Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فروری! الجھے‘ روکھے ‘بکھرے بال سنوار لیجئے! ۔۔ (عائشہ ذوالفقار، سکھر)

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

(۱)ٹوٹے ہوئے دندانوں کی کنگھی کبھی استعمال نہ کریں۔
(۲)دوسرے کی استعمال شدہ کنگھی استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
(۳)سر دھونے کے لیے ٹھنڈا پانی استعمال کریں البتہ سردی کے موسم میںہلکے گرم پانی سے سردھوئیں۔ تیز گرم پانی سے کبھی سر نہ دھوئیں اس سے سر میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔ بالوں کی جڑیں کمزور ہونے کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں۔
(۴)نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگالیں۔ اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہو جاتی ہیں۔
(۵)بازاری خوشبودار تیلو ں کے بجائے ناریل یا سرسوں کا خالص تیل استعمال کریں۔
(۶)کبھی کبھی نیم گرم پانی میں تھوڑا سا سرکہ اور لیموں کا عرق ملا کر اس سے سر دھولیا کریں۔
(۷)خوش رہنے کی کوشش کریں کیونکہ خوش رہنے اور بالوں کی تندرستی میں بہت گہرا تعلق ہے۔ چڑچڑے پن سے فکر اور خوف سے سر کی شریانوں تک خون کی روانی میں باقاعدگی نہ ہونے سے بالوں پر اثر پڑتا ہے کیونکہ ہیجانی کیفیت میں شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور بالوں کی جڑوں کو تقویت پہنچانے کے لیے خون کا پہنچنا بند ہو جاتا ہے۔
دماغی پریشانیوں کے وقت آپ دس بارہ منٹ بالوں میں کنگھی کریں۔ یہ بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
بال لمبے، گھنے اور چمکدار کرنے کیلئے مہندی کا ٹوٹکہ
بال لمبے، گھنے اور چمکدار کرنے کے لیے مہندی کا ٹوٹکہ، ایک چقندر، ایک ٹکڑا دنداسہ، ایک ٹی اسپون کافی، ایک ٹی اسپون چائے کی پتی کو چار پانچ گلاس پانی میں پکا کر ایک گلاس پانی بنالیں۔ اب اسے چھان کر اس میں ایک چمچ لیموں کارس، دو چمچ سرسوں کا تیل اور حسب ضرورت مہندی گھول کر کچھ گھنٹے کے لیے رکھدیں پھر بالوں میں لگائیں۔ اس قدر خوبصورت عمدہ اور پکارنگ آئے گا اور بال بھی چمکدار ہو جائیں گے۔
دہی میں شکر ملا کر لگانے سے بھی خشکی میں افاقہ ہوتاہے اس کے علاوہ ایک آزمودہ ٹوٹکہ۔
ایک بڑا چمچ مہندی، ایک چمچ سرسوں کا تیل، ایک انڈا دیسی مرغی کا اور آدھے لیموں کا رس۔ ان کو ملا کر چندگھنٹے کے لیے سرپر لگائیں اور پھر بال دھولیں۔ تین چار ماہ بعد یہ ٹوٹکہ کرلیا کریں توکبھی خشکی نہیں ہوتی۔
زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے رات کو سر پر مساج کریں اور صبح نیم گرم پانی سے سر دھولیں۔
سر میں خشکی ہوتو چقندر کو کاٹ کر پتوں سمیت ابال لیں اور اس پانی کو شیمپو کی طرح لگا کر بال دھوئیں۔ اگر چند گھنٹے یہ پانی لگا رہنے دیں تو زیادہ مفید ہے پھر سادہ پانی سے سردھو لیں۔ اس سے نہ صرف سکری دور ہوتی ہے بلکہ بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں۔
بالوں کوسیٹ کرنے کے لیےبازار سے لوشن تو ملتا ہے مگر آپ گھر پر بہت ہی کم قیمت پر بناسکتی ہیں۔ ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک ٹی اسپون جیلاٹن پائوڈر ملا کر بالوں میں لگائیں اور سیٹ کرلیں۔
بالوں کو سیٹ کرنے کے لیے ’’بیج دانہ‘‘ پانی میں رات کو بھگو دیں، صبح یہ پانی لیسدار ہوچکا ہوگا۔ اب اس کو روئی سے بالوں پر لگائیں اور پھر بال رولز یا ہیئر ڈرائپر و برش سے سیٹ کرلیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 097 reviews.