مرگی کے ستائے نوجوان کو شفاء مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! صبح سویرے میں گھر سے نکلا تو محلے میں ایک جگہ رش نظر آیا میں نے سوچا اللہ خیر کرے پتا نہیں کیا ہے کہ لوگ یہاں جمع ہیں میں نے پاس جا کر دیکھا تو ایک نوجوان زمین پر پڑا ہے اور جھٹکے کھارہا ہے وہاں کھڑے لوگوں نے کہا اس کو مرگی کا دورہ پڑا ہے اتنے میں اس کا بڑا بھائی آیا اس کے پاس اس کے علاج کا طریقہ تھا وہ ہوش میں آگیا اور اس کو اٹھا کر گھر لے گیا۔ عبقری سے جڑے مجھے تقریباً تین سال ہوگئے تھے رسالے کا مطالعہ تو میرے روز مرہ کے کاموں میں شامل تھا روزانہ کے دو تین صفحات رسالے کے لازمی پڑھتا تھا۔ اس لیے اکثر بیماریوں کی ادویات میں خود ہی تجویز کرلیتا تھا۔ شام کو میں اس جوان کے گھر پہنچا جس کو صبح مرگی کا دورہ پڑا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹایا باہر اس کا بڑا بھائی آیا میں نے فوری اس کے ہاتھ میں ’’معذور شفاء ٹانک‘‘ تھما دی اور کہا یہ دوائی تمہارے بھائی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس نے جواب دیا کہ ہم نے بہت سی جگہوں سے علاج کروایا ہے مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں نے انہیں کہا یہ جو دوائی میں نے آپ کو دی ہے ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ اس نے میرا شکریہ ادا کیا اور میں گھر آگیا۔ دو دن بعد مجھے وہ جوان ملا میں نے اس کو کہا تم دوائی استعمال کررہے ہو اس نے فوری کہا اچھا آپ تھے جواس دن شام کو آئے تھے۔ مجھے دوائی سے بہت فرق پڑا ہے مجھے دو ڈبی اور لادیں اس کا کہنا تھا میں نے عبقری دواخانے کا ایڈریس اس کو دیا وہ مجھے دعائیں دیتا ہوا چلا گیا۔(محمد یوسف،رچنا ٹائون)

 

ڈاکٹرز نے آپریشن کا بتایا، عبقری نے بچا لیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دونوں گردوں میں پتھری ہوگئی ایک میں دو چھوٹی چھوٹی اور دوسرے میں تھوڑے بڑے سائز کی پتھری تھی ۔ کافی ادویات کا استعمال کیا لیکن پتھری نہ نکلی ڈاکٹرز نے آپریشن بتا دیا کہ اگر آپ نے آپریشن نہ کروایا تو آپ کے گردوں کو نقصان ہو سکتا ہے ۔ آپریشن پر تقریباً پچاس ہزار روپے مانگے گئے تھے کہ لیزر کے ذریعے آپریشن کیا جائے گا۔ میرے پاس نہ ہی اتنے پیسے تھے اور آپریشن کروانے سے میں ڈر بھی رہا تھا۔ یہ بات میں نے اپنے ایک قریبی دوست سے شیئر کی تو اس نے کہا کہ آج کل تو دیسی دوائی کے استعمال سے ہی پتھری باہر نکلا آتی ہے آپریشن کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے اس سے کہا کہ دیسی دوائی ملے گی کہاں سے؟ اس نے کہا کہ لاہور میں میرےماموں رہتے ہیں ان کے پاس ایک عبقری دواخانہ ہے وہاں بہت بڑے حکیم صاحب بیٹھتے ہیں ان سے ٹائم لینا پڑے گا۔ میں نے کہا کہ ٹائم لے دو پھر۔ اس نے اپنے ماموں کو لاہور کال کی اور ماموں نے ٹائم لے کر مجھے کال کردی۔ میں اور میرا دوست ٹائم والے دن لاہور دواخانے پہنچے اور آپ سے چیک اپ کروایا تو آپ نے ’’پتھری ڈائیلاسز کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے فوری دوائی لی اور واپس گائوں آگیا اور باقاعدگی سے دوائی استعمال کی ایک کورس مکمل ہونے پر ٹیسٹ کروایا تو ایک گردے میں دو چھوٹی چھوٹی جو پتھریاں تھیں نکل گئیں تھیں بس بڑی والی رہ گئی تھی اگلے کورس کے استعمال سے وہ بھی نکل گئیں۔میں نے دوست کا شکریہ ادا کیا جس نے مجھے عبقری دواخانے کے بارے بتایا ورنہ میں تو آپریشن کروانے جارہا تھا۔ اب مجھے یا میرے گھر والوں کو کوئی بھی تکلیف ہوتو میں انہیں عبقری دواخانے لے جاتا ہوں۔ (میاں ریاض، شوکورٹ)

عرصہ دراز سے دانتوں میں جاری درد ختم ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری ہم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔میرا دانتوں میں اکثر درد رہتا تھا۔ ہر ماہ سپیشلسٹ سے دانتوں کی صفائی بھی کرواتا تھا لیکن درد ختم ہونے کا نام نہیں لیتا تھا۔عبقری رسالے کی وجہ سے میرا ہر جمعرات تسبیح خانے آکر درس سننا معمول تھا۔ آپ کے درس میں ہی میں نے ایک روحانی ٹوٹکہ سنا اور اس پر عمل کیا اس کے ساتھ ساتھ ’’سچا منجن‘‘ بھی باقاعدگی سے استعمال کیا آج عرصہ گزر گیا میرے دانتوں میں درد نہیں ہے۔ اس کے علاوہ میرے تجربے میں ایک اور بات آئی کہ ’’سچا منجن‘‘ دانتوں کی جملہ بیماریوں کا علاج ہے۔ روحانی ٹوٹکہ یہ تھا:وتر کی پہلی رکعت میں سورۂ نصر‘ دوسری رکعت میں سورۂ لہب اور تیسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ ان شاء اللہ دانتوں کو نہ کیڑا لگے گا اور نہ کی درد ہوگا۔(ذوالفقار احمد،فیروزوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 807 reviews.