Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر59: ہیپاٹائٹس کا سائنسی اور روحانی علاج؟:قارئین تعداد تو نہیں بتاسکتا لیکن اتنا ضرور عرض کروں گا کہ بے شمار لوگ ہاتھوں میں فائل لیے اور بعض اتنی بھاری کہ حیران کن‘ ان تمام میں ٹیسٹ اور علاج معالجے کے نسخہ جات تھے‘ مرض پہلے کی طرح اور مریض کی تکلیف پہلے سےبڑھی ہوئی‘ پوچھا گیا کای مرض ہے‘کہا ’’کالایرقان‘‘ جسے عرف عام میں ہیپاٹائٹس کہتےہ یں۔ قارئین! یہ مرض اتنا لاعلاج بھیانک اور مایوس کن نہیں‘ یہ قابل علاج ہے‘ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مریض کو دیکھتے ہوئے عوام کو اس کے علاج کے آسان اور مکمل نسخہ جات پہنچانے اور ساتھ تیربہدف روحانی علاج پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ اس تالیف میں اس مرض اور جگر کے متعلق تمام تحقیقات کا مجموعہ ہے۔بندہ کا جہاں طبی شعبہ ہے وہاں روحانی شعبہ بھی ہے۔ میرا تجربہ ہے اگر طبی علاج کے ساتھ روحانی علاج کی طرف توجہ دی جائے تو علاج سوفیصد اور جلد ممکن ہے۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات اور رسالہ جات سے استفادہ حاصل کیا ان کے نام درج ذیل ہیں:۔پروفیسر محمد یونس۔ڈاکٹر سید عبداللہ رضوی۔ حکیم شیخ آصف اقبال۔ حکیم عبداللہ‘میانوالی۔ ڈاکٹر سید خالد غزنوی۔ ڈاکٹرسید عبداللہ رضوی۔ وحید رضوی بی ایس سی۔ حکیم گنگا رام گاندھی۔ حکیم ایس ایم اقبال۔ ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ۔ سید صبیح الزمان۔ حکیم خرم ریاض رضوی۔حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ حکیم محمد ناصر جان۔ سعید غوری۔ حکیم اشرف۔ ڈاکٹرزبیر احمد۔ حکیم محمد راشد علی ناصر۔ حکیم محمد یونس۔ حکیم محمد جمیل۔ حکیم محمد افضل میو۔ حکیم محمد عبدالرحیم جمیل۔ سید نوازش حسین۔ڈاکٹر سلطان محمود۔ نعمان حسیب۔عبدالحئی بھٹی۔ ڈاکٹر محمدعلی۔ڈاکٹر اعجاز احمد۔ ڈاکٹر محمداحسان الحق۔ ہارون اقبال ہاشمی۔ دسترخوان۔ طبیب حاذق۔ اسرارحکمت۔ قومی صحت۔رہنمائے صحت۔ قومی صحت۔ ضیاء الحکمت۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 271 reviews.