Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بواسیر ٹھیک - بچہ ضد کرنا چھوڑ دے گا - رات کو نظر نہیں آتا‘ علاج ہے - بدمعاش سے چھٹکارا - یوٹرس میں رسولیاں ہیں - شادی کو ایک سال‘ اولاد نہیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

 

مارچ کے جوابات
آپ کا خط پڑھا انتہائی دکھ ہوا‘ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے‘ میرے پاس ایک انتہائی طاقتور عمل ہے‘ اس شخص کا سخت تصور کرتے ہوئے‘ یقین توجہ اور دھیان سے دن رات اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے آپ کی زبان پر یہی آیت ہو۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾ان شاء اللہ بہت جلد آپ کی جان اس ظالم شخص سے چھوٹ جائے گی ۔(س، لاہور)
2۔محترمہ یہ نسخہ عبقری رسالہ میں بھی چھپا تھا‘ بہت سی خواتین کو اس سے فائدہ ہوا‘ بچہ دانی میں رسولی ہوتو اس نسخہ کو بنا کر استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کی پھوپھو بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔ھوالشافی:کسی بھی پنساری کی دکان سے رتن جوت لے کر باریک پیس لیں۔ دو ماشہ صبح اور دو ماشہ اور دو ماشہ سفوف شام کو سادہ پانی کے ساتھ پھانک لیں۔صرف پندرہ دن بعد چیک اپ کروائیں۔ بہت ہی کمال کا نسخہ ہے۔ میں نے اب تک پانچ مریضوں کو بتایا الحمدللہ تمام سے رزلٹ سوفیصد ملا ہے۔اس کیساتھ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ سارا دن کھلا پڑھنا ہے۔ (حمیداللہ‘ کراچی)
3۔بہن!آپ کلونجی کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں۔ روزانہ رات سوتے وقت یہ تیل انگلیوں کے پوروں سے بالوں میں مساج کریں۔ اس کے علاوہ آپ تین چمچ سرکہ، تین چمچ عرق لیموں میں ایک عدد کیلا اچھی طرح پھینٹ کر سر پر لگایا کریں‘ بال نکلنا شروع ہوجائیں گے اور گرنا بند ہوجائیں گے۔بہت کمال کاٹوٹکہ ہے۔(صائمہ بشیر‘راولپنڈی)
4۔ میں اپنا مجرب اور آزمودہ نسخہ بھیج رہا ہوں بے اولادی کا مسئلہ بیوی کا ہو یا خاوند کا دونوں یہ دوائی استعمال کریں۔ ھوالشافی: ریٹھے کا چھلکا سکھا کر باریک پیس لیں‘ بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں‘ روزانہ ایک کیپسول صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ دونوں (میاں، بیوی) استعمال کریں۔ ایک مہینے کے بعد ٹیسٹ کروائیں‘ مثبت رپورٹ آپ کو مل جائے گی۔ اس کے علاوہ بہن آپ سارا دن استغفار (کوئی سا بھی) پڑھتی رہیں۔ ان شاء اللہ بے اولادی ختم ہوجائیگی۔(اختر‘ ملتان)

 

 

اپریل کے سوالات
1۔محترم قارئین السلام علیکم!بیٹے کی شادی کا مسئلہ ہے رشتہ نہیں مل رہا جہاں بات چلتی ہے وہاں انکار ہو جاتا ہے۔ تیس سال کا ہونے والا ہے۔ دعا کریں بیٹے کی شادی کا سبب بن جائے۔ (والدہ ناصر‘ اوکاڑہ)
2۔قارئین! السلام علیکم! میں اور میرے شوہر پچھلے پانچ سال سے ازدواجی زندگی سے محروم ہیں۔ یہ سب شیطانی چیزوں کی وجہ سے ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ میرے شوہر کا پانچ سال سے کاروبار بھی سیٹ نہیں ہوسکا جو بھی کاروبار کرتے ہیں خسارہ ہوتا ہے۔ (پوشیدہ)
3۔قارئین میرے کچھ مسائل ہیں مجھے ان کا حل بتادیجئے مرتے دم تک دعاؤں میں یاد رکھوں گی۔ میرے ابو کی نظر حد سے زیادہ کمزور ہے‘ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ میرے ابو کی آنکھوں کی نسیں متاثر ہیں جسے شب خوری کہا جاتا ہے۔ اس کیلئے ہمیں کوئی روحانی عمل اور طبی ٹوٹکہ عطا فرمائیے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ٹیسٹ یاد کرتی ہوں تو اکثر بھول جاتی ہوں اس کیلئے بھی کوئی عمل عنایت کیجئے۔ تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرےا بو جو بھی کام کرتے ہیں اس میں رکاوٹ آتی ہے‘ یا وہ بیچ میں ہی رک جاتا ہے۔ چوتھا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چھوٹے بھائی کی عمر 11سال ہے اس کی کمر کے سیدھی طرف چربی ہے جس کا وزن ایک پاؤ ہے‘ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس کا آپریشن ہوگا‘ ہم نہیں چاہتے کہ اس کا آپریشن ہو‘ اس کیلئے ہمیں کوئی طبی ٹوٹکہ عطا فرمائیے۔ پانچواں مسئلہ ہمیں اپنا مکان چاہیے اس کیلئے بھی کوئی عمل بتادیجئے۔ جزاک اللہ (الف‘ کراچی)
4۔ محترم قارئین السلام علیکم! ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ میری والدہ کو بہت ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘ اکثر سانپوں کو دیکھتی ہیں‘ جو کالے ہوتے ہیں‘ میری والدہ اکثر یہ خواب بھی دیکھتی ہیں کہ سفر پر جانے لگتی ہیں اسٹیشن پر پہنچتی ہیں تو ٹرین چھوٹ جاتی ہے‘ میری والدہ پریشان ہیں‘ کوئی حل بتائیے۔ (ش،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 433 reviews.