Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مفتی اعظم سعودی عرب کا بتایا جادو توڑ ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

جادو‘ حسد‘ آسیب‘ سایہ سمیت تمام بندشوں کا خاتمہ
300 بار صبح و شام اللہ اکبر کی تسبیح کریں یہ آپ کیلئے صدقہ کے قائم مقام ہے اپنی نیت یہ کریں کہ یا اللہ اس صدقے اور پیاری تسبیح کے طفیل ہم سے جادو کی بلائیں دور فرما۔ ان شاء اللہ اس کی برکت سے تمام جادو، شیطان، حسد، آسیب، سایہ ، سحر اور تمام بندشوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
جو چاہتے ہیں جادو جنات نہ ہوں وہ یہ پڑھیں
تمام لوگ چاہے ان کے گھروں میں جادو، جنات کے متعلق کوئی مسئلہ ہے یا نہیں۔ وہ لوگ بیت الخلاء (غسل خانے) کی دعا اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْـخُبُثِ وَالْـخَبَآئِثِ ضرور پڑھیں کیونکہ سب سے زیادہ شیطان مردود کا شکار لوگ یہی ہوتے ہیں۔ ناپاک جگہ پر ناپاک مخلوق کا ٹھکانہ ہوتا ہے اور ہمارے لیے اس جگہ جانا بہت ضروری اور مجبوری ہے۔ ایک بزرگ نے فرمایا کہ مجھے خود ایک شیطان جن نے بتایا تھا کہ ہم ایسے انسانوں کے اندر جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جو غسل خانے کی دعا نہیں پڑھتے۔ شیطان جن نے کہا اللہ تعالیٰ نےتمہیں ایک طاقتور اسلحہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے تم ہمارا خاتمہ کرسکتے ہو اور وہ ہیں مسنون اذکار۔ لہٰذا کبھی بھی اس دعا کو پڑھنا نہ بھولیں۔
شیطان اور چیلے دم دبا کر بھاگ جائیں گے
اپنے گھروں میں ہر وقت موبائل، سی ڈی وغیرہ پر سورئہ بقرہ ضرور چلائیں۔ چالیس دن کے بعد سورئہ رحمٰن چلائیں۔ چالیس دن کے بعد اذان اور سورئہ مومنون کی آخری آیات چلائیں ان شاء اللہ شیطان اور اس کے چیلے دم دبا کر بھاگ جائینگے۔
مفتی اعظم سعودی عرب کا بتایا جادو توڑ ٹوٹکہ
جادو، اثرات، سحر، آسیب، بیماری چاہے وہ جسمانی ہو یا روحانی دور کرنے کے لیے سعودی عرب کے مفتی اعظم نے اپنے رسالہ میں فرمایا کہ سبز بیری کے سات پتے لیکر ان کو پیس لیں اور اتنے پانی میں مکس کرلیں جس سے غسل ہوسکے پھر اس پانی پر ایک بار آیۃ الکرسی، سورئہ بقرہ کی آخری آیات، چاروں قل، سورئہ اعراف کی آیت 117 تا 119، سورئہ یونس کی آیت 79 تا 82، سورئہ طہٰ کی آیت 65 تا 69 پڑھے۔ اوّل آخر گیارہ بار درود شریف پڑھے یہ آیات پانی پر دم کرنے کے بعد مریض تین مرتبہ یعنی تین گھونٹ اس پانی سے پی لیں اور باقی پانی سے اچھی طرح غسل کریں ان شاء اللہ تمام جادو، آسیب، بیماری سب دور ہو جائے گی جب تک مسئلہ حل نہ ہو اس کو مسلسل کرتے رہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پانی ناپاک جگہ نہ بہائیں۔
گھر سے جادو اور بیماریاں ختم! عجب ٹوٹکہ
مدینہ منورہ کی عجوہ کھجور کے سات دانے صبح نہار منہ کھانے سے بھی جادو اور بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔ رات کو سنت کے مطابق سوئے اور صبح فجر کے وقت ضرور نماز ادا کرے یہ تمام شیطانی چیزیں اس گھر میں جگہ بنانے کی کوشش کرتی ہیں جہاں پاکی، ناپاکی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ کوشش کریں اپنے گھروں سے شیطان کی غذا یعنی موسیقی کی وباء کو نکال دیں۔ عورتیں اپنے پردے کا خاص خیال رکھیں شیطان کو سب سے زیادہ تکلیف قرآن پاک پڑھنے سے ہوتی ہے لہٰذا کوشش کریں روزانہ تھوڑا سا قرآن ترجمہ کے ساتھ ضرور پڑھے۔ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھیں۔ جب دعا کریں تو اپنے ان دشمنوں کا نام ضرور لیں جنہوں نے آپ کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں شروع میں کچھ مشکل لگے گالیکن اس کے بعد آپ پر اللہ کی رحمت کے وہ دروازے کھلیں گے کہ آپ خود حیران رہ جائینگے۔ یہ نہ ہو کہ آج تو آپ تمام چیزیں پڑھنا شروع کردیں اور دو دن کے بعد سب کچھ چھوڑ دیں کہ میرا تو کام نہیں بن رہا شیطان کا مقصد بھی آپ کے اندر مایوسی ڈالنا ہے کچھ بھی پڑھیں دل لگا کر، دل جما کر پڑھے، یقین اور اعتماد کے ساتھ پڑھیں کیونکہ آپ رحمن کے بندے ہیں جو ستر مائوں سے زیادہ آپ سے پیار کرتا ہے ان جعلی اور جھوٹے عاملوں کو شکست دیں خود بھی یہ اعمال کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں آپ کی بھی راہیں کھلیں گئی اور دوسروں کی بھی اور مجھے بھی دعائوں میں یاد رکھئے گا۔ (فوزیہ مغل، بہاولپور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 158 reviews.