Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ سہیل تستریؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

ہر قسم کے مرض سے نجات
اگر کسی مریض کا مرض سمجھ میں نہ آتا ہو اور اسے کوئی دوائی فائدہ نہ دیتی ہو اور مریض کی حالت دن بدن گرتی جارہی ہو تو اس کیلئے یہ عمل باعث شفاء ہوگا۔ مریض جلد ہی صحت یاب ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:سورج نکلنے سے پہلے باوضو جاکر بیری کے سات پتے توڑ کر لائیں اورباوضو ان کو سل پر باریک پیس لیں پھر پسے ہوئے پتوں کو ایک بالٹی پانی میں ملادیں اور بیری کے اس آمیزے کو پانی میں خوب حل کریں اور ہاتھ پانی میں چلاتے وقت آیۃ الکرسی سات مرتبہ پڑھیں اور اس پانی پر دم کردیں اور اس پانی سے مریض نہالے۔ اس وقت صابن وغیرہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ پانی سے تمام بدن بھیگ جائے۔ سات روز بلاناغہ یہی عمل کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کتنا ہی خطرناک مرض ہوگا اس سے مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ یہ احتیاط رہے کہ نہانے کے دوران گرنے والا پانی گندی نالی یا گٹر میں نہ جائے بلکہ کسی زمین پر گرے۔ اگر ایسا مکان ہو جس کا پانی گندی نالی یا گٹر میں جاتا ہو تو مریض کو کسی ٹب میں بٹھا کر پانی ڈال دیا جائے اور وہ پانی دور کسی جگہ ڈال دیا جائے یا سڑک‘ گلی یا راستے میں چھڑک دیا جائے۔‘ گلی یا راستے میں چھڑک دیا جائے۔
اولاد کے لیے
اگر کسی عورت کو حمل قائم نہ ہوتا ہو جس کے سبب اولاد سے محروم ہو تو مندرجہ ذیل آیت باوضو ہرن کی جھلی پر لکھ کر موم جامہ کرکے عورت کے گلے میں ڈال دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی حمل قرار پائے گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُیِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ کُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰی بَل لِّلہِ الْاَمْرُ جَمِیعًا (الرعد30)
بچے کی ام الصبیان کے مرض سے حفاظت
جس عورت کے بچے ام الصبیان کے مرض میں مرجاتے ہوں‘ شروع حمل سے یعنی حمل ٹھہرجانے کے بعد یہ عمل شروع کرے اور بچے کے دودھ پینے تک برابر یہ عمل جاری رہے۔ عمل یہ ہے:۔تین مرتبہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ط
روٹی کے ٹکڑے یا بسکٹ پر باوضو لکھ کر حاملہ کو کھلائیں یازعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے کاغذ پر لکھیں پانی سے دھو کر پانی حاملہ عورت کو پلادیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بچہ ہر مرض سے محفوظ رہے گا اور عمر طبعی کو پہنچے گا۔ یہ عمل روزانہ کرنا ہے ناغہ نہیں کرنا ناغہ کرنے سے عمل ٹوٹ جائے گا۔ لہٰذا پابندی لازمی ہے اور نماز پابندی سے ادا کریں۔
شادی میں رکاوٹیں ختم
بعض مرتبہ کچھ مجبوریوں کے سبب بہت سے لڑکے اور لڑکیاں کنوارے رہ جاتے ہیں۔ ان کی شادی میں طرح طرح کی
رکاوٹیں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے:۔ شادی کیلئے ہر بدھ کو یا ہر جمعہ کے دن بعد نماز عصر باوضو سورۂ یوسف پارہ 12 کی تلاوت کریں۔ لڑکا یا لڑکی خود پڑھ لے یا گھر کا کوئی فرد پڑھ لے۔ یہ عمل 41 دن کریں ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی کوئی مناسب رشتہ ہوجائے گا۔
گھر میں رزق کی فراوانی
گھر میں رزق کی کمی محسوس ہو یا گھر میں برکت نہ ہو جس کے سبب ہاتھ تنگ رہتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ رات کو عشاء کی نماز کے بعد اول گیارہ بار درود شریف پڑھے پھر ایک سو بار یَاوَاسِعُ پڑھے اس کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اور دعا کرے۔ یہ عمل اکتالیس دن تک کرے ان شاء اللہ تعالیٰ گھر میں برکت ہوگی اوررزق زیادہ مقدار میں حاصل ہوگا ۔ نیز برکت کیلئے سب گھر کے افراد نماز کی پابندی کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 083 reviews.