Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت فضیل بن عیاضؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

کند ذہن اور موٹی عقل کا خاتمہ
اگر کوئی چاہتا ہے کہ بچے کا پڑھنے لکھنے میں ذہن کھل جائے اور اس کی عقل‘ سمجھ بوجھ‘ سب صحیح کام کرے تو اس کیلئے با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے پھر سات سو چھیاسی 786باربِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھے اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر ایک بوتل پانی پر دم کرے اور وہ پانی صبح ناشتہ سے قبل اور سوتے وقت پلایا جائے تو انشاءاللہ تعالیٰ ذہن روشن ہو گا اور عقل و شعور میں اضافہ ہوگا۔
قرض سے آزادی
بعض مرتبہ انسان اس امید پر کہ قرض لے لوں شاید کچھ نفع ہو جائے اور کاروبار چل نکلے لیکن ہر بار کاروبار میں نقصان ہوتا جاتا ہے اور قرض پر قرض چڑھتا جاتا ہے اور قرض اترنے کا نام نہیں لیتا۔ ایسی صورت میں قرضہ دینے والے طرح طرح سے پریشان کرتے ہیں۔ جس سے تجارت اور کاروبار میں توجہ قائم نہیں رہتی اور نقصان ہوتا ہے۔ دوسری طرف دل اور دماغ بوجھل رہتے ہیں۔ قرض سے نجات کے لیے سب سے بہتر عمل وہ ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو فرمایا تھا۔ نماز مغرب کے بعد یہ دعا سو (100) مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر تین تین بار درود شریف ضرور پڑھے۔ وہ دعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔
مردانہ امراض کا روحانی علاج
جس مرد میں قوتِ مردمی کی کمی ہو اور اس سلسلے میں بہت پریشان رہتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت مع بسم اللہ کے باوضو لکھ کر موم جامہ میں باندھ کر اپنے دائیں بازو پر باندھ لے انشاءاللہ تعالیٰ قوت زیادہ ہو جائےگی۔ وہ تعویذ معظم یہ ہے۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoاَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِo رَبَّنَا مَاخَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِo (آل عمران191)
بچہ کا بات بات پر رونا
اگر بچہ چڑچڑا ہو گیا ہو اور ذرا ذرا سی بات پر روتا اور مچلتا ہو تو اس آیت کو باوضو لکھ کر کالے کپڑے میں موم جامہ کر کے بچے کے گلے میں ڈال دے انشاءاللہ تعالیٰ بچہ رونے سے رک جائے گا۔ وہ آیت یہ ہے: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo وَخَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا ھَمْساًo (طہٰ:108)
ہر قسم کے شر و فتنہ سے حفاظت
ہر قسم کے شر و فتنہ سے حفاظت کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد پانچ سو بار: حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل بعد نماز عشاءمسلسل پابندی کے ساتھ کرے ‘ ناغہ نہ کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کا شر و فتنہ از خود ختم ہو جائے گا۔
خوبصورت بچہ پیدا ہو
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا خوبصورت اور نیک پیدا ہو۔ برائی سے محفوظ رہنے والا ہو اس کو چاہیے کہ سورہ یوسف مع بسم اللہ شریف کے صاف صاف با وضو لکھے اس طرح لکھے کہ کوئی حرف مٹا ہوا نہ ہو۔ اس سورت کو لکھ کر موم جامہ میں بند کر کے حاملہ عورت کے گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ لڑکا خوبصورت اور نیک سیرت اور شہرت کا مالک ہوگا۔

غربت تنگدستی اورفاقے ختم کرنے کا قرآنی فارمولہ

اگر کوئی سالہاسال سے غربت کی چکی میں پس رہا ہو‘ ہر جگہ ہاتھ مارچکا ‘ محنت کرلی‘ نوکریاں کرکرکے تھک گیا‘ مگر گھر سے غربت نے ڈیرے نہ ختم کیے ہوں تو ایسے شخص کو چاہیے کہ بعد نمازِ مغرب یا بعد نماز عشاءباوضو سورہ مزمل (پ 29) گیارہ مرتبہ پڑھے ۔ سورہ مزمل پڑھنے سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔ سورہ مزمل پڑھتے وقت جب فَاتَّخِذْہُ وَکِیْلاً پر پہنچے تو پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھے حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الوَکِیْلُ اس عمل کی برکت سے گھر سے غربت اور تنگ دستی کا خاتمہ ہو گا اور روزی میں برکت پیدا ہو گی۔کاروبار بند ہوچکا ہو تو دوبارہ وسعت پیدا ہوگی‘ گھر میں امن و سکون آئے گا۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ بلاناغہ کرے اور پابندی سے کرے گا تو اس کا پھل پائے گا۔

اس دعا کو پاس رکھیے! جادو پلٹ جائے گا

یہ دعا بہت طاقتور ہے‘ بے شمار کتب میں اس کا تذکرہ ملتا ہے۔ جو شخص اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے گا وہ ہر نماز کے بعد اس کا ورد کرے ، اگر کسی شخص نے اس پر جادو کیا ہو گا تو کرنے والے پر لوٹ جائے گا اور تمام جنات، شیاطین اور انسانوں کے شر سے محفوظ رہے گا۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ سَدَرَتْ اِخْوَۃُ الْجِنَّ وَالْاِنْسِ وَالشَّیَاطِیْنِ وَالسَّحَرَةِ وَاِلَّا بِالسِّةَ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ وَالشَّیَاطِیْنِ وَیَلُوْذُبِھِمْ بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْاَعَزِّ وَبِاللّٰہِ الْکَبِیْرِ الْاَکْبَرِ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔

 

بیوی شوہر سے یا شوہر بیوی محبت کم کرتا ہے تو پڑھیے

اگر شوہرسے بیوی کم محبت کرتی ہو یا بیوی سے شوہر کم محبت کرتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے لیکن یہ صرف میاں بیوی کی محبت کیلئے ہے۔ بعد نماز عصر با وضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو ایک (101) بار یَاوَدُوْدُ پڑھے اسکے بعد تین بار درود شریف پڑھے اور مطلوب کا تصور باندھ کر اس کے سینہ پر تصور ہی میں دم کر دے۔ یہ عمل پڑھتے وقت منہ میں مصری کی ڈلی رکھ لے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرنے لگیں گے۔ مجرب عمل ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 205 reviews.