Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج -- طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

خدارا مجھے اس عذاب سے نکالیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
میں اپنے دکھ کی داستان آپ کو لکھ رہی ہوں‘ مجھے بائیس سال ہوگئے ہیں انسولین کے انجکشن لگاتے‘ اب میری عمر32 سال ہے‘نویں کلاس میں تھی تو یہ انجکشن والا سلسلہ شروع ہواتھا اب ہر کوئی طعنہ دیتا ہے یہ انسولین لگاتی ہے‘ اسی بیماری کی وجہ سے مجھے کوئی اپنانے کو تیار نہیں‘ سب کی شادیاں ہوگئیں مگر میرا رشتہ کوئی نہ لے کر آیا۔الحمدللہ! پڑھی لکھی ہوں‘ اللہ نے حسن دیا ہے‘ مگر ہر جگہ مشہور ہے یہ انسولین لگاتی ہے۔ خدارا مجھے اس عذاب سے نکالیے‘ میرا علاج تجویز کیجئے۔ مجھے دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔(پوشیدہ‘ سکھر)
مشورہ:محترمہ! آپ مستقل مزاجی سے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’عرق شوگرشفاء‘‘ استعمال کریں۔اس کے علاوہ صبح کی سیر کو زندگی کا حصہ بنالیجئے‘ چاہے گھر میں یا کسی لیڈیز پارک میں کسی کے ساتھ ضرورجائیں‘ شوگر کامستقل علاج واک ہی ہے۔ مزید عبقری رسالہ میں ایک چٹنی چھپی تھی‘ شوگر کا کامیاب ترین علاج ہے۔ آپ بھی ذائقہ دار چٹنی بنائیے اور انسولین سے محفوظ رہیے۔ کچھ عرصہ استعمال ضرور کیجئے اگر مستقل کریں گی تو ہمیشہ شوگر کنٹرول رہے گی۔ ھوالشافی: لہسن چھلا ہوا آدھ چھٹانک‘ ادرک تازہ ایک چھٹانک‘ پودینہ سبز ایک چھٹانک‘ انار دانہ کھٹا ایک چھٹانک۔ ان چاروں کو پیس کر چٹنی بنالیں اور صبح‘ دوپہر‘ شام ایک چمچ کھالیں‘ پرانی سے پرانی شوگر یہاں تک کہ شوگر کی وجہ سے مریض کے جسم کے کسی حصہ کو کاٹنا بھی تجویز کیا گیا ہو تب بھی یہ چٹنی آزمودہ ہے اور جسم کا ورم‘ زخم اور معدے کی بیماری بھی بہت زیادہ مفید ہے۔جن افراد کو شوگر نہیں بھی ہے وہ بھی یہی بنالیں‘ کبھی شوگر اور معدے کا امراض نہ ہوں گے۔
بریسٹ میں ورم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ میری کزن کے ساتھ مسئلہ ہے برائے مہربانی اس کا آسان سا کوئی وظیفہ یا ٹوٹکہ بتادیں۔ اس کے دائیں بریسٹ میں ورم(سوجن) آگیا ہے۔ ٹیسٹ بھی کروائے ہیں لیکن اللہ کے کرم سے کوئی گلٹی یا رسولی نہیں تھی لیکن سوجن بہت زیادہ ہے وہ بہت پریشان رہتی ہے برائے کرم کوئی حل بتادیں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے‘ ان شاء اللہ چند کورس استعمال کرنے سے ہی آپ بہت مثبت تبدیلی محسوس کریں گی اور مرض کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ وضو کے بعدوضو کے تین گھونٹ پانی پئیں اور چوتھا گھونٹ ہاتھ میں لیکر سوجن کی جگہ پر لگائیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ صحت یاب ہوجائیں گی۔
مثانے کی پتھری نکالنے کا انوکھا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا جس کی عمر تیس سال ہے اس کے مثانے میں پتھری تھی۔ مقامی حکیم سے دوائی لی جس سے پتھری باریک ہوکر نکل گئی مگر ایک پتھری مثانہ عضو کی نالی کے اندر ہے ڈاکٹر صاحبان کہتے ہیں اس کا آپریشن ہوگا مگر بیٹا کہتا ہے کہ میں نے آپریشن نہیں کروانا۔ عضو کی نالی کے اندر کبھی اوپر چلی جاتی ہے کبھی نیچے آجاتی ہے کہ درد ہوتا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کوئی اچھا سا ٹوٹکہ یا دوائی بتا دیں۔ (محمد شہباز انور، جہانیاں)
مشورہ: میں نے کئی لوگوں کو اس کا نسخہ بتایا جس سے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر بغیر کسی تکلیف کے خارج ہو جاتی ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے گل سرکنڈہ (جسے لوگ کانے کہتے ہیں جن سے پہلے لوگ مکان کی چھت ڈالتے تھے )ایک کلو لیکر کسی چیز سے کچل لیں اب اسے کسی برتن میں تین یا چار کلو پانی ڈال کر اس میں سرکنڈہ (جو کچلا گیا ہو)ڈال کر آگ پر رکھ دیں جب پانی جل کر ایک بوتل رہے تو اسے ٹھنڈا کرکے پانی چھان کر بوتل میں بھر لیں اور دوسرا پھوک وغیرہ ضائع کردیں اب یہ پانی ایک چھٹانک صبح ایک چھٹانک کی مقدار شام کو پی لیں بس تیسرے یا چوتھے دن پتھر نما پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکلنی شروع ہو جائے گی بعض لوگوں کی ایک بوتل، بعض دو بوتل اور بعض کو تین بوتل پانی پینے سے پتھری خارج ہوکر بغیر آپریشن کے نکل جاتی ہے۔
رات کونظر نہیں آتا! کوئی دوا بتائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے رات کو اندھیرے میں نظر نہیں آتا اسی وجہ سے میں رات کو گھر سے نکل نہیں پاتی اگر نکل بھی جاتی ہوں یا تو ٹھوکر لگ جاتی ہے یا کسی سے ٹکرا جاتی ہوں یا نالی میں یا ویسے ہی زمین پر گر جاتی ہوں ۔ یہ بات مجھے بہت تکلیف دیتی ہے اور بہت دکھ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میرے کانوں کا مسئلہ ہے اُونچا سنتی ہوں۔(ا۔ح۔حافظ آباد)
مشورہ: آپ آنکھوں میں عبقری دواخانہ کی ’’آنکھ شفاء‘‘ڈالیے اور ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یَانُوْرُ پڑھ کر انگوٹھے کے ناخنوں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیرئیے‘ ان شاء اللہ بہت جلد آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بچے کی تکلیف کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بچے کی عمر 13 ماہ ہے دو تین ماہ سے شدید تکلیف میں ہے موشن کرتے وقت شدید تکلیف ہوتی ہے بہت زیادہ روتا ہے چاہے ایک مرتبہ کرے ۔ ڈاکٹری علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ایکسرے اور الٹرسائونڈ بھی کروایا رپورٹ ٹھیک ہے۔ خون کی بھی بہت زیادہ کمی ہوگئی ہے ۔ کوئی دوائی یا وظیفہ بتائیں۔ (غ،م۔ کوٹ ادو)
مشورہ:آپ بچے کو نرم غذا زیادہ کھلائیں‘ مزید عبقری دواخانہ کا چلڈرن سیرپ اور فٹنس فولاد ٹانک لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ضرور استعمال کروائیے۔عبقری دواخانہ کا تلبینہ لکھی گئی ترکیب سے بچے کو ضرور استعمال کروائیے‘ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی صحت بہترین ہوجائے گی۔
کھانا بہت کھاتا ہوں‘ بھوک نہیں مٹتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کھانا بہت کھاتا ہوں مگر بھوک ختم نہیں ہوتی‘ پانی بہت پیتا ہوں مگر پیاس ختم نہیں ہوتی‘ پھل بہت کھاتا ہوں مگر کمزوری ختم نہیں ہوتی‘مردمی کمزوری‘ اعصابی کمزوری‘ آنکھوں کے آگے اندھیرا رہتا ہے‘ نظر کمزور ہوگئی ہے۔(نذیراحمد‘ شاہکوٹ)
مشورہ:

 

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟
اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 210 reviews.