Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کے رویہ سے تنگ اس نقش کو معمولی نہ سمجھیں!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

ملازمت حاصل کرنے کیلئے
نماز کی پابندی کریں لباس بدن پاک رکھیں۔ اوّل آخر درود شریف 21مرتبہ درمیان میں چار وںقل۔
نماز فجر میں 21 بار، ظہر میں 22 مرتبہ، عصر میں 23 مرتبہ، مغرب میں 24 مرتبہ، عشاء میں 25 مرتبہ اوّل و آخر درود شریف اور ہر جمعرات کو خاص کر نفل پڑھ کر دعا مانگیں اور مربع نقش 120 کا پاس رکھیں۔
شادی کیلئے لڑکیاں پڑھیں
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ اَنْتَ الصَّمَدُ۔ رَبُّ کُلِّ الْمَصْدَرِ وَ اَنْتَ الْکَبِیْرُ
بعد نماز عشاء دو نفل نیت توبہ پھر درود شریف صَلَّی اللہُ عَلَی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
سات مرتبہ پھر تیس منٹ مسلسل استغفر اللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیہ۔
پھر 21 مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھیں 90 دن میں اللہ پاک شادی کے اسباب پیدا کردے گا۔
کاروبار چلانے کیلئے یہ نقش لٹکا لیجئے!
یافتاح یارزاق کا نقش لٹکائیں اور ہر جمعرات کو سوا لاکھ مرتبہ چند افراد مل کر بیٹھ کر پڑھیں یا اگر اکیلے ہوں تو اکیس ہزار مرتبہ پڑھیں اور روزانہ دکان آفس کھولتے وقت گیارہ تسبیح پڑھ لیا کریں۔کاروبار اگررکا ہوا ہو‘ گاہک پیسے نہ دیتے ہوں‘بحث کرتے ہوں‘ دکان پر گاہک نہ آتے ہوں‘ ادھار زیادہ ہوتا ہو‘ان شاء اللہ کاروباری مشکلات ختم ہوں گی۔
نقش یہ ہے

 

کاروبار چلانے کیلئے جو نقش لکھا گیا ہے اس کو اس ترتیب سے بھرئیے۔ یعنی جہاں نمبر ایک لکھا ہے اس جگہ اس ڈبے میں پہلی مرتبہ یافتاح یارزاق لکھنا ہے اور پھر اسی ترتیب سے تمام خانہ جات پُر کرلیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 980 reviews.