Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری بربادی کی داستان عبقری قارئین ضرور پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے دس بارہ سال پہلے میں کراچی سے گائوں گیا تو میں نے کمزوری محسوس کی ایک دوست سے بات کی تو اس نے مقامی عبقری ایجنسی ہولڈر کے پاس بھیجا‘ میں وہاں گیا تو اس نے بجائے عبقری کی کوئی دوا یا معجون دینے کے مجھے ایک طاقت کی مشہور گولی دی ۔ہزار روپے کی چار گولیاں لے آیا استعمال کی ‘ خود کو بہت تندرست ‘ طاقتور محسوس کیا۔ کھانے کے دو گھنٹے بعد بندہ خود جاگ جاتا ہے کیونکہ پیاس بہت شدت سے لگتی ہے۔ بس پھر تو مجھے جیسے نشہ لگ گیا ہو‘یہ گولیاں میں نے چند ماہ ہی استعمال کیں کیونکہ ان پر مجھے بے انتہا بھروسہ تھا‘اچانک ایک دن کھا ئی تو صورت حال بالکل خراب‘صحت ‘ تندرستی جوانی جیسے کبھی تھی ہی نہیں‘ بہت شرمندگی ہوئی‘ وہ دن اورآج کا دن بے شمار جگہوں سے پیسہ ضائع کیا‘ لاتعداد حکیمی نسخہ جات استعمال کیے‘ مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بڑے سے بڑے اسپیشلسٹ کے پاس گیا‘ سب نے صرف لوٹا مگر مجھے حاصل کچھ نہ ہوا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ شرمندگی سے بچنے کیلئے اپنا گھر چھوڑ کر ہزار میل دور پردیس میں بیٹھا ہوں۔
لوگ یہاں مجھے کہتے ہیں اب تمہاری عمر کام کرنے کی نہیں ہے‘ کیا تمہارے بیٹے وغیرہ نہیں ہیں؟ میں کہتا ہوں اللہ کا دیا سب کچھ ہے‘ بس اپنی غلطی کی وجہ سے گھر نہیں جارہا۔
قارئین! یہ مشہور زمانہ گولی اس وقت پورے پاکستان میں فروخت ہورہی ہے‘لاتعداد لوگ میری طرح اس کے انجام سے بے خبر اس کو استعمال کررہے ہوں گے۔بے شمار میری زندگی کی حقیقی خوشیوں اور مسرتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہوں گے۔میں نے اب سنا ہے کہ یہ گولیاں انسان کے گردوں کو ختم کردیتی ہیں کیونکہ ایک دن مجھے چھوٹے پیشاب میں بہت زیادہ خون آیا تھا صرف ایک دن بس‘ اس کے بعد میں بالکل زیرو ہوگیا۔(ح۔د۔م، کراچی)
عبقری کی اپنے کسٹمرز سے گزارش ہے کہ جب بھی عبقری دواخانہ کی ایجنسی پر جائیں صرف عبقری دواخانہ کی تیار کردہ مستند اور معیاری ادویات کا ہی انتخاب کریں۔ جو کہ بارہا کی آزمودہ‘ سوفیصد خالص جڑی بوٹیوں‘ مغزیات اور عرقیات سے تیار کی جاتی ہیں۔جن کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔علاوہ ازیں ادارہ کسی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں! اگر کوئی ایجنسی ہولڈر آپ کو کسی اور کمپنی کی دوا ‘ شہد یا فوڈ آئٹم دینے میں بضد ہو تو اس نمبر پر فوراً ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کیجئے۔ 03438710009۔ ادارہ ایسے ایجنسی ہولڈرز کے خلاف خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ مزید ادارہ آپ کا مشکور رہے گا۔شکریہ! (ادارہ عبقری)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 434 reviews.