Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ارجن کی چھال! بیس دن میں دل کا مرض ختم

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تین سال قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا۔ ابتدائی طبی امداد کے لیے مجھے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہسپتال لے جایا گیا وہاں تین سے چار دن رہنے کے بعد مجھے چھٹی ہوئی، اس کے بعد مجھے فیصل آباد کارڈیالوجی لایا گیا وہاں پر انہوں نے ای سی جی کی اور مجھے دوائی دینے کے بعد کہا آپ کو دل کی تکلیف ہے۔ مجھے انہوں نے انجیوگرافی کے لیے نو ماہ کا وقت دے دیا اور کہا یہ دوائی کھاتے رہیں میں دوائی کھاتا رہا لیکن انجیوگرافی نہیں کروائی۔ اسی دوران عبقری میں مجھے ایک ٹوٹکہ ملا جو کہ ارجن درخت کا چھلکا تھا وہ میں پنسار کی دکان سے خرید کر پندرہ سے بیس دن پینے کے بعد ای سی جی کروائی تو وہ بالکل ٹھیک تھی۔ ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو دل کی کوئی تکلیف نہیں۔اب میں صحتمند ہوں۔طریقہ استعمال: ارجن کی چھال دو انچ کا ٹکڑا ڈیڑھ کپ پانی میں رات کو بھگودیں‘ صبح ہلکی آنچ پر پکائیں‘ جب ایک کپ رہ جائے تو چسکی چسکی پی لیں‘ آدھے گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔اسی طرح شام کو عصر کے بعد بھی پی سکتے ہیں۔ (مسعود احمد، سمندری)
بواسیرکا مجرب نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو تاقیامت قائم و دائم رکھے اور جس طرح سے آپ انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ اپنی شان کے مطابق آپ کو نواز دیں اور آپ کی نسلیں آپ کے اس عمل کی وجہ سے خوشحال اور آباد ہوں۔اس نفسا نفسی کے دور میں آپ نے دکھی انسانیت کے دکھ بانٹ کر اور ان کو اعمال پر لگا کر جو نیکی کی ہے اللہ آپ کو اس کا اجر دے ، آج تک کسی سے یہ نہیں سنا تھا کہ آپ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے بھی دعا کریں اور کس طرح آپ کے اعمال اور آپ کے بولے ہوئے الفاظ آپ کی نسلوں کا پیچھا کرتے ہیں جب سے آپ کا رسالہ عبقری پڑھنا شروع کیا اور آپ کے درس سنے تو یہ حقیقت ہم پر واضح ہوئی۔ میں عبقری رسالہ 2014 سے پڑھ رہی ہوں اس میں دیئے گئے وظائف اور بہت سے نسخہ بھی استعمال کیے بہت فائدہ ہوا۔ میری والدہ کو بواسیر کا مسئلہ تھا ڈاکٹر کہتے ہیں کہ قبض ہے۔ اس کے لیے عبقری سے دیکھ کر میں نے اپنی والدہ کو ثابت اسپغول 100 گرام اور تارا میرا کے بیج 100 گرام ملا کرایک کھانے کا چمچ صبح ‘ دوپہر‘ شام تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کروائے اب ماشاء اللہ سے وہ ٹھیک ہیں۔ نوٹ: اگر پانی گھڑے کا ہو تو نسخے کا اثر دوبالا ہوجاتاہے۔(ثناء، گوجرہ)
دانتوں کے خطرناک مسائل کیلئے آسان ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عرصہ سے دانتوں کا مسئلہ تھا۔ صبح جب اٹھتا تو منہ سے خون بھر بھر کر آتا بہت سے منجن استعمال کیے لیکن فرق نہیں پڑا۔ پھر ایک دن عبقری رسالہ میں تلوں کے تیل کے فائدہ کی تحریر پڑھی کہ صبح نہار منہ دو چمچ تلوں کا تیل منہ میں ڈال کر جتنی دیر ہوسکے منہ میں گھماتے رہیں منہ کے سارے جراثیم اس میں آجائیں گے، نگلنا بالکل نہیں تھوک دینا ہےمنہ کی صفائی کرکے ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرسکتے ہیں۔ میں نے یہ ٹوٹکہ مسلسل استعمال کیا جس سے میرا مسوڑوں کا مسئلہ حل ہوگیا۔ (محمد شعیب، میلسی)
پتھر ہضم لکڑ ہضم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک نسخہ ہے جو مجھے میری والدہ سے ملا۔میرے بچوں کا جب بھی ہاضمہ خراب ہوتا تو میں یہی نسخہ استعمال کرواتی ہوں جس سے شفاء ملتی ہے۔ نسخہ:۔ریوندچینی، پوست ہریڑ زرد، ماجو، کچور اور زہر مہرہ ہر ایک کو برابر وزن میںلے کر کر پس لیں اور کسی شیشے کی بوتل میں رکھ لیں۔ مسور کے دانے کے برابر شہد کے چمچ کے ساتھ دیں۔ ہر تیسرے دن یا روزانہ بھی دے سکتے ہیں اس سے بچے کا ہاضمہ درست رہتا ہے اس کا اتنا فائدہ ہے کہ پتھر ہضم لکڑ ہضم والا نسخہ ہے۔ (پوشیدہ، واہ کینٹ)

 

 
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 680 reviews.