Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

18سال پرانے فاقے‘ بیماریاں‘ دھکے گالیاں ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں میں تاقیامت عافیت‘ برکات عنایت فرمائے اور ہمارے سر پر آپ کی پرشفقت روحانی توجہات ہمیشہ قائم دائم رہیں۔ آمین!شادی شدہ زندگی میں صرف فاقے‘ تنگدستی‘ مار کٹائی‘ جھگڑے‘ گالی گلوچ اور گھر سے نکالنے‘ دھکے ہی دیکھے۔نجانے کتنی بار مجھے دھکے دیکر گھر سےنکالا گیا‘ طلاق کی دھمکیاں سہتی اٹھارہ سال گزار دئیے‘ اس کے علاوہ میرے شوہر گزشتہ اٹھارہ سال سے ہی بیمار ہیں‘ حال یہ ہے کہ ساری کمائی ہسپتالوں‘ بیماریوں پر خرچ ہوجاتی تھی اور میں خود بھی بیمار ہوگئی اور گھر کاکام کاج تک نہیں کرسکتی تھی مگر پھر میں نے اپنی تمام گھریلو پریشانیاں ایک خط میں لکھ کرآپ کو دفتر عبقری کے پتہ پر جوابی لفافہ لگا کر ارسال کیا۔ آج دو سال ہوگئے ہیں آپ نے مجھے اس وقت جوابی لفافہ میں ایک انمول تحفہ عطا فرمایا تھا۔ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ۔ میں نے دن رات پاگل ہوکر پڑھا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے بتائے ہوئے دوسرے وظائف جاری رکھے۔ شکرالحمدللہ! آج میں پرسکون ہوں‘ میرے شوہر کی بیماریاں بھی اب تقریباً ختم ہوچکی ہیں‘ ہسپتالوں سے بھی جان چھوٹ گئی ہے‘ اس کے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت ہی اچھی جگہ کاروبار عطا کیا ہے۔ اس وظیفہ سے ہمیں وہ کچھ ملا جو میں سو چ بھی نہیں سکتی۔ ایک اور مسئلہ تھا کہ میری بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی‘ اس وظیفے کی برکت سے اسے لاہور میں ایک میڈیکل کالج میں داخلہ مل گیا ہے۔ ایک دن اچانک مسئلہ کھڑا ہوگیا کہ ہاسٹل کی انتظامیہ نے میری بچی پر الزام لگایا کہ یہ کسی لڑکے کے ساتھ بھاگنا چاہتی ہے‘ حالانکہ میری بیٹی میں ایسی کوئی بات نہ تھی‘ انہوں نے میری بچی کو ہاسٹل سے نکال دیا‘ میں بہت پریشان‘ میرے شوہر شک بھی بہت کرتے ہیں‘ اگر ان تک یہ بات پہنچ جاتی تو وہ نجانے کیا کرجاتے‘ میں نے بس اسی وظیفہ کو پورے یقین‘ توجہ اور دھیان سے پڑھنا شروع کردیا‘ اللہ نے غیبی مدد فرمائی اور میری بیٹی کے متعلق ان کی غلط فہمی دور ہوئی‘ انہوں نے معذرت کی اور دو دن بعد میری بیٹی صحیح سلامت بحفاظت گھر آئی اور مجھے ساری صورتحال بتائی‘ اس وظیفے کی بدولت اللہ ہمیشہ میری‘ گھر والوں اور میری بیٹی کی اتنے بڑے شہر میں عزت‘ جان مال کی حفاظت فرماتا ہے۔ آپ کا دیا انمول تحفہ اب تک تقریباً آٹھ سے نو لاکھ تک پڑھ چکی ہوں‘ ان شاء اللہ مرتے دم تک اسی یقین اعظم کے ساتھ پڑھتی رہوں گی۔ (اہلیہ ضمیر‘ سرگودھا)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 267 reviews.