Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت یوسف اسباطؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

فراخی رزق کے لیے ایک بہترین عمل
جو شخص افلاس میں ہو اور اپنے رزق کی وسعت اور رزق کی کشائش چاہے تو ہر روز صبح کی نماز کے بعد یہ دعا تین سو دفعہ پڑھے۔ ایک ہفتہ نہیں گزرے گا کہ دنیا اس کی طرف آنے لگے گی۔اَلَّذِیْنَ قَالَ لَھُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَـمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ اِیْـمَانًا وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ۔ فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللہِ وَ فَضْلٍ لَّمْ یَـمْسَسْھُمْ سُوْٓءٌ وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللہِ واللہُ ذُوْفَضْلٍ عَظِیْمٍ۔(آل عمران)
شوہر کی ما رپیٹ اور تنگ دستی سے نجات
شوہر مارپیٹ اور ظلم و ستم کرتا ہو یا کوئی تنگ دستی اور محتاجی کا شکار ہوتو یہ درود شریف بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب یا عشاء 71 بار پڑھ کر دعا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ شوہر بیوی پر مہربان ہو جائے گا اور محتاجی و تنگ دستی سے بھی محفوظ رہے گا۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ سَیِّدِنَا مُـحَمَّدٍ صَاحِبِ الْفَرْقِ وَالْفُرْقَانٍ۔ وَ جَامِعِ الْوَرَقِ وَ مُنْزِلِہٖ مِنْ سَـمَاءِ الْقُرْآنِ۔ وَعَلٰٓی اٰلِ مُـحَمَّدٍ وَّسَلِّمْ۔
دل کی گھبراہٹ کے لیے
جس کا دل خوامخواہ گھبرانے لگے اور انجانا خوف طاری ہو یا بلڈپریشر کا مریض ہوتو یہ درود شریف روزانہ بعد نماز مغرب 313 بار پڑھ کر سینہ میں پھونک لے اور آدھا کپ پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو ان شاء اللہ بہت جلد افاقہ ہوگا اور طمانیت قلب نصیب ہوگی۔ امراض قلب میں نہایت اکسیر ہے۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الظَّاھِرِ الزَّکِیّ صَلَاۃً تُـحَلُّ بِہِ اَلْعُقَدُوْ تُفَکُّ بِـھَا الْکُرَبُ۔
جادو کا اثر ختم کرنے کے لیے
اگر کسی کو شک ہو کہ اس پر جادو کیا گیا ہے یا علامات محسوس ہورہی ہوں تو جادو کے اثر کو ختم کرنے کے لیے گیارہ دن تک سو بار یہ آیت پڑھ کر اپنے اوپر پھونکیں یا اور کسی پر شک ہوتو اس پر پڑھ کر پھونکیں۔ اس عمل کے دوران کوئی دوسرا عمل نہ پڑھیں۔ وَاَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِکَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا۔اِنَّـمَا صَنَعُوْا کَیْدُ سٰـحِر۔ وَلَا یُفْلِحُ السّٰحِرُ حَیْثُ اَتٰی۔ فَاُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سُـجَّدًا قَالُوْا اٰمَنَّا بِرَبِّ ھٰرُوْنَ وَ مُوْسٰی ۔(طٰہٰ69)
پیٹ کے ہر قسم کے درد کیلئے
یہ آیت پانچ بار پڑھ کر دم کرے اور ہاتھ سے پیٹ پر ملیں اگر درد جاتا رہا تو خیر ورنہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کرے ان شاء اللہ جاتا رہے گا۔ وَ کَانَ فِی الْمَدِیْنَۃِ تِسْعَۃُ رَھْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا یُصْلِحُوْنَ۔(نمل48)
گردے اور پتے کی پتھری کا علاج
گردے اور پتے کی پتھری دور کرنے کے لیے اکتالیس بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس وقت تک پلائیں جب تک کامیابی نہ ہو۔ وَاِنَّ مِنَ الْـحِجَارَۃِ لَمَا یَتَفَجَّرُ مِنْہُ الْاَنْـھٰرُ وَاِنَّ مِنْـھَا لَمَا یَشَّقَّقُ فَیَخْرُجُ مِنْہُ الْمَآءُ وَ اِنَّ مِنْـھَا لَمَا یَـھْبِطُ مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَـمَّا تَعْمَلُوْنَ۔(بقرہ 74)
شوہر کی ناراضگی دور کرنے کے لیے
جس کا شوہر ناراض ہو وہ اپنے شوہر کو یہ آیت مٹھائی پر دم کرکے کھلائے ان شاء اللہ اس کی ناراضگی دور ہو جائیگی۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّتَّخِذُ مِن دُونِ اللهِ أَندَادًا يُّـحِبُّونَـهُمْ كَـحُبِّ اللهِ وَالَّذِيْنَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلهِ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوْا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلهِ جَـمِيعًا وَأَنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ۔(بقرہ165)

گھر اور گھر والوں سے جادو کا اثر ختم

مندرجہ ذیل آیت کو تانبے کے طشت میں لکھ کر اس کو کندر کی دھونی دیکر پانی سے دھوکر پلایا جائے اور گھر میں چھڑک دیا جائے تو جادو کا اثر جاتا رہے گا اور اس گھر میں کسی کو جادو کا اثر نہ ہوگا اور اگر اس پانی سے ایسے شخص کو غسل دیا جاوے جس کو جادو یا نظر بد کا اثر ہوتو انشاء اللہ تعالیٰ اس کا اثر ختم ہو جائے گا۔آیت یہ ہے:
وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُو الشَّيَاطِيْنُ عَلٰی مُلْكِ سُلَيْمَانَ وَمَا كَفَرَ سُلَيْـمَانُ وَلٰكِنَّ الشَّيَاطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنْزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوْتَ وَمَارُوْتَ ۚ وَمَا يُعَلِّمَانِ مِنْ أَحَدٍ حَتّٰی يَقُولَآ إِنَّـمَا نَـحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرْ فَيَتَعَلَّمُونَ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُوْنَ بِهٖ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ ۚ وَمَا هُم بِضَآرِّيْنَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ ۚ وَيَتَعَلَّمُوْنَ مَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنْفَعُهُمْ ۚ وَلَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرَاهُ مَا لَهٗ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ ۚ وَلَبِئْسَ مَا شَرَوْا بِهِ أَنفُسَهُمْ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ (البقرہ، آیت:۱۰۲)

 جادو کا ستایا جلد صحت یاب ہو جائے

اگر کسی شخص پر جادو کرادیا گیا ہو اور وہ بہت پریشان ہوتو اس کا آسان علاج یہ ہے کہ مندرجہ ذیل آیت کو پسے ہوئے لاہوری نمک پر1001 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور مریض کے کھانے میں یہ دم کیا ہوانمک چالیس روز تک ملائیں، اس کے کھانے سے ان شاء اللہ مریض جلد صحت یاب ہو جائے گا وہ آیت یہ ہے:۔ وَاِذْقَتَلْتُمْ نَفْسًا فَادّٰرَءْتُمْ فِیْـھَا وَاللہُ مُــخْرِجٌ مَّا کُنْتُمْ تَکْتُمُوْنَ (سورئہ البقرہ ۷۲)
جنات کی شرارتوں تک یہ عمل کریں
جس گھر میں آسیب کا قبضہ ہو یا ویسے ہی شریر جنات آتے ہوں اور تنگ کرتے ہوں اورپتھر گراتے ہوں اور آگ دکھاتے ہوں تو چار عدد کیلیں لے لیں اور ان میں سے ہر کیل پر پچیس مرتبہ اِنَّـھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا۔ وَّاَکِیْدُ کَیْدًا۔ فَـمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًا۔(سورۃ الطارق) پڑھ کر دم کریں اور مکان یا متاثرہ کمرے کے چاروں کونوں میں گاڑ دیں۔ اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل ہوجائیگا اور مسئلہ حل ہو جائیگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 609 reviews.