Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چاقو سے سبزی پر یہ لکھیں اور نہر میں بہادیں!بچہ تندرست

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

میرے پاس بندہ اپنے چھوٹے بھائی جس کی عمر تقریباً سولہ سال تھی کو لے کرآیا‘اس کے چھوٹے بھائی کا چہرہ دیکھا تو بالکل زرد تھا‘جیسے جسم میں خون بالکل ختم ہوچکا ہو‘ سوکھ کر کانٹا بن چکا تھا‘ بھائی نے بازو سے پکڑا ہوا تھا‘ بیٹھے ہی میں نے سوال کیا کہ اس بچے کو کیا ہوا؟اس نے بتایا کہ دو سال ہوگئے ہیں اس کا بخار نہیں اتر رہا‘ نامعلوم کتنے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے مہنگی سے مہنگی دوا لے کر دیکھ لی مگر بخار چند گھنٹے کیلئے اترتا ہے پھر چڑھ جاتا ہے‘ میرا بھائی بہت خوبصورت اور صحت مند تھا نامعلوم نظر بد لگی یا کسی نے کچھ کروا دیا کہیں سے صحت مل ہی نہیں رہی‘ ہر ٹیسٹ کروالیا‘ ہر علاج کروالیا مگر ٹھیک نہیں ہورہا۔ حتیٰ کہ مجھے کسی نے آپ کا بتایا تو اسے لیکر آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں‘ میں نے اس کو تین تعویذ لکھ کر دئیے جس میں سے ایک تعویذ پینے کیلئے ‘ ایک غسل اور ایک تعویذ مالش کے لیے دیا اور یہ عمل ساٹھ دن مسلسل کرنے کا کہا۔ تعویذ لیکر وہ احباب چلے گئے۔ ابھی ایک ماہ ہی گزرا تھا تو وہ صاحب واپس آئے مگر آج ان کے ساتھ ان کا بھائی نہیں ایک خاتون تھیں جو گزشتہ سالہا سال سے بستر پر تھیں‘پہلے انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں ایک ماہ پہلے اپنے بھائی کو آپ کے پاس لایا وہ ابھی روبصحت ہے‘ اس کی طبیعت بہت بہتر ہوگئی ہے‘ اب بخار نہیں صرف کمزوری ہے‘ ان شاء اللہ چند دنوں میں وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ آج میں اپنی ایک عزیزہ کو لے کرآیا ہوں‘ ان کو بھی کسی علاج سے صحت نہیںمل رہی‘ اکثر جگہ چیک کروایا وہ جادو بتاتے ہیں آپ کے تعویذات سے بھائی کو صحت ملی آپ ان کیلئے بھی وہی تعویذ عنایت فرمادیں‘ میں نے ان کو بھی وہی تعویذ دئیے۔ جیسے ہی وہ اپنی صورتحال مجھے بتائیں گے میں ان شاء اللہ قارئین سے ضرور شیئر کروں گا۔عمل میں نے اوپر والے واقعہ میں تفصیل سے لکھ دیاہے۔ نوٹ فرمالیں۔
جن بچوں کو سوکڑا ہوجائے یا صحت مند نہ ہو
ایک تعویذ مزید میرے پاس ہے جو میں لوگوں کو دیتا ہوں‘ بہت سے لوگ اپنے بچوں کو لے کر آتے ہیں‘ ایسے چھوٹے بچے جن کو سوکڑا کی بیماری ہوئے‘ دن بدن کمزور ہوتےجارہے ہوں جبکہ خوراک ان کی بالکل ٹھیک ہو اور بیماری بھی کوئی نہ ہو‘ بعض بچوں کا سربڑھنا شروع ہوجاتا اس کیلئے بھی بہت تیربہدف ہے۔ سر بڑھنا رک جاتاہے‘ کمزور اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بچہ موٹا تازہ اور خوبصورت ہوجاتا ہے۔ بس درج ذیل آیات سبزی پر چھری یا چاقو سے لکھیں‘ سبزی کوئی بھی ہو‘ اگر گھیامل جائے تو ٹھیک ورنہ جس بھی سبزی کا موسم ہو لکھ سکتے ہیں‘بچہ جہاں سوتاہے وہاں لٹکا دیں‘ ایک ہفتہ بعد وہ سبزی نہر‘ دریا یا سمندر میں بہادیں۔ اسی طرح دوسری سبزی لکھیں اور اس کو پورا ہفتہ بچے کے اوپر لٹکا کر رکھیں اور ہفتے بعد اس کو بھی کسی پاک بہتے پانی میں بہادیں۔ اسی طرح پانچ سے سات ہفتے یہ عمل کیجئے۔ ہر ہفتے نئی سبزی تبدیل بھی کرسکتے ہیں اور ایک ہی طرح کی سبزی پر بھی لکھ سکتے ہیں۔ یعنی جو میسر ہے اس کو مؤثر بنالیں۔پانچ سے سات ہفتے میں بچہ بالکل تندرست صحت مند ہوجائے گا۔ انتہائی مجرب اور باکمال عمل ہے۔ سبزی پر جو تعویذ لکھنا ہے وہ یہ ہے:بسم اللہ الذی لَایَضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم و منزل من القرآن ما ھو شفاء و رحمۃ للمومنین اعوذ بکلمات اللہ التامات من شرما خلق ولاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم سبزی پر لکھتے ہوئے اعراب لگانے کی ضرورت نہیں۔ میرے پاس جو کچھ تھا وہ میں نے عبقری قارئین کیلئے لکھ دیا‘ قارئین ضرور آزمائیے اور فائدہ ہونے پر عبقری میں ضرور لکھیے۔ لاکھوںکا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ
طبی مشاہدہ
رات کو سوتے وقت ناف میں اور ہاتھ پائوں اور بازو پر تیل لگاتا ہوں پوری رات پرسکون نیند آتی ہے جتنا سفر کرتا ہوں تھکاوٹ بالکل نہیں ہوتی۔
برکت والی تھیلی
برکت والی تھیلی سے قبل آمدنی نہ ہونے کے برابر اور ختم بھی ہو جاتی تھی مگر جب سے تھیلی والا عمل شروع کیا آج تک کبھی رقم ختم نہ ہوئی۔غائب سے نظام چل رہا ہے۔
پہلاواقعہ:انتہائی غریب بندہ جس پر پانچ لاکھ کا قرضہ تھا اور اس کا کاروبار بالکل بند تھا اس کو یہ تھیلی والا عمل دیا۔ چھ ماہ بعد اس کا کاروبار بھی چل گیا اور 2 لاکھ پانچ ہزار قرضہ بھی چھ ماہ میں ختم گیا۔
دوسرا واقعہ:میرا ایک دوست جس کی آمدنی آٹھ ہزار روپے تھی یکم تاریخ سے آئندہ یکم تک وہ آمدنی ختم ہوجاتی کیونکہ اس میں تین ہزار مکان کا کرایہ اور باقی پانچ ہزار سے گھر کا نظام بچوں کا خرچ اور بیماری وغیرہ جب میں نے تھیلی والا عمل بتاتا تو اس نے شروع کیا ایک ماہ بعد اس نے مجھے بتایا کہ واہ کیا تھیلی ہے سب نظام بھی پورا ہوا اور یہ 500بھی باقی بچا۔ لہٰذا آپ قبول کریں مجھے دے دیا اس سے پہلے قرضہ ختم نہ ہوتا تھا مگر ابو قرضہ سے بھی آزاد ہے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 118 reviews.