Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج -- طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

نئی خوشگوار زندگی کا آغاز
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک سال تک میرا شادی کا ارادہ ہے۔ عبقری تمام ادویات میں فائدے ہی فائدے ہیں لیکن مجھے بتائیں کہ میں شادی سے قبل کونسی دوائی استعمال کروں جس سے جسمانی کمزوری دور ہو اور نئی خوشگوار زندگی کا آغاز ہو۔ (ش،ز۔میانوالی)
مشورہ:آپ کو کسی قسم کی ادویات کی ضرورت نہیں آپ اپنی خوراک میں تازہ پھل‘ سبزیاں اورہفتے میں دو مرتبہ گوشت کا استعمال جاری رکھیں۔ کھجور کے ساتھ مکھن کھایا کریں‘صبح کی سیر کو زندگی کا لازمی جُز بنالیں۔ ان شاء اللہ زندگی بھر کسی بھی قسم کی کمزوری کیلئے کسی معجون‘ طلاء یا دوا کی ضرورت نہ رہے گی۔ اپنے ذہن سے کسی بھی قسم کے وہم کو نکالیے‘ پانچ وقت نماز پڑھیے!آپ تندرست ہیں‘ کسی قسم کی دوا نہ کھائیے۔
میرے لیے کوئی دوا تجویز کیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ابھی کچھ عرصہ ہوا عجب تکلیف کا شکار ہوں‘میرا سر چکراتا ہے‘ آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے‘ جب لیٹتا ہوں تو صحیح ہے‘ جب اچانک اٹھتا ہوں تو سر گھومتا اور بعض اوقات تو گر بھی پڑتا ہوں‘ہاتھوں میں درد رہتا ہے‘ ٹیسٹ کروائے ‘ سب ٹھیک‘عمر میری تقریباً پچاس سال ہے‘کوئی دوا تجویز فرمادیجئے‘ اللہ آپ کی عمر میں برکت دے‘ آمین۔ (حاجی شاپورخان‘ ہنگو)
مشورہ:آپ روزانہ دن میں ایک مرتبہ بارہ عدد بادام کے مغز لیں‘ ان کو مٹی یا پتھر کی دوری میں اچھی طرح رگڑیں‘ پھر اس پیسٹ کو آدھ کلو خالص ابلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر تین جوش دیں‘ ٹھنڈا ہونے پر چینی یا شہدملا کرنیم گرم چسکی چسکی استعمال کریں۔ یہ ٹوٹکہ ہر قسم کی دماغی اور جسمانی کمزوری کیلئے انتہائی کامیاب ہے۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’فٹنس پیکیج‘‘ منگوالیں اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند کورس استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔
جب سے ہوش سنبھالا بیماری نہیں گئی
میری عمر36 سال ہے‘ شادی شدہ ہوں‘ جب سے ہوش سنبھالا ہے میں اپنے ساتھ یہی بیماریاں دیکھ رہی ہوں‘ بہت زیادہ علاج کروایا‘جسم پر خشک خارش ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کارنگ سیاہ ہوتا جارہا ہے‘ ہاتھ اور پاؤں سے آگ کا نکلنا اور پسینہ بہت زیادہ آتا ہے‘ دھوپ میں نکلوں تو جسم میں سوئیاں چبھتی ہیں‘ یہ خارش گرمیوں میں زیادہ تنگ کرتی ہے‘ دوسرا میرے سر میں شدید درد رہتا ہے جس طرح کوئی کیل ٹھوک رہا ہے‘ جب صبح سو کر اٹھتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے ساری رات سوئی ہی نہیں‘دماغی ‘ جسمانی اور پٹھوں کی بہت زیادہ کمزوری ہوگئی ہے۔ میرے مسائل کا حل بتائیے۔ (ن‘ہری پور)
مشورہ: آپ گرم مصالحہ داار اور تلی ہوئی چیزوں سے سختی سے پرہیز کریں‘ ہر موسم میں آنے والا تازہ پھل متواتر استعمال کریں‘سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی دوا ’’جوہرشفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد اور روحانی پھکی‘‘ لے کر ان تمام ادویات کو ایک جار میں مکس کرلیں۔ ہر دو گھنٹے بعد ایک چائے والا چمچ یہ سفوف استعمال کیجئے۔ چند دن ادویات استعمال کرکےچھوڑ نہ دیجئے! یہ چند مہینے لازم استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ کچھ دنوں بعد ہی آپ کو اپنی طبیعت میں بہتری محسوس ہوگی۔
کھانا بہت کھاتا ہوں‘ بھوک نہیں مٹتی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کھانا بہت کھاتا ہوں مگر بھوک ختم نہیں ہوتی‘ پانی بہت پیتا ہوں مگر پیاس ختم نہیں ہوتی‘ پھل بہت کھاتا ہوں مگر کمزوری ختم نہیں ہوتی‘مردمی کمزوری‘ اعصابی کمزوری‘ آنکھوں کے آگے اندھیرا رہتا ہے‘ نظر کمزور ہوگئی ہے۔(نذیراحمد‘ شاہکوٹ)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ اور ’’تریاق‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ماہ استعمال کیجئے‘ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی معجون مراد اور قوتی گولیاں‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کی تمام بیماری‘ کمزوری ختم ہوجائے گی۔
قرآن پڑھنا چاہتی ہوں‘ نظر بہت کمزور ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 13 سال ہے‘ 9thکلاس میںپڑھتی ہوں‘ رمضان المبارک آرہا ہے‘ مجھ سے تلاوت قرآن نہیں ہوپاتا‘ میں رمضان میں دو قرآن تلاوت کرکےمکمل کرتی ہوں‘مجھے تلاوت کرنے میں بہت دقت ہوتی ہے‘مجھے 5نمبر کی عینک لگی ہوئی ہے‘ مہربانی فرما کر مجھے کوئی تیربہدف ڈراپس یاٹوٹکہ عنایت فرمائیں اس کے علاوہ مجھے دماغی کمزوری بھی بہت زیادہ ہے۔ (ہمشیرہ اویس‘ کراچی)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ سے ’’عینک توڑ ڈراپس‘‘ منگوائیے ‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق آنکھ میں ڈالیے‘ ان شاءاللہ چند ہفتوں میں ہی آپ کی نظر بہت بہترہوجائے گی‘ اس کے علاوہ بادام دیسی (واضح رہے امریکن موٹے بادام کبھی نہ لیں ان میں کسی قسم کی غذائیت نہیں ہوتی میں انہیں برائلر بادام کہتا ہوں) ایک پائو گرم پانی میں رات کو بھگو رکھیں صبح چھیل کر پاک صاف کپڑے پر پھیلا کر اوپر پاک صاف کپڑا ڈال کر سائے میں خشک کریں۔ نمی خشک ہوجائے تو انہیں آدھ کلو خالص شہد میں بھگو دیں اب اس شہد میں 50 گرام بڑی الائچی‘ 50گرام چھوٹی الائچی بھی باریک پیس کر ملا لیں۔ یہ کسی بڑے مرتبان اگر خالص شیشے کا ہو تو بہتر ہے ایک بڑا چمچہ بھرا ہوا صبح و شام خوب چبا کر کھالیا کریں۔
رمضان ہشاش بشاش گزارنے کا ٹوٹکہ
رمضان آرہا ہے‘ میں بہت پریشان ہوں‘ میں سارا دن موٹرسائیکل چلاتا ہوں‘ مقامی کمپنی کا سیلز مین ہوں‘ جسم کا پانی بہت جلد خشک ہوجاتا ہے‘ دن گیارہ بجے ہی زبان خشک ہوجاتی ہے‘ مجھے کوئی ٹوٹکہ بتائیے کہ سارا دن پرسکون گزرے۔(محمد وقار‘ کراچی)
مشورہ:ھوالشافی: گلقند 250 گرام اور چھوٹی الائچی دس گرام، چھوٹی الائچی پیس کر گلقند میں ملالیں سحری کرنے کے بعد ایک بڑا چمچ گلقند کا کھالیں۔سارا دن طاقت بھرپور رہے گی‘ پیاس بھی نہ لگے گی‘ افطاری تک طبیعت ہشاش بشاش رہے گی۔بے شمار کا آزمودہ بہترین مزیدار ٹوٹکہ ہے۔

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 328 reviews.