Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سود کیسے نسلوں کو بے حیائی پر لگاتا ہے! پڑھ لیجئے!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتی ہوں‘ اس میں بتائے ہوئے وظائف و اعمال کرتی ہوں۔ ہمارے گھر میں سب کچھ بہترین تھا‘ بڑا چھوٹے کو محبت دیتا اور چھوٹا بڑے کا احترام کرتا۔ فجر کی نماز سارے پڑھتے‘ قرآن پاک کی تلاوت ہوتی‘ گھر میں رزق کی چہل پہل‘ سکون‘ لڑائی جھگڑا کبھی نہ دیکھا‘ اسی ماحول میں بڑی ہوئی‘ پھر میرےسب سے بڑے بھائی کو سود کی لَت لگ گئی اور ہمارے رزق حلال میں سود شامل ہوا اور بربادی شروع ہوگئی‘ مجھے شاید معلوم نہ ہوتا اگر عبقری نہ پڑھتی‘ عبقری پڑھا تو ہوش آئی کہ جتنی بھی بربادی ‘ بےحیائی اس گھر میں ناچ اور دندنارہی ہے وہ تمام سود کی تباد کاریاں ہیں۔ قارئین! میرے بڑے بھائی نے قرآن حفظ کیا ہوا ہے۔مگر یقین کیجئے اب اس نے کبھی رمضان میں بھی قرآن پاک کی تلاوت نہیں کی‘ یہ کہتے ہوئے شرمندہ ہورہی ہوں کہ وہ قرآن پاک کو بھول چکےہیں۔ اس کے علاوہ میرے بھائی کو ذرا سا بھی کوئی مسئلہ ہو وہ فوراً سود پر پیسے لیتے ہیں‘ اب انہیںاچھے سے اچھا موبائل لینے کا بہت شوق ہے۔ سود پر پیسے لیکر وہ اپنا یہ شوق بھی پورا کرتے ہیں۔ کئی سال ہوئے ہمارے گھر سود داخل ہوا‘ اس سے پہلے ہم پرسکون تھے‘ معاشرہ میں اچھا مقام تھا‘ اب دولت تو ہے مگر عزت نہیں‘ سکون نہیں‘ میں جب اپنے خاندان کی طرف دیکھتی تو ہم سے غریب سے غریب فیملی ہم سے اچھا کھاتی‘ اچھا پیتی‘ ان کے گھر میں سکون ہے‘ ہمارے گھر اتنی کمائی‘ کاروبار ہونے کے باوجود بھی سکون نہیں ہے۔ برکت نہیں ہے۔ میرے بھائیوں کا اپنا کاروباراور اچھا خاصا کما لیتے ہیں۔ میرے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو بھی سود پر لگا دیا ہے‘ سود نے ہمارا سکون ہی نہیں چھینا ہماری نسلوں کو بے حیائی پر بھی لگایا اس کاثبوت میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا‘ لکھتے ہوئے شرم سے پانی پانی ہورہی ہوں‘ قلم اور اعصاب ساتھ نہیں دے رہے مگر میں ضرور لکھوں گی تاکہ ہم تو برباد ہوئے کوئی اور نہ ہو‘میرے بھائیوں نے گھر میں انٹرنیٹ کنکشن لگوایا حالانکہ اس سے پہلے کیبل بھی نہ تھی‘ میں نےعبقری رسالہ سے عبقری ویب سائٹ کے بارے پڑھا ایک دن بھائی کی غیرموجودگی میں اس کا لیپ ٹاپ لیا تاکہ شیخ الوظائف کے درس ڈاؤن لوڈ کرسکوں‘میں نے ابھی لیپ ٹاپ آن کیا‘ کچھ درس ڈاؤن لوڈ کیے‘ جب ڈاؤن لوڈ کے فولڈر میں گئی تو بے شمار غیراخلاقی ویڈیوزجنہیں شاید الفاظ میں کبھی بیان نہ کرسکوں وہ وہاں موجود تھیں‘ میں نے فوراً لیپ ٹاپ بند کیا اور اللہ سے رو رو کر مانگا کہ یااللہ! اس عذاب سے ہماری جان چھڑوا دے۔ مزید میرے بھائی کے موبائل کا میموری کارڈ میری کزن کے کارڈ سے غلطی سے تبدیلی ہوگیا میری کزن نے مجھے بتایا کہ آپی اس کارڈ میں ایسی ویڈیوز تھیں جس کو دیکھنے سے انسان کا ایمان جاسکتا ہے۔ حالانکہ سود آنے سے پہلے ایسا کچھ نہ تھا‘ بھائی فجر کی نماز پڑھتے‘ دینی کتب پڑھتے‘ علماء کرام کے بیانات سنتے‘ مگر اب! ہرطرف بربادی ہی بربادی۔

مکافات عمل
ماں کوتنگ کیا
ہمارے پڑوس میں ایک آدمی اپنی ماں کو بہت تنگ کرتا تھا، اس کو گولیاں دیتا تھا ایک دن اپنی ماںکی خوب نافرمانی کرکے اس کو گولیاں دے کر بیٹھا تو اس کے چہرے پر گرم گرم چائے کی کیٹلی گر گئی اور چہرہ جھلس گیا جو اب تک صحیح نہیں ہوا۔ (سلیم اللہ سومرو، کنڈیارو)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 363 reviews.