Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زم زم‘ عرق گلاب اور لیموں سے غسل!جان لیوا جادو ختم

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(احمد، کراچی)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ چند سالوں سے ہر ماہ پڑھتا ہوں‘ انتہائی مفید رسالہ ہے‘ اس میں آئے تعویذات‘ نقش اور عملیات انتہائی طاقتور ہوتےہیں چونکہ میں خود عملیات کا شاگرد ہوں‘ لہٰذا عبقری میں جو بھی عمل‘ نقش یا تعویذ شائع ہوتا ہے میں ضرور آزماتا ہوں‘ انتہائی تیربہدف اور فوری اثر پاتا ہوں۔ میرے پاس بھی جادو کے توڑ کا انتہائی مفید عمل ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ یقیناً جادو سے ستائے اس عمل سے راحت پائیں گے۔ ایک شخص جو ڈیرہ اسماعیل خان کا رہنے والا تھا اور سعودی عرب میں کام کرتا تھا۔ ایک شخص کی توسط سے اس سے فون پر رابطہ ہوا ،اس نے فون پر بتایا کہ میری بیوی سخت بیمار ہے، سارا بدن نیلا ہو جاتا ہے اور پچھلے پہر آہستہ آہستہ جسم اپنے حال پر آجاتا ہے اورپھر جسم میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے ناخن نیلے پڑ جاتے ہیں اور ناخنوں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے، نیند میں ڈرتی ہے۔ میں نے مریضہ کا نام اور اس کی والدہ کام نام پوچھ کر اپنے علم کے ذریعہ سے پتہ چلایا تو سخت ترین جادو تھا۔ میں نے اس کو ہدایت دی کہ سب سے پہلے مریضہ کو نماز کی پابندی کرنا ہوگی اور تین دن آب زم زم ، لیموں اور عرق گلاب سے غسل کرنا ہوگا۔ ایک ہفتے تک صبح سورئہ یاسین کے دم کئے ہوئے پانی سے غسل کرنا ہوگا اور مزیدایک مہینہ سورئہ یٰسین کا دم کیا ہوا پانی پینا ہوگا۔ گوشت سے پرہیز لیموں پانی کا استعمال اور یاولی کا وظیفہ کرنے کو بتایا اور ساتھ میں مندرجہ ذیل نقش بھی دیا۔اور ایک دھاگہ سر سے پائوں تک دو دفعہ ناپے اور اس دھگے سے یہ نقش باندھ کر گلے میں ڈالے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے اس بندہ ناچیز کی عزت رکھی اور خاتون بالکل ٹھیک ہوگئی اور اب ایک خوشحال زندگی گزار رہی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 639 reviews.