Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

3دن تسبیح خانہ میں گزارئیے! عزت‘ برکت‘سکون پائیے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ میں پہلی مرتبہ تسبیح خانہ میں ہونے والے روحانی چلہ جو کہ ہفتے میںتین دن جمعرات مغرب سے شروع ہوکر اتواردوپہر ایک بجے تک ہوتا ہے۔میں بھی اپنے شوہر کے ہمراہ شامل ہوئی‘ ہمیں بہت روحانی طاقت ملی‘ زیادہ اعمال کرنے کی ہمت ہوئی‘ ہر ایک کی نظر میں عزت ہوئی‘رزق میں برکت ہوئی‘زندگی کا سکون ملا‘تسبیح خانہ سے مجھے یہ سبق ملا کہ میری ساس کی ٹانگ کا فریکچر ہوا تو میں نے ان کی خدمت عبادت سمجھ کر کی‘ اللہ نے میری عبادت قبول کی اور مجھے سسرال میں بہت عزت ملی۔ میرے بیٹے نے آسٹریلیا کیلئے اپلائی کیا‘ اللہ کا شکر ہے کہ تسبیح خانہ کے چلے میں شرکت کرنے کی‘ توجہ سے دعائیں کیں‘ اسی ہفتے میرے بیٹے کا آسٹریلیا جانے کی تاریخ آگئی۔ چہرے پر نورانیت آگئی۔ زندگی کا کوئی مسئلہ ہو چلے میں شرکت کرتے ہیں مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (گل ناز‘ ملتان)
روحانی چلہ میں اللہ نے فریاد سن لی!
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں اور میری والدہ جب سےتسبیح خانہ لاہور میں ہونے والی ہفتہ وار روحانی چلہ میں شامل ہورہے ہیں‘ میری والدہ کہتی ہیں روحانی چلہ جب سے شروع ہوا ہے اللہ نے میری فریاد سن لی ہے‘ ہم دشمنوں میں رہ رہے ہیں اور یہ چلہ میں شمولیت کی برکت ہے کہ دشمن ہم پر ظاہر ہوگئے ہیں۔ اب دشمن جو تدبیر کرتے ہیں ان پر الٹ جاتی ہے‘ہمارے ایک رشتہ دار ہم پر جھوٹا پرچہ کروانے لگے ایسی ہوا چلی کہ ان پر خود کسی نے پرچہ کروا دیا انہوں نے اپنی گائے سترہزار کی بیچ کر جان چھڑوائی۔میری بہن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوتی تھی‘ چلہ میں شمولیت اختیار کی بہن کی طبیعت ٹھیک ہوگئی۔ہماری ایک رشتہ دار ہم پر کالا علم کرواتی تھیں‘ دوران چلہ وہ میری والدہ کے خواب میں آئی بہت تکلیف میں تھیں اور اپنے گناہ کا اعتراف کررہی تھیں اور بار بار کہہ رہی تھیں کہ ان کو چلہ میں شمولیت سے روکو۔ ہمیں بعد میں علم ہوا کہ وہ بہت سخت بیمار ہوگئی ہیں۔ ہمارے گھر رشتے نہیں آتے تھے‘ اب رشتے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ (رخسانہ‘ فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 053 reviews.