Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لیکوریا کے لیے حکیم جن کا بتایا لاجواب نسخہ -- (مسرت بانو، گوجرانوالہ )

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ تقریباً 2010 سے پڑھ رہی ہوں یہ رسالہ بہت اچھا ہے۔ میں نے اس سے بہت فیض پایا ہے۔ آج اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں بھی عبقری رسالے میں کچھ ٹوٹکے اور روحانی وظائف و طبی تجربات تحریر کروں۔ مجھے جب بھی کوئی مشکل پیس آئے یا کوئی تکلیف یا کسی بھی طرح کا مسئلہ ہو اللہ تعالیٰ میری خواب میں ہی رہنمائی فرما دیتے ہیں۔ اسی کی وضاحت کرتے ہوئے میں آپ کو بتادوں کہ میں خواب میں بہت ڈر جاتی تھی۔ ایک رات خواب میں میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں اچانک دھواں نکلنا شروع ہوگیا ہے میں بہت ڈرجاتی ہوں کیونکہ میں کمرے میں بالکل اکیلی ہوتی ہوں۔ میرے دل میں آیۃ الکرسی کا خیال آتا ہے اور ساتھ ہی میری زبان سے ورد شروع ہو جاتا ہے۔ جیسے جیسے میں آیۃ الکرسی پڑھتی ہوں وہ دھواں ختم ہو جاتا ہے۔ پھر ایک دو بار میں نے دیکھا کہ میں کسی کے کمرے میں جاتی ہوں تو وہاں کوئی کالے لمبے بالوں والی عورت ہے وہ مجھے دیکھتے ہی کمرے کا دروازہ بند کرنے لگتی ہے تو میں اس دروازے کے درمیان میں بیٹھ جاتی ہوں اور آیۃ الکرسی کا ورد شروع کردیتی ہوں۔ دوبار پڑھ کر دائیں طرف پھونک مارتی ہوں تو دروازہ کھل جاتا ہے پھر دو بار بائیں طرف پھونکتی ہوں تو دروازہ مکمل کھل جاتا ہے۔ اب میں نے آیۃ الکرسی روزانہ پڑھنے کا معمول بنا رکھا ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے مجھے میری حفاظت کے لیے عطا فرمائی ہے۔ اسی طرح میں نے کئی دفعہ سانپ اور کتے وغیرہ کو دیکھا کہ وہ میرے پیچھے لگ جاتے ہیں۔ سانپ کے ٹکڑے کرکے پھینک دیتی ہوں اور کتے سے بچنے کے لیےرَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ کا ورد کرتی ہوں تو وہ غائب ہو جاتا ہے ایک دو بار یَاجَبَّارُ یَاقَھَّارُ کا ورد دل میں آتا ہے جب اٹھتی ہوں تو زبان پر جاری ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ سب خواب کی کیفیات ہیں۔یہ سارے وظائف میں نے زندگی کا حصہ بنالئے ہیں۔ صبح نماز فجر کے بعد ایک بار سورئہ البقرہ پڑھنی شروع کی ہے نہ کبھی ڈر آیا‘ نہ کبھی کوئی پریشانی ہے‘ میں اب ہفتہ میں دو دن نماز فجر کے بعد پڑھ لیتی ہوں ۔ پانی پر دم کرکے گھر کے کونوں میں چھڑکتی ہوں اور بچوں کو بھی دیتی ہوں‘ رزق میں برکت، بیماریاں ختم سورئہ البقرہ کی فضیلت ہے یہ سب۔کچھ عرصہ پہلے میرے کان کے پیچھے ایک گلٹی بن گئی جس کی وجہ سے میرے سر، گردن اور کندھے میں کھچائو تھا۔ نماز فجر کے درمیان اکتالیس مرتبہ سورئہ الفاتحہ پڑھنی شروع کردی تقریباً پانچ ماہ ہوگئے مجھے پڑھتے ہوئے نہ کوئی گلٹی رہی نہ کوئی درد‘ الحمد للہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے میری تکلیف ختم کی۔ تسبیح خانہ میں آنے کا بہت شوق تھا اللہ تعالیٰ نے وہ بھی پورا کردیا دو بار آچکی ہوں آپ مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔طبی تجربات بھی عبقری قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔
کمزور دل اور دماغ کیلئے
جو لوگ کمزور دل کے ہوتے ہیں یعنی تھوڑی سے کھٹک یا کوئی چیز گرنے سے بھی کانپنا شروع ہو جاتے ہیں یا چکر آتے ہوں ان کے لیے آزمودہ ہے۔ یہ مجھے میری ڈیوٹی سٹاف نے بتایا تھا۔ جس کو بہت شدید مسائل تھے۔ میڈیسن‘ ڈرپس کچھ فائدہ نہیں دیتے تھے اس کی آنٹی نے عرق گائو زبان اور مربہ آملہ کھانے کے لیے دیا۔ ایک کپ عرق گائو زبان اور دو دانے مربہ آملہ صبح شام لیں۔
لیکوریا کے لیےحکیم جن کا بتایا ہوا ٹوٹکہ
میری خالہ کے گائوں میں ایک آدمی تھا‘ بہت نیک اور پاکباز ان پر ایک حکیم جن حاضر ہوا کرتا تھا اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے علاج تجویز کیا کرتا تھا۔ مجھے انہوں نے یہ ٹوٹکہ بتایا‘ میں نے بناکر استعمال کیا تقریباً 18 سال ہوگئے آج تک دوبارہ کبھی مسئلہ نہیں ہوا جس کو لکھ دیا‘ انہوں نے استعمال کیا اور دعائیں دیں۔ ایک پائو گری، ایک تولہ جاوتری، ایک تولہ موصلی سفید، ایک تولہ چھوٹی الائچی،جائفل دو دانے، تین ماشے زعفران اصلی والا۔ ساری چیزیں کوٹ کر سفوف بنالیں رات کو ایک چمچ ایک کپ دودھ نیم گرم کے ساتھ استعمال کریں اور دعائیں دیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 183 reviews.