Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اعمالِ شفاء - ڈلیوری نظام میں آسانی اور اولاد نرینہ کا عمل

حمل کے تیسر ے مہینے میں جب دس دن باقی رہ جائیں تو دو رکعت نما ز توبہ پڑھ کر سات مرتبہ( بیٹے کے خو اہشمندحضرات )اورکم از کم تین مرتبہ ولادت میں سہولت کے لیے ’’سورۂ یٰسین‘‘ پڑھنے کے بعد اتنی ہی دیر دعا مانگے جتنی دیر اس عمل کر نے میں لگی ہے ۔اورچالیس دن مستقل یہ عمل جاری رکھیں۔اور اگر چارمہینے تین مرتبہ والے عمل کوپانچ نیتوں کے ساتھ اگر جاری رکھا جائے توا للہ کے فضل وکر م سے آپ کو  یہ پانچ انعامات حاصل ہوں:

(۱)پہلی نیت یہ کی جائے کہ یا اللہ بچے کی ولادت کو آسان فرمادے تو اللہ کے فضل سے بچہ بغیر آپریشن کے بہت عافیت کے ساتھ مولود ہوگا۔

(۲)دوسری نیت یہ کی جائے یااللہ اس بچے کو بد بختی سے بچا تو اللہ کے کرم اورعنایت سے یہ بچہ نہایت ہی سعید و کامران ہوگا۔

(۳)تیسر ی نیت یہ کی جائے یا اللہ اس بچے کو فقر اور تنگدستی سے بچا تواللہ کی رحمت سے یہ بچہ ساری زندگی غنی اور سخی رہے گا۔

(۴)چوتھی نیت یہ کی جائے یا اللہ اس بچے کو والدین کا نافرمان نہ بنا تو محض اللہ کی عطا سے یہ بچہ اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور راحت کا سبب بنے گا۔

(۵)اور پانچویں سب سے بڑی یہ نیت کی جائے یااللہ اس کا خاتمہ ایما ن پر فرماتو اللہ کی شا نِ سخاوت کی بدولت یہ بچہ اس دنیا سے حالت ایمان میں ہی رخصت ہوگا۔

گویا اس عمل کی برکت سے دنیا اور آخرت کی نعمتیں والدین اپنے بچے کے حق میں قبول کروالیتے ہیں اور محض اللہ ہی کے چاہنے سے ہر ناممکن کو ممکن اور تنگی میں راحت کے لیے یہ عمل نہا یت ہی زود اثر ہے

نو ٹ :یہ عمل صر ف خوا تین نے کرنا ہے اور صرف وہ خواتین جن کو سورہ ٔ یٰسین یا د نہ ہوتو وہ سات سو مرتبہ صرف لفظ یٰسین پڑھ لیں توانشاء اللہ ان کو بھی یہی برکا ت حاصل ہوں گی۔