Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چیسٹ انفیکشن ‘ الرجی!15دن میںیقینی ختم! میرا آزمودہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے اور ہمیشہ صحت مند و تندرست رکھے۔ عبقری رسالہ میں ایک نسخہ 2018ء میں شائع ہوا تھا‘ جسے شگفتہ پتوکی نے بھیجا تھا۔ مجھے بہت پرانی موسمی کھانسی تھی‘ بہت علاج کروایا لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا۔ میرے والد پاکستان میں ہیں اور وہ ہر ماہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ ان سے ہی عبقری کے متعلق سنا اورآن لائن عبقری پڑھنا شروع کیا۔ میں ساؤتھ افریقہ میں مقیم ہوں‘ میں نے کھانسی کے متعلق نسخہ آزمایا‘ مجھے یقین نہ آیا کہ صرف دو ہفتے کے استعمال سے میری پرانی کھانسی بالکل ختم ہوگئی۔ الحمدللہ!
اب میں صدقہ جاریہ کے طور پر یہ تحریر لکھ کر عبقری میں بھیج رہا ہوں‘ تاکہ لاکھوں قارئین پڑھیں گے تو مزید لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔مزید میں اس بہن کیلئے ہمیشہ دعاگو رہوں گا جس نے یہ نسخہ عبقری میں شائع کروانے کیلئے بھیجا اور عبقری نے شائع کیا۔ جب بھی ہاتھ دعا کیلئے اٹھتے ہیں اس بہن کو ضرور یاد رکھتا ہوں۔ اللہ اسے جزائے خیر عطا فرمائے۔اس بہن نے جو نسخہ شائع کیا تھا وہ مئی 2018ء کے شمارے میں تھا۔ درج ذیل ہے:ھوالشافی: ایک درمیانے سائز کا گلاس شہد کا لیں‘ ایک درمیانے سائز کا لیموں اور ایک کھانے کا چمچ گلیسرین سفید۔ لیموں کو ہلکی آنچ پر پانی میں ابال لیں‘ پھر ٹھنڈا ہونے دیں‘ پھر کاٹ کر بیج نکال کر شہد ایک گلاس میں نچوڑ دیں پھر ایک چمچ گلیسرین شہد میں ڈال کر کم از کم پندرہ منٹ تک مکس کریں۔ یہاں تک کہ یک جان ہوجائے‘ رات سوتے وقت آدھی چمچ کھا کر سونا ہے‘ پانی نہیں پینا ہے۔اس بہن نے اس نسخہ کے متعلق جو لکھا جو بھی پڑھ لیجئے الحمدللہ انہوں نے جو لکھا سوفیصد سچ لکھا ۔’’ اب جو میں نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں وہ ہے پولن الرجی‘ ڈسٹ الرجی‘ دھوئیں کی الرجی‘ چیسٹ انفیکشن وغیرہ الرجی کیسی بھی ہو یہ نسخہ اس کیلئے سوفیصد کام کرتا ہے۔ یہ نسخہ میرے والدصاحب کو کسی اللہ والے نے بتایا تھا‘ لاتعداد لوگوں کو فی سبیل اللہ بنا کر دیا‘ میرے والد میری والدہ کو سامان لا کر دیتے اور میری والدہ بنا کر دیتی تھیں۔‘‘
قارئین سے گزارش ہے کہ بے دھڑک ہوکر استعمال کیجئے اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 021 reviews.