Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خریداری کرنے کا انوکھا گُر! من چاہی قیمت پر من چاہی چیز پائیے

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کولمبی اور بہترین صحت والی زندگی عطا فرمائے اور تادیر آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے ۔ اللہ آپ سب لوگوں کی ضرورتیں غیب سے پوری فرمائے اور ہم سب لوگوں کو بھی تسبیح خانہ کا فیض دے اور آگے پہنچانے کاوسیلہ بنالے۔میں آپ سے 2013 سےعبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں اور تسبیح خانہ سے فیض یاب ہوں۔ اکابرین سلسلہ کا وسیلہ پکڑ کر دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اندر باہر سے بدل دے‘ ہماری قیامت تک کی نسلوں کو تسبیح خانہ کا فیض ملے۔ آپ کے عبقری میں دئیے ہوئے اعمال کرتی ہوں۔ چند اعمال کے چشم دید فوائد لکھتی ہوں۔
90 سالہ والد کے خاتمہ بالخیر کا عمل
درود پاک کی تسبیح اپنی روح اور جسم کو ہدیہ کرتی ہوں صبح و شام اور اپنے والد کے لیے بھی ایسا کرتی تھی کچھ مہینے سے ایسا کررہی تھی۔والد کی عمر 90 سال کے قریب تھی کہ ایک دن کسی گاڑی نے انہیں بیک کرتے ہوئے ٹکر ماری اور وہ گر گئے جس سے ان کی کولہے اور ہاتھ کی ہڈی فیکچر ہوگئی۔ انہوں نے بہت بھرپوراور صحت مند زندگی گزاری تھی ‘ ان کے لیے بستر پر لیٹنا بے حد مشکل تھا مگر اس درود پاک کی تسبیح کی برکات میں نے جاگتی آنکھوں سےدیکھیں کہ گیارہ دن وہ بستر پر رہے مگر ناقابل برداشت تکلیف سے محفوظ رہے اور خاتمہ ایمان پر ہوا۔دوسراعمل میں اپنے والد کیلئے یہ کرتی کہ کلمہ طیبہ روز پڑھ کر والد محترم کی طرف سے اللہ کریم کے پاس امانت رکھوا دیتی اور کہتی یااللہ میرے والد کو آخری وقت یہ امانت لوٹا دینا‘الحمدللہ!رب کریم ہے‘ غفور ہے‘ رحمٰن ہے‘ اس نے میری سنی اور اللہ کریم نےوہ کلمہ میرے والد محترم کو لوٹایا اور وہ نزع کی اس تکلیف سے بچے ۔ الحمدللہ۔
مرحوم والد سے ملاقات کاعمل!
(۳)روح سے ملاقات کا عمل سورئہ التکاثر والا جو کہ میرے بھائی نے صرف ایک بار کیا تو اس کی ملاقات والد صاحب سے ہوئی اور اس نے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کیا معاملہ کیا تو انہوں نے کہا اللہ بڑا غفور و رحیم ہے۔
کھانے میں برکت اور لذت بڑھانے کا ٹوٹکہ
(۴)آپ کے بتائے اعمال سے کھانے کی برکت اور لذت دونوں بڑھ چکی ہے۔ یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ۔،یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَـمِیْل۱ُ، سورئہ کوثر، یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ۔
(۵)قرآن سے محبت اور باتیں کرنا آپ نے سکھایا ہے تلاوت کے وقت رک رک کروعدے لینا اللہ سے اور جہاں اس کی صفات کا ذکر ہے اس کو مانگنا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور بددعائوں سے بچنے کی دعا کرنا۔
بازار میںمناسب قیمت پر چیزیں پانے کا گُر
(۶)یَاقَادِرُ یَانَافِعُ بازار جاتے ہوئے 41بار پڑھ لیتی ہوں بالکل بھی فضول خرچی نہیں ہوتی اور چیزیں مناسب قیمت پر مل جاتے ہیں۔
تسبیح خانہ کافیض
میں تسبیح خانہ کا پیغام زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش کرتی ہوں‘ عبقری رسالہ کے متعلق لوگوں کو بتاتی ہوں جہاں خواتین کی محفل ہو وہاں منتخب احادیث ‘ عبقری رسالہ اور آپ کے درس سے متعلق ایسی باتیں جن سے کوئی فائدہ پائے انہیں بتاتی ہوں بے شمار کو فائدہ ہوتا ہے۔یہ تو اللہ ہی کی توفیق ہوتی ہے کہ انسان تسبیح خانہ اور آپ کے درس سے فیض پائے اس لیے لوگوں کے مسائل سے جڑے آپ کے اعمال بتاتی ہوں اس کی تاثیر تو اللہ ڈالتا ہے میرے دل میں ایک آگ سی لگی ہے کہ لوگوں کو پکڑ پکڑ کر منت کرکر کے اللہ کے پاس لائوں اور وہ اِدھر اُدھربھٹکنے کے بجائے تسبیح خانہ کا فیض پالیں۔ آمین۔(فریال سید، ملتان)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 093 reviews.