Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

28 سال پرانی قبض کی مریضہ تندرست -- 32 سال کی لڑائی ختم! میاں خوش اخلاق اور گھر لے گیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اس سال آپ سے ملاقات کاشرف حاصل ہوا۔ بہت فیض ملا‘ اللہ کا کرم ہوا ‘ رسالہ پڑھتی ہوں۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔میں پچھلے 28 سال سے قبض جیسی بیماری کاشکار تھی پر جب سے کھانے کے بعد تین بار سورئہ القریش پڑھنا شروع کی مجھے قبض سے نجات مل گئی۔
میری شادی کو 32 سال ہوگئے ہیں‘ شادی کے شروع میں ہی حالات خراب ہوگئے‘ شوہر کا رویہ شروع سے خراب تھا‘مار کٹائی‘ بے عزتی‘ حقوق ادا نہ کرنا۔ پھر ایسا ہوا کہ گھر سے نکال دیا‘32 سال جدائی برداشت کی‘ زندگی کے 32 سال تڑپ کر گزارے‘ نہ طلاق ملی نہ رہائی ملی نہ ہی میاں نے اپنایا‘ سال چھ ماہ کے بعد ایک آدھ ماہ کے بعد لے جاتا پھر نکال دیا جاتا۔ اسی غم میں ماں بھی چلی گئی‘انہیں داماد کا انتظار رہتا تھا۔ پھر عبقری رسالہ ملا‘ اس میں سے یاقہار کا عمل ملا‘میں نے صبح و شام 1100 مرتبہ یاقہار پڑھنا شروع کردیا اول وآخر سات مرتبہ درود شریف۔ میاں کا لہجہ میرے لیے خوش اخلاق ہوگیااور مجھے خود میرے میکے لے کر گئے اور وہ بھی 32 سال بعد۔ آج اپنے گھر میں خوش و مطمئن ہوں۔(فرح سجاد، راولپنڈی کینٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 133 reviews.