Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

والد کی شیخ الوظائف سے ملاقات ہوئی اور انقلاب آگیا

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

قارئین! حضرت جی کے درس، موبائل (میموری کارڈ)، نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں، انوکھی بات یہ ہے کہ چونکہ درس کے ساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہو جاتی ہیؒ، آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں، روز سنیں، آپ کے گھر، گاڑی میں ہر وقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کردار احتیاط سے دانستہ فرضی کردیئے گئے ہیں، کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی صحت و تندرستی عطا کریں آپ کی اولاد آپ کی نسلوں کو سنوارے اور آپ یہ جو نیک کام خدمت انسانیت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اس میں کامیابی عطا کریں۔ عبقری دکھی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ مجھے اور میرے خاندان کو عبقری سے جڑے تین سال ہوگئے ہیں‘ہماری زندگیاں سنور گئی ہیں۔گھر میں دولت کی کمی نہیں تھی لیکن زندگی میں سکون نہیں تھا ۔ گھریلو لڑائی جھگڑے عام سی بات تھی۔ گھر کے ہر فرد کے مزاج میں ضدی پن، چڑچڑاپن آگیا تھا۔ سب نے ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھایا ہو‘ سالوں گزر گئے تھے۔ ہم سب کچھ پاکر بھی ادھورے تھےلیکن جب سے عبقری رسالہ زندگی میں آیا میری ہی نہیں بلکہ گھر کے ہر فرد کی زندگی بدل گئی۔اس میں دیئے گئے وظائف سے بہت کچھ پایا۔ ایسے رشتے دار جن سے سالوں سے اختلافات چل رہے تھے سب ختم ہوگئے نفرتوں کی جگہ پیار محبت نے لے لی۔ گزشتہ سال میں اور میرے والد صاحب نے آپ سے ملاقات کی تو آپ نے’’ یَارَبِّ مُوْسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ کا وظیفہ پڑھنے کی ہدایت کی جیسے جیسے یہ وظیفہ پڑھتے گئے زندگی میں سکون آتا گیا بگڑے کام بنتے گئے۔ میری چھوٹی بہن ایف ایس سی میں تھی جو گزشتہ چار سال سے مسلسل کسی نہ کسی پیپر میں فیل ہوجاتی میں نے اس کو بھی یہی وظیفہ پڑھنے کا کہا اس نے دن رات یہ وظیفہ پڑھا اور امتحان دیا رزلٹ آیا تو اس نے اچھے نمبروں میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ میرے بھائی کا رشتہ نہیں ہورہا تھا کافی جگہوں سے رشتے آئے لیکن بات نہیں بنتی تھی میں نے اور میرے والد صاحب نے بھائی کے رشتے کا تصور کرکے یہی وظیفہ پڑھنا شروع کیا مسلسل چالیس دن وظیفہ کرنے کے بعد ایک رشتے کی بات چلی اور رشتہ ہوگیا۔ہر جمعرات ہم تمام فیملی آپ کا درس سننے تسبیح خانے میں آتے ہیں اور اس کے علاوہ درس والا میموری کارڈ ہر وقت ہمارے گھر میں چلتا رہتا ہے جس سے گھر میں برکت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ عبقری رسالے اور آپ کے درس میں دیئے گئے وظائف بھی ہم کرتے رہتے ہیں جس سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

 سسرال میں رانی ہو ں تو کمال عبقری کا ہے

میرے شوہر بھی آپ سے ملاقات کرچکے ہیں ہم دونوں آپ سے بیعت ہیں۔بیعت سے پہلے شوہر کو غلط صحبت میں بیٹھنے اور سگریٹ کی عادت تھی ۔ دوستوں کے ساتھ جاتے تو آدھی آدھی رات کو گھر آتے۔ ان کا مزاج بھی سخت قسم کا تھا بات بات پر مجھ سے بھی بدتمیزی کرتے تھے لیکن جب سے آپ سے روحانی تعلق ہوا ہے انہوں نے غلط صحبت میں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے ان کی سگریٹ چھڑوانے کے لیے ’’یَاقَھَّارُ‘‘ کا وظیفہ کرنا شروع کیا جس کی برکت سے میرے شوہر نے سگریٹ پینا بہت ہی کم کردئیے ہیں‘ پہلے وہ دن میں تین سے چار ڈبی سگریٹ پیتے تھے اب آدھی ڈبی بھی نہیں پیتے اور خود کہتے ہیں میں نے سگریٹ چھوڑ دینی ہے۔میں نے عبقری سے جڑنے کے بعد بہت کچھ پایا لکھنے بیٹھوں تو ڈائریاں بھر جائیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا عبقری نے میری زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے ۔سسرال میں اتنی عزت ملی کہ میری ساس، شوہر، نندیں کوئی بھی کام کریں مجھ سے مشورہ ضرور لیتی ہیں اور کہتی ہیں تمہارا مشورہ بہت مفید ہوتا ہے اور میں دل میں سوچتی ہوں کہ یہ سب عبقری سے جڑنے کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی اولاد کو اور آپ کی نسلوں کو سنواریں تسبیح خانہ کو آپ کے گھرانے کو ہمیشہ آباد رکھے۔آمین۔
افحسبتم والاعمل کیا کالی چیز نکل گئی
آپ نے اپنے ایک درس میں افحسبتم اور اذان والا عمل بتایا تھا ایک دن اچانک میرے دل میں بے چینی اور گھبراہٹ ہوئی۔ میں اٹھی وضو کیا اور قرآن پکڑ کر افحسبتم اور اذان والا عمل سات بارپڑھنا شروع کردیا ابھی اذان چھ مرتبہ ہی پڑھی تھی کہ میری عجیب سے کیفیت ہونا شروع ہوگئی۔ پھر میرے ساتھ کیا ہوا مجھے کچھ نہیں معلوم بس جب ہوش آیا تو میں چھت والےدروازے کے پاس لیٹی تھی۔مجھے گھر والے نیچے کمرے میں لے آئے سب میرے اردگرد جمع تھے اور پوچھ رہے تھے کیا ہوا میں نے انہیں بتایا کہ میں نے درس میں بتایا گیا ایک وظیفہ کیا تھا بس میں کرتی گئی اور اچانک میں نیم بے ہوش ہوگئی اور چھت کی طرف جانے لگی جیسے کوئی مجھے چھت کی طرف کھینچ رہا ہوں۔مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے میرے اندر سے کوئی کالی چیز نکل رہی ہو جیسے کسی نے جادو کیا تھا وہ نکل گیا ہو۔ پھر اس دن کے بعد میں نے اپنی طبیعت میں بہت بہتری محسوس کی۔ پہلے میں ہر وقت دبائو ٹینشن میں رہتی تھی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 464 reviews.