Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

ٹانگوں میں درد، پیٹ معدہ خراب رہتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 75سال ہے میری ٹانگوں میں بہت درد ہوتا ہے۔ کراماتی تیل کی مالش سے تھوڑا بہت فرق پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانا ہضم نہیں ہوتا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے دن میں کئی بار موشن آتا ہے گیس کا بھی مسئلہ ہےاور انگریزی ادویات کھا کھا کر میرا معدہ بھی خراب ہوگیا ہے۔ برائے مہربانی کوئی اچھی سی دوائی تجویز کریں۔ (نسرین گل، مظفر گڑھ)
مشورہ: آپ کے تمام مسائل کا حل اس نسخہ میں چھپا ہے‘ بس تیار کیجئے اور مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے۔ ھوالشافی: چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ یعنی پورا ایک تولہ(12 گرام) چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔آپ کے مسائل کے علاوہ یہ نسخہ سینے کی جلن‘ پیاس کی زیادتی‘ گرمی کی شدت‘ کھانا ہضم نہ ہونا یا ہضم ہوئے بغیر نکل جانا‘ دائمی قبض ہونا‘ اجابت کھل کر نہ آنا‘ ذہنی تفکرات‘ ذہنی دبائو ‘ بچوں کے دست‘ اجابت‘ بچوں کی الٹی‘ بچوں کا موٹا تازہ نہ ہونا‘ بھوک نہ لگنا‘ طلب غذا کی نہ ہونا‘ تھوڑا سا کھا کر چھوڑ دینا اور بڑوں کیلئے ایسے جو قے متلی سے بدحال ہوجاتی ہیں ‘ اس کے علاوہ جسمانی بیماری محنت کرنے والے‘ اعصابی کھچائو کے شکار اس سے بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
معدہ و جگرسست اور دماغی کمزوری ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے چند جسمانی مسئلے ہیں ان کا حل چاہتا ہوں۔معدہ و جگر میں خرابی ، قوت خاص اور دماغی کمزوری کے علاوہ میرا وزن بھی دن بدن بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔اس برائے کوئی مشورہ دیں یا کوئی دوائی تجویز کریں۔ (امجد علی، کامونکے)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’اصلاح معدہ و جگر پیکیج‘‘ اور ’’معجون مراد‘قوتی گولیاں‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
چکروں کی بیماری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی تین چار سال سے چکروں کی بیماری میں مبتلا ہے کھڑے کھڑے یا بیٹھے ہوئے تین چار سیکنڈ کے لیے اسے پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیا کررہی تھی کام بھول جاتی ہے اس کے لیے کوئی دوائی تجویز فرما دیں۔ (محمد شکیل، بوریوالہ)
مشورہ: آپ اپنی بیٹی کو عبقری دواخانہ کی اکسیرالبدن‘ روشن دماغ‘ اور ستر شفائیں لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کروائیں۔ ان شاء اللہ چند ہفتے کے استعمال سے ہی بیٹی بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔ چند دن استعمال کرکے چھوڑ نہ دیں مستقل مزاجی سے کچھ عرصہ دوا استعمال کروائی جائے۔
فالج ہے! پریشان ہوں! کوئی نسخہ تجویز کیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے دو سال سے فالج کی شکایت ہے اب بھی بہاولپور کے ڈاکٹر سے علاج کرروا رہا ہوں کوئی خاص فرق نہیں پڑرہا۔ ڈاکٹر نے میرے سر کا سی ٹی سکین بھی کیا ان کا کہنا ہے تمہار مغز حرام میں تین وینیں بند ہیں یہ وینیں چلیں گی تو ٹھیک ہو جائو گے۔ میں بہت پریشان رہتا ہوں کوئی دوائی یا نسخہ تجویز فرمائیں۔(محمد اسلم، بہاولنگر)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’معذور شفاء‘‘ اور ’’کراماتی تیل‘‘ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کیجئے۔چندماہ مستقل مزاجی سے استعمال کیجئے اس کے علاوہ جب بھی پانی پئیں نیم گرم پئیں اور اس میں ایک چمچ خالص شہد ملا کر ہمیشہ پیجئے۔کچھ عرصہ مسلسل یہ علاج کرنےسے مریض بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
مرگی کی مریضہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تین ماہ سے مرگی کے دورے پڑرہے ہیں دوائی کھا کھا کر اُکتاچکی ہوں ۔چھ سال پہلے گردن توڑ بخارا ہوا تھا اس کے بعد چلنے پھرنے سے معذور ہوگئی ہوں بہت علاج کروائے لیکن افاقہ نہ ہوا۔مہربانی مجھے کوئی مشورہ دیں۔
مشورہ: عبقری رسالہ میں کسی قاری نے یہ نسخہ بھیجا‘ ایک دو مریضوں کو استعمال کرویا‘ انہیں فائدہ ہوا‘ آپ بھی یہی آسان گھریلو ٹوٹکہ استعمال کیجئے ان شاء اللہ بہت جلد فرق محسوس ہوگا۔ ھوالشافی:مرگی کا آسان گھریلو علاج تمباکو کے پتے 4 ماشہ آدھا کلو پانی میں خوب اچھی طرح ابال لیں تقریباً ایک گھنٹہ پکائیں اچھی طرح چھان کر ایک کپ صبح‘ شام مریض کو کھانے کے بعد پلائیں انشاءاللہ بہت جلد فائدہ ہوگا مدت علاج ایک ماہ ہے۔ مرگی میں تیز مرچ مصالحہ اور چٹ پٹی اشیاءسے پرہیز کرائیں اور مریض کونرم غذا دیں۔اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی اس مرض میں کامیاب ترین دوائیں‘ عبقری دواخانہ سے منگوالیں‘ ’’ہارمونز شفاء‘‘ ’’سترشفائیں‘‘ اور ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘لکھی گئی ترکیب سے استعمال کیجئے۔
بیوی شوگر کی مریضہ ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی کو شوگر ہے اور یوٹرس میں رسولی ہے سات سال ہوگئے ہیں ہم اولاد سے بھی محروم ہیں۔ شوگر اکثر کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے کوئی دوائی تجویز فرمائیں۔ (غلام ربانی،لاہور)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا ’’عرق شوگر شفاء‘‘ اور ’’گلٹی رسولی کورس‘‘ اپنی بیوی کو لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کروائیے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی اہلیہ کے دونوں مسائل حل ہوجائیں گے۔ بے شمار کی آزمودہ ادویات ہیں۔

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟
اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

 

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 613 reviews.