Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت عثمان الخیریؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

دل کی کمزوری اور بدخوابی کا نافع علاج
جس شخص کا دل کمزور ہوگیا ہو اور اسے ڈرائو نے خواب ستاتے ہوں وہ فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ یہ دعا پڑھے بے حد مفید ہے:لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْـحَمْدُ یُـحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّایَمُوْتُ بِیَدِہِ الْـخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ءٍ قَدِیْرٌ۔
شادی کے لیے مجرب عمل
اگر کسی کے بیٹے یا بیٹی کی شادی نہ ہوتی ہو اور وہ چاہے کہ اچھی جگہ اور جلدی ہو جائے اس کے لیے 3313 مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد اکیس روز تک اس آیت کو پڑھے اور اوّل آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔
سُبْـحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ کُلَّھَا مِـمَّا تُنْبِتُ الْاَرْضُ وَمِنْ اَنْفُسِھِمْ وَ مِـمَّا لَایَعْلَمُوْنَ۔
سحرکا خاتمہ
بیری کے سات پتے جن میں سوراخ نہ ہوں لے کر ان میں ہر پتے پر تین بار یہ آیت پڑھیں اور ہر بار پڑھ کر دم کریں۔
وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ سے لَوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ تک پوری آیت (البقرہ ۱۰۲)
اس طرح سات پتوں پر کل اکیس بار یہ آیت پڑھی جائے گی ان پتوں کو پاک ہاتھوں سے توڑ کر پانی میں ڈال دیں مریض سات دن تک یہ پانی پیتا رہے پانی کم ہونے پر اور پانی ملاتے رہیں۔ یہ پانی گھر اور دکان پر چھڑکیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔
برائے ملازمت
ملازمت کے حصول کے لیے سورئہ بنی اسرائیل کی آخری آیت وَ قُلِ الْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا 313 مرتبہ پڑھیں اوّل آخر درود شریف تین تین مرتبہ یہ عمل مقصد پورا ہونے تک جاری رکھیں۔پڑھنے کا ایک وقت خود ہی مقرر کرلیں۔
آسیب کا پلٹ جانا
سورئہ مومنون کی آخری چار آیات ’’اَفَـحَسِبْتُمْ اَنَّـمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا‘‘ سے آخر تک پڑھ کر کان میں دم کرنا اور اسی طرح سورئہ الطارق کو سات بار کان میں دم کرنا اس کے بعد داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر کہنا بھی آسیب کو دفع کرتا ہے۔
راہ راست پر لانے والاعمل
جو بچہ شرارتی ہو یا برائیوں میں مبتلا ہو یا نوجوان گمراہی اور گناہوں میں مبتلا ہو‘ اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر توجہ سے سات مرتبہ یہ آیت شریفہ پڑھیں ان شاء اللہ تاثیر دیکھیں گے۔ ’’اَفَـحَسِبْتُمْ اَنَّـمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّاَنَّکُمْ اِلَیْنَا لَاتُرْجَعُوْنَ۔ فَتَعٰلَی اللہُ الْمَلِکُ الْـحَقُّ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ۔‘‘
نافرمان کے لیے
اگر کسی شخص کی بیوی یا اولاد نافرمان ہو اور وہ انہیں تابعدار کرنا چاہے تو اکیس روز تک عشاء کی نماز کے بعد ۵۰۵ مرتبہ اس آیت کو پڑھے: ’’وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا‘‘ (سورئہ الفرقان، آیت ۷۴)
قرض سے محفوظ رہنے کے لیے
جو شخص چاہے کہ کبھی قرض دار نہ ہو یا اگر ہو جائے تو جلد نجات پائے۔ اس کو چاہیے کہ بعد نماز ظہر سو مرتبہ درود شریف ’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ‘‘ پڑھ کر دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو قرض سے بچائینگے اور اگر مقروض ہوا تو غیب سے قرض کی ادائیگی کا انتظام کردینگے۔

کالاجادو ختم! ندی کا پانی لیں اور ہفتے کو عمل کریں

جو شخص جادو میں مبتلا ہو اس کے دفعیہ کے واسطے یہ عمل بہت مجرب ہے اور بااثر ہے معوذتین یعنی سورۂ فلق اور سورۂ ناس اور قرآن پاک کی وہ آیات جن میں جادو کا ذکر ہے جو ذیل میں لکھی گئی ہیں پاک کاغذ پر لکھیں اور بہتے ہوئے پانی خواہ کسی دریا یا ندی کا ہو ایک اوسط درجہ کی ٹھلیا منگا کر اس پانی میں یہ تعویذ ڈالیں جب حروف پانی میں گھل جائیں تو تھوڑا سا پانی اس مریض کو پلائیں اور تھوڑے سے ہاتھ پائوں دھلائیں اور بقیہ پانی سے غسل دیں مگر پانی زمین پر نہ گرے مستعملہ پانی زمین میں دفن کردیں‘ یہ عمل ہفتہ کوکرنا چاہیے اگرچہ چند دفعہ اس ترکیب سے کیا جائے تو ان شاء اللہ جادو کا بالکل اثر باقی نہ رہے گا۔ جن آیات میں جادو کا ذکر ہے وہ یہ ہیں: فَوَقَعَ الْـحَقُّ وَ بَطَلَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ فَغُلِبُوْا ھُنَا لِکَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ۔ وَاُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سٰـجِدِیْنَ۔ قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ رَبِّ مُوْسٰی وَ ھٰرُوْنَ۔ فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ اِنَّ اللہَ سَیُبْطِلُہٗ اِنَّ اللہَ لَایُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ۔ وَیُـحِقُّ اللہُ الْـحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَلَوْکَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ۔ اِنَّـمَا صَنَعُوْا کَیْدُ سٰـحِرٍ وَلَایُفْلِحُ السّٰاحِرُ حَیْثُ اَتٰی۔

پاؤں یا ٹانگیں زخم سے گَل جائیں تویہ عمل کیجئے

جس جگہ درد ہو ‘مضبوطی سے پکڑکر دس مرتبہ سورئہ فاتحہ اور دس مرتبہ سورئہ کافرون پڑھ کر دم کریں‘ چھوڑ کر مریض سے دریافت کریں کہ آرام آیا یا نہیں؟ اگر نہ آیا ہوتو دوبارہ اسی طرح کریں۔ تین بارکیجئے‘ ان شاء اللہ درد جاتا رہے گا۔ سورئہ علق (اقراء باسم ربک)فجرکے بعد سورج نکلنے سے پہلے سات مرتبہ پڑھنا پھر ایک سجدہ تلاوت کرنا اور سجدہ میںحَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَنِعْمَ النَّصِیْرُ 7 مرتبہ پڑھنا ہے۔ جوڑوں کے درد کو زائل کرنے کیلئے نہایت مفید ہے۔ جس شخص کے پائوں میں ریشہ پیدا ہو اور وہ کھڑا ہونے سے لاچار ہو وہ شخص پائو بھر روغن زیتون پر تین ہزار تین سو تیرہ دفعہ ان آیتوں کو پڑھ کر تھتکار کر دم کرے۔ پھر دن میں تین مرتبہ اور رات میں ایک دفعہ ٹانگوں پر تیل کی مالش کرے ان شاء اللہ بہت جلد ریشہ وغیرہ اور درد جو کچھ ہوگا سب کچھ جاتا رہے گا اور ٹانگیں درست ہو جائیں گی۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلَایَظُنُّ اُولٰٓئِکَ اَنَّـھُمْ مَّبْعُوْثُوْن، لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ، یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 459 reviews.