Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جو کہتے کاروبار ختم ہوچکا! بس یہ نقش لکھ لیجئے!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!بہت ہی مجرب تعویذ پیش کررہا ہوں ۔ میں نےایسے لوگوں کو دیئے جو کہتے تھے کہ کاروبار بالکل ختم ہوگیا ہے چلنے کی امید بھی نہیں ہے، جب یہ تعویذ ان کو لکھنے کی اجازت دی تو ان کا کاروبار چمک اٹھا ۔خاص طور پر موجودہ وبائی مرض کے دوران جو لاک ڈاؤن لگائے گئے ان کی وجہ سے بعض لوگوں کے کاروبار پر بہت زیادہ حالات آئے‘ ان میں سے چند کو میں جانتا تھا ان کو میں نے یہ نقش دئیے‘ جس جس نے بھی عمل کیا‘ اس کا کاروبار دوبارہ اسی حالت میں جگہ جہاں سے زوال پذیر ہوا۔رزق حلال میں برکت ہوئی اور کاروبار میں ترقی ہوئی۔ انتہائی طاقتور اور بے ضررنقش ہیں۔لکھے گئے طریقے سے مطابق لکھ کر استعمال کیجئے۔ ان شاء اللہ آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔
تعویذات کو لکھنے کا طریقہ
ان دو تعویذوں کو لکھنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ زعفران سے لکھ کر پانی میں ڈال لیں اور اس پانی سے پوری دکان ، گودام، ریڑھی ہے تو اس پر چھڑکیں اور اسی طرح پھر لکھ کر غلے یا تجوری میں جہاں پیسے رکھتے ہیں وہاں رکھ دیں ان شاء اللہ کاروباری بندش کاخاتمہ ہوگا اور رزق میں برکت بھی ہوگی۔تعویذ درج ذیل ہیں:

 

 

آواز کوشیریں بنانے کے لیے

بعض مرد جب بات کرتے ہیں تو ان کی آواز میں زنانہ پن محسوس ہوتا ہے اسی طرح بعض عورتوں کی آواز پھٹی ہوئی ہوتی ہے اور ان کی آواز میں مردانہ پن ظاہر ہوتا ہے۔ شیریں سخن لوگوں سے سب متاثر ہوتے ہیں آواز کو شیریں بنانے کے لیےدرج ذیل نقش روزانہ سیاہ رنگ کی روشنائی سے لکھ کر ایک گھڑے یا صراحی میں ڈال دیں اور پینے میں صرف یہی پانی استعمال کریں۔ پانی ہر روز نیا لیں! جو پانی بچ جائے اسے کسی پاک جگہ یا کیاری میں بہا دیں اس عمل کی مدت 90 دن ہے۔ اگر آواز کو نظر بد بھی لگ جائے تو اس نقش کے پانی کو پینے سے وہ بھی جاتی رہتی ہے۔ 

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 642 reviews.