Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دل کی گھبراہٹ،معدے کا مسئلہ، انسولین سے چھٹکارا

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور اس میں دیئے گئے ٹوٹکے بھی آزماتا ہوں بہت فائدہ مند ہیں۔ عبقری دواخانے کی ٹھنڈی مراد دوائی کے بہت سے فوائد میں نے پائے اور جس کو بھی دی اس کو بیماری سے شفاء مل گئی۔دل کی گھبراہٹ ہاتھ پائوں کی جلن کے لیے بے حد مفید ہے۔ میں نے خود بھی استعمال کی ہے گھبراہٹ کے لیے بہت ہی اچھی ہے۔ دل کا تیز تیز دھڑکنا بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرے ایک جاننے والے کو دل کی گھبراہٹ نہیں جاتی تھی میں نے اس کو ٹھنڈی مراد استعمال کروائی ایک ہفتہ میں اس کواچھا خاصاً آرام آگیا ابھی بھی وہ ٹھنڈی مراد دوائی کھا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھی ٹھنڈی مراد کے فوائد میرے دیکھنے میں آئی ہیں مثلاً گرمی کے موسم میں چھوٹے بچے جو بازار سے پاپڑ وغیرہ کھاتے ہیں جن کو گرمی دانے نکل آتے ہیں اور وہ اتنی جلدی ٹھیک نہیں ہوتے انہیں ٹھنڈی مراد استعمال کرائی تو کافی فائدہ ہوا۔شوگر کے مریضوں کے پائوں اور ہاتھوں کی جلن ٹھنڈی مراد سے بالکل ٹھیک ہو جاتی ہے۔ خاص کر پائوں میں بہت زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے۔ رات کو مریض سو نہیں سکتا دو ہفتے کے استعمال سے ہی کافی فائدہ ہو جاتا ہے لیکن کم از کم چار یا چھ ہفتے کھانے سے مکمل آرام آتا ہے۔ہماری گلی کے ایک مریض کو پندرہ یا سولہ سال سے شوگر ہے پہلے گولی کھاتا تھا اب تو اسے انسولین کے ٹیکے لگنا شروع ہوگئے تھے۔ اس کو ٹھنڈی مراد استعمال کروائی فائدہ ہوا دعائیں دیتا ہے۔ایک لڑکا جو چائے بہت پیتا تھا اس کو اچانک چکر آنا شروع ہوگئے کافی علاج کروایا لیکن وقتی فائدہ ہوا پھر اس کو مشورہ دیا کہ ٹھنڈی مراد کھا کر دیکھو اس نے چھ ڈبی کھائی تو کافی فائدہ ہوا اب وہ ٹھنڈی مراد کا دیوانہ ہوگیا ہے۔ ہر وقت اس کی جیب میں ٹھنڈی مراد موجود ہوتی ہے۔ خود بھی کھاتا ہے اور دوسروں کو بھی استعمال کرواتا ہے۔ میں آپ کا درس بھی سنتا ہوں جس کو سننے سے روحانی سکون ملتا ہے اس کے علاوہ عبقری دواخانے کی دیگر ادویات جوہر شفاء مدینہ، مشروب عبقری افزاء، تندرستی ٹانک اور شہد بھی میرے زیر استعمال ہے ۔(ریحان اکبر، چونگی امرسدھو)

 

غصہ، چڑچڑاپن سے نجات، طبیعت میں نرمی آگئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! وبائی صورتحال کے پیش نظر مجھے کاروبار میں کافی نقصان ہوا تھا جس وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہوگیا ۔ گھر آتا تو چھوٹی چھوٹی بات پر بیوی سے بچوں سے جھگڑا کرتا مجھے خود نہیںپتہ تھا کہ مجھے ہوکیا رہا ہے اتنا غصہ تو میں نے کبھی نہیں کیا تھا۔بلڈپریشر ہائی رہنا شروع ہوگیا روزانہ سوتے ہوئے ایک یا دو گولی بلڈپریشر کی کھا کر سونا پڑتا تھا۔ میرا چچازاد بھائی میرے گھر آیا اس نے میرا رویہ دیکھا توکہنے لگا کہ تم ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہو اپنے آپ کو سنبھالو اورمیں ایک دوائی بھیجوں گا اس کا استعمال مستقل مزاجی سے کرنا ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ دو دن بعد اس نے کسی جاننے والے کے ہاتھ مجھے دوائی بھجوائی جس کا نام ’’ڈپریشن پیکیج‘‘ تھا میں نے اس پر لکھی گئی ہدایات کے مطابق دوائی کا استعمال شروع کیا تو پندرہ دن مسلسل استعمال سے مجھے میں نرمی آگئی غصہ آنا کم ہوگیا جو چڑچڑ پن تھا اس کا خاتمہ ہوگیا اس کی ایک روز مجھے کال آئی اس نے مجھ سے حال دریافت کیا تو میں نے اس کو بتایا کہ تمہاری دی ہوئی دوائی کام کرگئی ہے اب میں کافی حد تک ٹھیک ہوں اور مجھے ڈپریشن پیکیج ایک اور چاہیے ابھی میں مزید استعمال کرنا چاہتا ہوں اس نے مجھے اٹک میں عبقری ایجنسی کا نمبر میسج کیا میں اس نمبر پر کال کرکے پتہ لیا اور اگلے روز عبقری ایجنسی پر پہنچا گیا ایک ڈپریشن پیکیج لیا اس کے ساتھ مجھے شہد نظرآیا اس بارے معلومات لیں اور ایک کلو عبقری کا شہد بھی لے لیا ۔ شہد بھی بہت ذائقہ دار اور خالص تھا جو گھر میں ہر بڑے چھوٹے بچوں کو بہت پسند ہے۔ (فواد تبسم، اٹک سٹی)

 

بارہ سالہ پرانا دائمی نزلہ و زکام بالآخر ختم ہوگیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے بارہ سالوں سے دائمی نزلہ و زکام کا شکار تھا بہت زیادہ ادویات کا استعمال کیا لیکن وقتی فائدہ ہوتاتھا۔ عبقری کی دوائی شفاء حیرت سیرپ کا پتہ چلا تو اگلے روز عبقری دواخانے پہنچا وہاں اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کی اور حیرت شفاء سیرپ کے بارے دریافت کیا انہوں نے مجھے اس کے ساتھ بنفشی قہوہ کےاستعمال کا بھی مشورہ دیا۔ میں نے مستقل مزاجی سے استعمال کیا تو میرا بارہ سال پرانا دائمی نزلہ و زکام کافی حد تک ٹھیک ہوگیا۔ اب بھی میں یہ جاری رکھے ہوئے ہوں اور دن بدن فائدہ ہی ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے محلے میں ایک پندرہ سالہ لڑکے کو بھی میری طرح دائمی زکام تھا اس کے ساتھ ساتھ اس کی نظر بھی کمزور ہونا شروع ہوگئی تھی میں نے اس کو بھی شفاء حیرت سیرپ اور بنفشی قہوہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا اس نے بھی یہ دونوں چیزیں استعمال کیں ایک ماہ مسلسل استعمال سے اس کو کافی حد تک فرق محسوس ہوا وہ بھی اب ان دونوں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں اور دن بدن بہتری کی جانب آرہا ہے۔ اس کے علاوہ میرے محلے میں ایک جاننے والے خاتون دمہ کی مریضہ تھی اور پمپ استعمال کرتی تھی اور جب گندم کی کٹائی کا موسم آتا تو اس کا مرض شدت اختیار کرجاتا تھا اتنی شدت اختیار کرتا کہ پمپ کا استعمال بھی کوئی فائدہ نہ دیتا جس وجہ سے ایک ایک دو دو ہفتے وہ ہسپتال میں گزار کر آتی تھی۔ میں نے اس کو بھی شفاء حیرت سیرپ اور بنفشی قہوہ کے استعمال کا مشورہ دیا بیس دن کے مسلسل استعمال سے اس کو بے مثال فائدہ حاصل ہوا اور تقریباً ڈیڑھ ماہ استعمال کے بعد تو اس نے پمپ چھوڑ ہی دیا تھا پہلے ہر وقت ساتھ رکھتی تھی اب کبھی کبھار پمپ استعمال میں آتا ہے۔ عبقری دواخانے کی ادویات میں شفاء ہی شفاء ہے۔ (صلاح الدین، واہ کینٹ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 298 reviews.