Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دو آیات سات بارپڑھیں!قرضوں کے بوجھ سے خلاصی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

وہ میرے شوہر کے پاس آیا اور سپیئرپارٹ کا سامان انتہائی کم قیمت پر فروخت کرگیا اور میرے شوہر کے پاس رقم بھی کافی کم تھی تو اس نے کہا کہ باقی رقم میں آہستہ آہستہ بعد میں لے لوں گا‘ اس طرح اللہ پاک نے سبب بنایا اور ہماری دکان بھی بھر گئی

میں اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب میں رہتی ہوں‘ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک موٹرمکینک ہیں اور ان کی سعودیہ میں اپنی ورکشاپ ہے۔ جب میں نے پہلی مرتبہ حج کیا تھا تو میرے بچے چھوٹے تھے۔ میرے شوہر نے کہا کہ میری والدہ آئی ہوئی ہیں تم ان کے ساتھ حج کرلو‘ میں بچوں کو سنبھال لوں گا۔ ہم اس وقت بہت زیادہ قرض دار تھے‘ اس چیز کا مجھے بہت زیادہ احساس تھا کہ ہم قرض کیسے ادا کریں گے۔ کسی نے ہمیں ’’سورۂ آل عمران‘‘ کی آیت نمبر 26،27 صبح فجر میں سات بار اور مغرب میں سات بار‘‘ پڑھنے کیلئے کہا تو میں نے یہ عمل پڑھنا شروع کردیا‘ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور عقل آج تک دنگ ہے‘ ہوا کچھ یوں کہ کوئی سعودی دکان ختم کررہا تھا وہ میرے شوہر کے پاس آیا اور سپیئرپارٹ کا سامان انتہائی کم قیمت پر فروخت کرگیا اور میرے شوہر کے پاس رقم بھی کافی کم تھی تو اس نے کہا کہ باقی رقم میں آہستہ آہستہ بعد میں لے لوں گا‘ اس طرح اللہ پاک نے سبب بنایا اور ہماری دکان بھی بھر گئی اور کام میں بھی خوب برکت ہوئی‘ چند ماہ میں قرض بھی اتر گیا‘ میرے شوہر زکوٰۃ پابندی سے ادا کرتے ہیں اور کام بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بڑھا اور زکوٰۃ بھی زیادہ نکلنے لگی۔
میرے شوہر مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں مگر ان میں ایک بُری عادت تھی کہ وہ بہت زیادہ شکی اور غصے والے تھے جو کہ میرے لیے بہت زیادہ پریشانی کا سبب تھا‘ پھر مجھے ایک کتاب ملی۔ اس میں ایک وظیفہ لکھا تھا کہ ’’صرف جمعہ والے دن 3125 مرتبہ یَاوَدُوْدُ اول و آخر ایک سو مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں‘ پھر ہر نماز کے بعد صرف 21 مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کردم کریں اور اس شخص کو تصور میں لاکر دم کردیں‘‘ میں نے یہ وظیفہ کیا اور رو رو کر دعا کرتی تھی اور کچھ عرصہ ایک سال یا اس سے بھی کم تو میرے شوہر میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی‘ میں نے اور شدت سے پڑھ کر دعائیں کرنا شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر رحم کرم اور فضل کیا اور شوہر کا غصہ اور شک کم کیا ہوا ختم ہی ہوگیا۔
کئی اور خواتین کو یہی پریشانی تھی‘ میں نے ان کو بھی یہ بتایا جس نے بھی پابندی سے کیا ان کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئی اور سال بعد ہی مجھے تبدیلی کے بارے میں بتایا۔ ایک سعودی لڑکی کو بھی بتایا پر اس نے پابندی سے نہیں کیا اس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔جب میرے بچے بڑے ہوئے تو پڑھائی کا مسئلہ ہوا‘ یعنی آج سے سولہ سترہ سال پہلے تو سعودی عرب میں رہائش‘ گاڑی کے کام اور دیگر کاغذات ہمارے لیے مسئلہ بن گئے تھے۔ پریشانی میں ایک ٹیچر نے مجھے یہ وظیفہ بتایا انہوں نے کہا کہ اگر یہ وظیفہ حرم کعبہ میں بیٹھ کر شروع کریں تو زبردست رہے گا۔ وظیفہ درج ذیل ہے:’’دو نفل حاجت پڑھنے کے بعد اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پھر آیت کریمہ

36 مرتبہ‘ اور پھر سجدے میں گرگرا کر دعاکریں اور کام ہونے تک کریں‘ ہر روز ایک مقررہ وقت پر کریں‘ انہوں نے کیا تھا کہ جب تک کام نہ ہوجائے یہ وظیفہ آگے نہ بتائیں۔ میں نے یہ وظیفہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے ہر کام کے راستے کھول دئیے۔ بچوں کی پڑھائی کے لیے ہر سال پاکستان جانے لگے اس سے پہلے یہ حال تھا کہ والدین سے ملنے ہم چھ سال بعد پاکستان گئے تھے‘ اب اللہ کے فضل سے ہر سال تین ماہ کی چھٹیاں سعودیہ میں گزار کر پاکستان جاتے ہیں۔ میرے شوہر بہت محنتی انسان ہیں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے رزق حلال میسر ہے‘ مکینک ہیں ساتھ سپیئر پارٹس کاکام ہے‘ ان وظائف کی برکت سے اللہ نے خوب کرم کیا ہوا ہے۔ میں یہ درج بالا وظائف لوگوں کو سعودیہ میں اور پاکستان میں بھی اکثر بتاتی رہتی ہوں جو بھی یقین توجہ کے ساتھ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے بگڑے کام سنوار دیتا ہے اور جو لاپرواہی برتتے ہیں وہ اکثر شکایتیں ہی کرتے نظر آتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 236 reviews.