Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری والدہ محترمہ کے آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ محترمہ کے طبی آزمودہ ٹوٹکے عبقری قارئین کے زیر نذر ہیں:
بچوںکو اگر ٹھنڈ لگ جائے
ایک تولہ گُڑ، دو ماشہ دیسی گھی میں ڈال کر جلالیں۔ جب گڑ کالا ہو جائے تو گھی پن کر محفوظ کرلیں‘ نیم گرم کرکے بچے کے سینے اور کمر پر لگائیں اور دو قطرے دودھ میں ڈال کر پلائیں۔ ان شاء اللہ ایک ہی رات میں تندرست ہو جائے گا۔مزید بچے صحت مند اور چست ہوجائے گا۔ کھایا پیا ہضم‘ بہترین ڈکار لے گا۔ بے شمار مرتبہ آزمایا ہوا ہے۔ چھوٹے بچوں کی مائیں اس ٹوٹکے کو بالکل معمولی نہ سمجھیں بہت ہی مفید ہے۔
نکسیر کے لیے
نکسیر کے لیے کالے چنے جو کچے ہوتے ہیں ان کے چھلکے دو چمچ چاولوں والے پانی میں رات کو بھگو دیں‘ صبح نہار منہ اس پانی کو چھان کر پی لیں بہت ہی لاجواب ہے جس کو بتایا افاقہ ہوا۔
کھانسی کے لیے
دو تین سائز کی املتاس جس کو گل لکڑی بھی کہتے ہیں لے لیں‘ ایک پائو مصری، بارہ عدد بادام کی گری اور آٹھ عدد بڑی الائچی۔ (ترکیب) املتاس کو ہلکا سا پیس کر آدھا کلو پانی میں پکائیں جب اس کا گودا نرم ہو جائے تو اس کو اچھی طرح سے مسل کر اور چھان لیں۔ پھر اس املتاس والے پانی میں بادام، بڑی الائچی اور مصری ڈال کر گاڑھا کرلیں۔ اس کو پھر سے چھان کر کسی صاف بوتل میں ڈال لیں۔ شروع میں دو چمچ پھر ایک ایک چمچ تین ٹائم اور بچوں کے لیے آدھا چمچ، پرانی کھانسی اور سینے میں ریشہ سب ختم ان شاء اللہ۔انتہائی مفید بے ضرر ہے‘ گھر میں ہروقت بنا کررکھنے کی چیز ہے۔ قارئین! یہ سب ٹوٹکے سونے پر سہاگہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے ۔ (آمین)(حسان زید، میلسی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 143 reviews.