Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آخری عشرہ کی مصروفیات! وقت بچانا اور جھٹ پٹ کھانا تیار کرنا

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(ف،ا، حیدر آباد)

کھانا جلد بنانا مطلوب ہو یا آپ ایک ہی وقت میں سارا کام کرکے تھک جاتی ہو تو ابتدائی کام پہلے کرکے رکھیں مثلاً :
(۱)آپ لہسن پیاز چھیل کر انہیں کاغذ کے لفافوں میں لپیٹ ‘ پلاسٹک کی تھیلی چڑھا کر پیک کرکے سبزی کے خانے میں رکھیں اس طرح یہ کئی دن خراب نہیں ہوتے۔
(۲)ٹماٹر اور ہری مرچوں کو بھی دھوکر اور چھلنی میں ڈال کر پنکھے کے نیچے رکھ کر خشک کرکے کاغذ کے لفافوں میں ڈال کر اوپر پلاسٹک کور لگا کر فریج میں رکھ دیئے جائیں تو کھانا بناتے وقت انہیں دھونے کی زحمت سے بچاجاسکتا ہے اور اس طرح وقت بھی بچتا ہے۔
(۳)ہرا دھنیہ اور پودینہ وغیرہ کے ڈنٹھل صاف کرکے علیحدہ علیحدہ کاغذ میں لپیٹ کر پلاسٹک شاپر چڑھا کر بنادھوئے فریج میں رکھیں بوقت ضرورت ایک مٹھی نکال کر پانی میں ڈالیں فریش ہو جائیں گے اب انہیں چھلنی میں ڈالیں اور کتر کر استعمال کریں۔ اس طرح آپ انہیں کھانا پکانے کے دوران پتہ پتہ چننے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔
(۴)گوشت کو چھٹی والے دن اکٹھا منگوالیں پھر اس میں سے صاف بوٹیاں چن کر کباب، کوفتے وغیرہ بناکر فریزر میں رکھ دیں باقی ہڈی والی بوٹیوں کی یخنی بنالیں۔ اب یخنی سے بوٹیاں الگ کرکے فریز کردیں اور لیکوڈ علیحدہ برتن میں ڈال کر فریز کردیں اس طرح آپ جب چاہیں تھوڑی بوٹیاں اور لیکوڈ آمیزہ لیکر سالن بھی بناسکتی ہیں اور پلائوں بھی۔ سالن بنانے کے لیے پہلے بوٹیوں کو مصالحے اور دہی میں بھونیں پھر تھوڑا لیکوڈ آمیزہ اور پانی شامل کرکے درمیانی آنچ پر رکھ دیں۔ دس منٹ میں سالن تیار ہو جائے گا اسی طرح پلائو بنانے میں بھی دس پندرہ منٹ ہی لگیں گے۔
(۵)اس طرح چکن یا مٹن (بکرے کے گوشت) کی بوٹیوں کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں یعنی مرچ مصالحے لگاکر دہی یا لیموں کے عرق کے ساتھ میرینیٹ کیا جاتا ہے اس طرح آپ جب چاہیں ان بوٹیوں سے بریانی یا قورمہ وغیرہ باآسانی کم وقت میں بناسکتی ہیں۔ اگر گھر میں سبزی بنی ہو اور بچے گوشت کی فرمائش کریں تو آپ میرینیٹ کی ہوئی دو تین بوٹیاں توے پر یا فرائی پین میں ہلکا سا گھی ڈال کر فرائی کرکے دے سکتی ہیں۔

 

سبزیوں کو پیک کرکے فریج میں رکھ کر بے فکر ہو جائے!

(۶)آٹا زیادہ مقدار میں گوندھ کر اسے گھی یا ڈبل روٹی کی خالی تھیلیوں میں پیک کرکے فریزر میں رکھ دیں۔ جب کھانا بنانا ہو تو سالن بنانے سے آدھ گھنٹہ پہلے نکال کر رکھ دیں۔ پونا گھنٹہ میں نرم پڑچکا ہوگا۔ جھٹ پٹ روٹیاں بنالیں۔
ملازمت پیشہ خاتون کو چاہیے کہ گھر میں داخل ہوتے ہی پہلے فریج اور فریزر سے کھانا پکانے کا سامان نکال کر کچن میں رکھ دے پھر جب تک وہ فریش ہوکر نماز وغیرہ پڑھ کر کچن میں آئے گی تو تمام چیزیں نرم پڑچکی ہوں گی۔ اگر آپ کے پاس فریش ہونے کابھی ٹائم نہ ہو یعنی بچے آپ سے پہلے سکول سے آجاتے ہوں اور آپ کو دیکھتے ہی کھانے کا تقاضہ شروع کردیں جیسا کہ میرے ساتھ ہوتا تھا تو آپ ایسا کریں کہ ڈیوٹی پر جانے سے پہلے ہی تمام چیزیں فریزر سے نکال کر فریج کے نچلے خانے میں رکھیں۔ دوپہر تک فریج کے نچلے حصے کی کم ٹھنڈک میں یہ چیزیں نرم پڑچکی ہوں گی
اب پکانے کے دوران جیسے جیسے ان کی مطلوبہ مقدار استعمال کرتی جائیں انہیں فوراً فریزر میں رکھتی جائیں تاکہ خراب نہ ہوں جیسے لہسن ادرک کی شیشیاں اور دہی وغیرہ۔سبزیوں کے جو لفافے کھولتی جائیں ان میں سے مطلوبہ مقدار لیکر باقی تمام سبزیوں کو میز پر پھیلا دیں اور پنکھا بھی چلا دیں تاکہ انہیں خوب ہوا لگے اس طرح کاغذ کا لفافہ اور پلاسٹک کی تھیلی کی نمی بھی ہوا میں سوکھ جائے گی۔ کھانا بنانے کے بعد تمام سبزیاں لہسن، پیاز، دھنیا وغیرہ واپس کاغذ میں لپیٹ کر اور پلاسٹک شاپر چڑھا کر سبزی کے خانے میں رکھ دیں۔میں نے ہمیشہ اسی طرح کالج سے آکر کھانا بنایا ہے اور میرا دوپہر کا کھانا گھریلو خواتین سے بھی پہلے تیار ہوتا تھا۔ پچھلے پندرہ سالوں تک میری رہائش فلیٹ میں تھی لہٰذا جب میں کوئی ڈش بناکر اپنی فلور کے ہمسائیوں کو پہنچاتی تو میری پلازہ کی خواتین حیرت اور رشک سے کہتیں کہ اتنی جلدی یہ ڈش کیسے تیار کرلی ابھی تو آپ جاب سے آئیں ہیں۔ میرا جواب ہمیشہ یہ ہی ہوتا تھا کہ کیونکہ میں ابتدائی کام پہلے سے کرکے رکھتی ہوںاس لیے کھانا جلد تیار ہو جاتا ہے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کبھی وقت ضائع نہ کریں۔ اگر فیملی یا بچوں سے باتیں کررہی ہوں تو چاول یا دالوں کو صاف کرتی جائیں پھر انہیں ڈبوں میں بھر کر رکھ لیں تاکہ جب پکانا ہو تو انہیں چننا یعنی صاف کرنا نہ پڑے۔ اس طرح کھانا بناتے وقت ٹائم کی بچت ہو جائے گی۔ اسی طرح ہمسائی سے باتیں کرتے ہوئے سبزی کاٹی جاسکتی ہے نیز اس سے اس معاملے پر بھی ڈسکس کی جاسکتی ہے کہ آیا وہ یہ سبزی کس طرح پکاتی ہے کیونکہ ہر ایک کے کھانا بنانے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ شاید اس کی ترکیب آپ کی ترکیب سے زیادہ مزیدار ہو۔

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 571 reviews.