Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قوت مدافعت بڑھانے کا انتہائی طاقتور مرکب -- قسط نمبر 2

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

قارئین السلام علیکم!موسم سر ما کی آمد آمد ہے‘ بعض شہروں میں تو خنکی بڑھ گئی ہے اور بعض میں ابھی دن کے وقت گرمی اور رات کو کافی سردی ہوجاتی ہے۔ گزشتہ ماہ کے شمارے میں بھی میں نے شہد کی کرامات و استعمال پر بات کی اور آج بھی ہم شہد کے بارے ہی پڑھیں گے۔آج کچھ مزید نفع بیان کروں گا اور کچھ لوگوں کے تجربات بھی آپ کے سامنے پیش کروں گا‘ ان لوگوں کو شہد سے کیا فوائد حاصل ہوئے مگر پہلے ایک انوکھا حیرت انگیزنسخہ بھی آپ کو بتاتا جاؤں۔ یہ نسخہ قوت مدافعت کو بہت جلد بڑھاتا ہے اور جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی بھرپور قوت پیدا ہوجاتی ہے۔ جو شخص بھی اپنا مدافعتی نظام مضبوط سے مضبوط تر بنانا چاہے وہ یہ نسخہ ضرور استعمال کرے۔تو پھر دیر کیسی؟ آئیے سیکھئے‘ بنائیے اور صحت مند‘ جاندار‘پرکشش اور بارونق ‘ سڈول جسم کے مالک بن جائیے!۔ یہ نسخہ خالص شہد اور لہسن سے تیار ہوتا ہے۔ ھوالشافی: شہد خالص آدھ کلو‘آٹھ سے دس لہسن کی پسی ہوئی توڑیاں۔بنانے کا طریقہ: پسی ہوئی لہسن کو کسی جاڑ میں ڈالیں اور اس پر شہدڈال دیں ‘اس جار کو کسی ایسی کھڑکی میں رکھ دیں جہاں دھوپ آتی ہو اس جار کو ایک مہینہ پڑا رہنے دیں ‘ 30 دن کے بعد جار کھولیے‘ اچھی طرح مکس کیجئے‘ لیجئے وہ طاقتور مرکب تیار ہے۔ پھر اس کا ایک چمچ روزانہ صبح و شام سردی ہوتو نیم گرم دودھ کے ساتھ موسم کچھ بہتر ہو تو بغیر برف کے ٹھنڈے کیے دودھ کے ساتھ کھائیں۔
جو افراد ہر بدلتے موسم میں بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں‘ ذرا سی ٹھنڈی ہوا کیا چلی کہ نزلہ‘ زکام‘ کھانسی اور بخار نے گھیر لیا‘یقین جانیے! اس نسخہ کے استعمال سے ان کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط ہوجائے گا‘ پھر موسم بدلے‘ رت بدلے یا ہوا بدلے یہ بیماریوں کا شکار ہرگز نہ ہوں گا۔ اس نسخہ کو استعمال کرنے والا ہمیشہ وبائی امراض سے محفوظ رہتا ہے‘ کیونکہ تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ وبائی امراض ہمیشہ ان لوگوں کو ہوتے ہیں جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو‘ چونکہ یہ مرکب مدافعتی نظام کو درست کرتا ہے لہٰذا اس کو استعمال کرنے والا ہمیشہ وبائی امراض سے محفوظ رہے گا۔
جن کی جیب میں ہروقت پین کلر‘ پیناڈول‘ ڈسپرین کے پتے ہوتے ہیں وہ اس مرکب کو ضرور استعمال کریں‘ ادھر سر میں درد ہوا ادھر پیناڈول یا کوئی اور پین کلر کھالی‘ یہ اپنے جسم کے ساتھ ظلم ہے‘ ان شاء اللہ اس مرکب کے استعمال سے آپ دائمی سردرد‘ پٹھوں‘ کمردرد‘ جوڑوں کے درد سے محفوظ رہیں گے اور درد پہلے سے ہے تو کچھ عرصہ استعمال کیجئے ان دردوں سے نجات ملے گی۔ نیند کی کمی ہے تو یہی مرکب رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک بڑا چمچ کھالیجئے اور پرسکون نیند لیجئے۔قارئین! شہد کی افادیت سے کسی کو کبھی انکار نہیں قرآن پاک میں شہد کی افادیت کے حوالے سے واضح احکامات بھی موجود ہیں کہ اس میں اللہ پاک نے شفاءدی۔حکماء کے مطابق شہد کودنیا کی بہترین غذائوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے نیم گرم پانی کے ساتھ شہد لینا اچھی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ ہر کسی کو زندگی میں یہ ترتیب بنالینی چاہیے کہ روزانہ صبح ایک گلاس یا کپ نیم گرم پانی میں دو چمچ خالص شہد ڈال کر پینا چاہیے۔آپ لوگوں کے تجربات کا انتظار کررہے ہوں جو کہ میں پہلے لکھ چکا ہوں آئیے! ہم لوگوں کے تجربات پڑھتے ہیں کہ جنہوں نے خالص شہد استعمال کیا اور انہیں اس سے کیا فائدہ ملا۔
جوڑوں کا درد ٹھیک: میرے جوڑوں میں گزشتہ تین سال سے درد تھا‘ بے شمار ادویات‘ کیپسول‘ تیل استعمال کیے مگر صرف وقتی آرام آتا۔ موسم سرما میں خاص طور پر درد میں شدت آجاتی۔ مجھے کسی نے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ روحانی پھکی اور خالص شہد ملا کر گولیاں بنانے کا مشورہ دیا‘ میں نے یہ گولیاں بنا کر صبح و شام دو دو گولیاں نیم گرم دودھ کے ساتھ کھانا شروع کیں‘ یقین کیجئے صرف دو ماہ کے اندر اندر میرے جوڑوں کے درد بالکل ختم ہوگئے۔ بے شک جس چیز کا قرآن پاک میں آگیا کہ اس میں شفاء ہے تو کوئی شک نہیں کہ اس کے استعمال سے شفاء نہ ہو۔(رضوان‘ گجرات)
شہد ہروقت گھر میں رکھتا ہوں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں شہد کے فوائد پڑھے‘ آپ نے واقعی سوفیصد سچ لکھا‘ میں نے بچپن سے دیکھا ہے کہ ہمارے گھر میں ہروقت شہد موجود رہتا تھا ‘ کسی بچےکو کوئی مسئلہ ہوتا یعنی‘ نزلہ‘ زکام ‘ خشک کھانسی یا بخار والدہ یا دادی اماں بس وقفے وقفے سے شہد چٹا دیتیں اور وہ ہم بالکل ٹھیک ہوجاتے‘ آج بھی میرے گھر میں شہد موجود ہے میرے بچے بھی شہد استعمال کرتے ہیں اور ہر موسم میں ہرقسم کی بیماریوں سے بالکل محفوظ رہتے ہیں۔ (محسن رفیق‘ لاہور)
میں سلم سمارٹ ہوگئی: عبقری رسالہ میں ایک نسخہ پڑھا کہ روزانہ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی کے گلاس میں دو چمچ شہد اور آدھا لیموں نچوڑ کر خالی پیٹ پئیں‘ میں نے یہ ٹوٹکہ استعمال شروع کردیا‘ ایک گلاس یہ والا مرکب پینے کے بعد میں دو گھنٹے بعد ناشتہ کرتی۔ یقین کیجئے! میرا بڑھا پیٹ چند ہفتوں میں ہی واضح کم ہوگیا۔ میرے کولہے سے چربی کم ہونا شروع ہوگئی‘ رشتہ داروں اور گھر والوں نے مجھ سے پوچھنا شروع کردیا کہ کہاں سے علاج کروا رہی ہو؟ (شمیم خالد‘ راولپنڈی)

رومی احمد پوری

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 812 reviews.