Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معمولی کمزوری کی دوا لینے گیا ‘ گردے تباہ کروا بیٹھا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

عبقری گاہک کیساتھ ہونے والےدھوکے کا انکشاف

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ تسبیح خانہ سے روحانی تعلق بھی ہے‘ عبقری کی ادویات سالہا سال سے استعمال کررہا ہوں‘ الحمدللہ! میرے گھر میں جو بھی طبی و روحانی مسئلہ ہو سب سے پہلے عبقری ہی ذہن میں آتا ہے‘ عبقری کی بے شمار خالص دیسی جڑی بوٹیوں سے تیارکردہ ادویات نے ہماری ایلوپیتھک ادویات سے جان چھڑوا دی ہے‘ عبقری دواخانہ سے تعارف سے پہلے میرا گھر پورا میڈیکل سٹور تھا‘ سیرپ‘ گولیاں‘ کیپسولز کا پورا باکس تھا‘ مگر جب عبقری ملا‘ عبقری کی ادویات استعمال کیں‘ اللہ کا کرم ہوا اور ہم صحت یاب ہونا شروع ہوگئے۔ عرصہ ہوا ایلوپیتھک ادویات گھر سے جاچکی ہیں۔میری شادی کوعرصہ چارسال ہوگئے تو مجھے حقوق ادا کرنے میں پریشانی پیش آنا شروع ہوئی‘ معمولی سی کمزوری محسوس ہوئی تو سب سے پہلے عبقری ہی ذہن میں آیا‘ میں قریبی عبقری کی ایجنسی پر ان کو اپنی پریشانی بتائی‘ انہوں نے مجھے باتوں میں ایک گھمایا کہ مجھے کچھ سمجھ ہی نہ آیا اور ان کی بتائی ہوئی دوا ان کی بھرپور اعتماد‘ وعدوں اور گارنٹی پر لے آیا‘ مجھ سے زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوئی جس کاخمیازہ میں آج تک بھگت رہا ہوں‘بظاہر اس دوا کی پہلی خوراک نے مجھے بہت فائدہ دیا‘ مجھے لگا میں دوبارہ
اٹھارہ سال کا نوجوان بن گیا ہوں‘ دل ہی دل میں اس ایجنسی ہولڈر کو دعائیں دیتا‘ جب دوا ختم ہوئی‘ بھاگم بھاگ اسی کے پاس پہنچا‘ جاکر اس دوا کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے‘ اس نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا اور اپنی گارنٹی یاددلائی کہ دیکھا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ تم اس دوا کےعاشق ہوجاؤگے‘ میں نے دوبارہ کثیررقم اس کے ہاتھ رکھی اور دوبارہ ڈبی جیب میں ایسے ڈالی جیسے دنیا کی سب سے قیمتی چیز میرے لیے یہی ڈبی ہے۔ آپ کوقیمت بھی بتاتا چلوں صرف دس کیپسول کی ڈبی میں نے 4ہزار میں خریدی۔ جب دوسری ڈبی ابھی آدھی ہوئی تھی تومیرے گردوں میں درد شروع ہوگیا‘ معدہ خراب‘ جسم ہروقت گرم‘ سرگھومنے لگا‘ پریشان ہوا‘ ادویات استعمال کیں کوئی فرق نہ پڑا‘ زیادہ طبیعت خراب ہونے پر گھر والے ہسپتال لے گئے‘ ٹیسٹ وغیرہ ہوئے تو معلوم ہوامیرے گردوں میں مسئلہ ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ بہت زیادہ اسٹیرائیڈ اور جنسی ہیجان والی انگریزی ادویات کے استعمال سے گردوں پر شدید اثر پڑا ہے۔میری آنکھوں کےآگے اندھیرا چھا گیا‘ آج سسک سسک کر جی رہا ہوں‘اس ایجنسی ہولڈرکو کیا کہا؟ بربادی تو خود ہاتھوں سے گھر لایا تھا‘ کاش! میں اس کی بات نہ مانتا اور عبقری کی بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کی دوا ہی خریدتا‘ عبقری دفتر میں اس بندے کی شکایت کی‘ الحمدللہ! اس بندے کی ایجنسی کینسل ہوچکی ہے‘ اپنے طور پربھی قانونی کارروائی کروارہا ہوں۔ مگر میری زندگی تو برباد ہوگئی‘ اب لاہور سے عبقری دفتر سےاسسٹنٹ صاحب کو چیک اپ کروا کر ادویات لے رہا ہوں‘کافی بہتر ہوں مگر میری زندگی کے گزشتہ دو سال اور ابھی جوعرصہ علاج میں چل رہاان کا ازالہ کیسے کروں؟
میری بھی عبقری قارئین سے گزارش ہے کہ ہمیشہ عبقری دواخانہ کی خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ بغیر کسی سائیڈایفیکٹ کے ادویات کا ہی استعمال کیجئے‘ بعض لوگ صرف زیادہ منافع کےچکر میں آپ کی زندگی سے کھیل جاتے ہیں‘ لہٰذا صرف عبقری دواخانہ کی مستند پیک شدہ دوا ہی لیں۔میرا نام اور شہر شائع ہرگز نہ کیجئے۔(پوشیدہ)
عبقری کی اپنے کسٹمرز سے گزارش ہے کہ جب بھی عبقری دواخانہ کی ایجنسی پر جائیں صرف عبقری دواخانہ کی تیار کردہ مستند اور معیاری ادویات کا ہی انتخاب کریں۔ جو کہ بارہا کی آزمودہ‘ سوفیصد خالص جڑی بوٹیوں‘ مغزیات اور عرقیات سے تیار کی جاتی ہیں۔جن کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔علاوہ ازیں ادارہ کسی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں! اگر کوئی ایجنسی ہولڈر آپ کو کسی اور کمپنی کی دوا ‘ شہد یا فوڈ آئٹم دینے میں بضد ہو تو اس نمبر پر فوراً ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کیجئے۔ 03438710009۔ ادارہ ایسے ایجنسی ہولڈرز کے خلاف خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ مزید ادارہ آپ کا مشکور رہے گا۔شکریہ! (ادارہ عبقری)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 286 reviews.