Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناریل کے تیل سے حسن کی حفاظت!حیران کن نتائج

ماہنامہ عبقری - جنوری 2021ء

حسن کی حفاظت:٭ناریل کے تیل کو کسی دوسرے Essential آئل کے ساتھ مکس کر کے گرم کریں اور اس مکسچر سے جسم کا مساج کریں۔ دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرکے دماغ اور جسم کو سکون اور آرام پہنچاتا ہے۔٭داد کی بیماری، خارش کی بیماری جب چلی جاتی ہے اس کے نشان سالہا سال تک جسم سے غائب نہیں ہوتے لیکن اگر اس کا علاج ناریل کے تیل سے کیا جائے تو ضرور فائدہ پہنچتا ہے۔ تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر داد والے مقام پر لگا کر کسی بینڈیج سے باندھ دیں مسلسل ایک ماہ یہ عمل کرنے سے آپ خود اس کے مثبت نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔دارچینی اور ناریل کے تیل کے ساتھ کوئی بھی دوسرا تیل جیسے روز میری تیل ان تینوں کو ہم وزن ملا کر نہانے سے پورے جسم پر اس مکچر سے اسکرب کریں تو جسم مستقل موئسچرائز رہے گا۔٭ناریل کے تیل کے بغیر کسی دوسری چیز کے ملاوٹ سے چہرے اور ہاتھوں پر لگانے سے نہ صرف ہاتھوں پر لگانے سے نہ صرف جھریوں اور لائنوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ چہرے پر دانے بننے کے عمل کو بھی روکتا ہے۔٭ناریل کا تیل بہترین سن بلاک کا کام بھی سرانجام دیتا ہے اگر آپ کے پاس سن بلاک نہیں ہے تو آپ اس تیل کو بطور سن بلاک استعمال کرسکتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ یہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو بھی پورا کردیتا ہے جو کہ عام طور پر دوسرے کسی سن بلاک میں نہیں ہوتا۔٭ناریل کا تیل بہترین ہیئرٹانک بھی ہے۔ اگر آپ اپنے بالوں میں کوئی خاص لک دینا چاہتی ہیں تو رات سونے سے پہلے اپنے بالوں کی جڑوں سے نوکوں تک ناریل کا تیل خوب لگائیں اور پھر شاور کیپ پہن لیں اگلے دن صبح‘ بال کسی اچھے شیمپو سے دھو ڈالیں بالوں میں چمک اورنرماہٹ پیدا ہو جائے گی۔٭اس طرح ناریل کے تیل استعمال بالوں میں سے خشکی بھی ختم کرنے کا سبب بنتا ہے۔ ٭شیو کرنے کے بعد اکثر مرد حضرات کو الرجی یا سوجن کی شکایت ہونے لگتی ہے اس تکلیف کو دور کرنے کے لیے متاثرہ مقام پر ناریل کا تیل لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔٭کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والے زخم پر بھی ناریل کا تیل لگایا جاسکتا ہے۔٭ناریل کا تیل میک اپ ریموور کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یہ آئی میک اپ کو اور مسکارا ہٹانے کے لیے بھی بہت اچھا ہے اس کے علاوہ یہ میک اپ ہٹانے کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد کو موئسچر ائز اور صاف کرتا ہے۔٭ناریل کا تیل اندرونی اور بیرونی طور پر ہمارے جسم میں ایکنی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اندرونی طور پر اسے کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو وہ ہمارے ہارمونز کو متوازن رکھتا ہے جس کی وجہ سے دانے نہیں نکلتے اور بیرونی طور پر اگر جسم پر ہونے والے دانوں پر اس تیل کو لگایا جائے تو یہ اینٹی بیکٹیریل کا کام کرتا ہے۔ ٭اگر آپ اپنی پلکیں لمبی اور گھنی بنانا چاہتے ہیں تو روزانہ رات کو سونے سے پہلے ناریل کے تیل کی ایک بہت ہلکی تہہ لگائیں۔ متواتر ایک ماہ تک عمل کرنے سے پلکیں لمبی اور گھنی ہوجائیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 061 reviews.