Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج بیماریوں کا سوفیصد گارنٹی شدہ شفائی فارمولہ

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(ڈاکٹر ظفر حمید ملک، اٹک)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! مفید نسخہ قارئین کی خدمت میں عرض کررہا ہوں ہر بار مفید پایا۔ جس کسی کو جس بھی مرض کے لیے دیا کبھی مایوسی نہیں ہوئی‘ بس دوا دینے کی ایک خاص ترکیب ہے جو اپنے پڑھنے والوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں‘ یہ ترکیب استعمال کریں اور شفاءیابی حاصل کریں‘ میں نے اپنی پریکٹس میں جن امراض میں اس نسخہ کو مفید پایا وہ یہ ہیں شوگر والے تمام مریضوں کے لیے بھی خوشخبری ہے ۔یہ نسخہ شوگر جیسے موذی مرض کے لیے بھی مفید بلکہ اکسیر ترین ہے‘ اس کے استعمال سے لبلبہ کام شروع کردیتا ہے۔ کینسر، معدے کے امراض، عرق النساء، دل کے امراض، لُو بلڈپریشر، موٹاپا، کمردرد، ٹینشن، ہاتھ پائوں کا سن ہونا، گردے کی پتھری، پیشاب کی جلن، گردے کے مسائل، ہاضمہ، یرقان، اعصابی و جسمانی و جنسی کمزوری، قوت باہ، قبض، کسی قسم کا زخم جو ٹھیک نہ ہو خواہ وہ شوگر کی وجہ سے کیوں نہ ہو، گھنٹیا، فالج ، لقوہ، رعشہ، دماغی کمزوری، الرجی، الرجی سانس جو گندم کے سیزن میں زیادہ ہوجائے یعنی سانس کے مسائل‘ دمہ، ریشہ وغیرہ، حیض کے بند ہونے پر زنانہ امراض، معدے کا کینسر، مثانہ کا کینسر، آنتوں کا کینسر، کینسر کی گلٹیوں کے لیے، پستان کاکینسر، بچے دانی کا کینسر، دماغ میں ٹیومر، پیٹ میں رسولی، تھائیرائڈ گلینڈز کا کم کام کرنا، مائوتھ السرز، ہائپر ایسڈٹی، کارسی نوماکولون، کارسینوماریکٹم، مسکولرویکنس، ہارٹ اٹیک یہ تمام وہ امراض ہیں جن پر میں نے اپنے مریضوں کو یہ استعمال کروایا اور صرف مفید نہیں اکسیر اور مجرب ترین نسخہ پایا ہے۔ صرف اپنے پڑھنے والے تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال بتائی ہوئی ترکیب سے کریں تاکہ آپ کو روحانی فیض بھی حاصل ہوسکے کیونکہ مجھے جہاں سے یہ حاصل ہوا ان کا کہنا تھا کہ اس نسخے کی افادیت بڑھ جائے گی جب اس بتائی ہوئی ترکیب سے استعمال کیا جائے۔ نسخہ انتہائی سادہ اور موثر ہے ۔ھوالشافی: کلونجی لے کر صاف کرکے صبح نہار منہ چند دانے کھانے ہیں پانی کے ساتھ اہم ترین یہ ہے کہ کتنے دانے تو اس ترکیب کے ساتھ کہ آپ اپنی پیدائش کے تمام اعداد جمع کرلیں جتنی تعداد آجائے اتنےدانے مثال کے طور پر میری تاریخ پیدائش ہے 30-9-1973 تو 3+9+1+9+7+3 تو ٹوٹل آتا ہے 32 ہمیں ایک مفرد عدد چاہیے تو 3+2=5 تو میری خوراک پانچ دانے صبح نہار منہ ایک گھونٹ پانی کے ساتھ ہے‘ یہ علاج اس وقت تک جاری رکھنا ہے جب تک بیماری مکمل ختم نہ ہو جائے بظاہر یہ خوراک دوا آپ کو کم لگے گی لیکن اس کی افادیت کے آپ قائل اس وقت ہوں گے جب آپ کو اس کے فوائد نظر آئیں گے ۔ آپ اپنی ادویات کے ساتھ بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں‘ بس یہ یقین کرلیں آپ کی شفاء اس میں قدرت نے رکھ دی ہے۔کیوں ہمارے پیارے نبی کریمﷺ نے فرمایا کلونجی موت کے سوا ہر مرض کے لیے شفاء ہے ۔

 بھگندر ناسور اور فسچولاکا بغیر آپریشن کامیاب علاج

ایک اور نسخہ عبقری کے پڑھنے والوں کی نذرکررہا ہوں۔ایسا زخم جو کسی دوا سے ٹھیک نہ ہوتا ہو یہ نسخہ صرف ایک کتابی نسخہ نہیں ہے میرا آزمودہ ترین نسخہ ہے بڑی مشکل سے اس نسخہ تک پہنچ پایا تھا لیکن عبقری کے پڑھنےوالوں کے لیے یہ نسخہ پیش کررہا ہوں۔ الحمدللہ بہت سے مریض اس نسخے سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ میں یہ نسخہ فی سبیل اللہ دیتا ہوں۔یہ خون کو صاف کرنے کے لیے بہترین نسخہ ہے فسچولا بھگندر پر اس کا اثر تیر بہدف ہے میرے پاس کئی مریض آئے جن کو مقعد کے پاس زخم تھے خون و پیپ رستا رہتا تھا میں نے ہومیوپیتھک میڈیسن بھی دی لیکن اس نسخے میں جو کمال ملا وہ کسی اور نسخہ میں نہیں تھا مقعد میں درد بھی اس نسخے سے دور ہو جاتا ہے۔ ھوالشافی: صندل سفید (اصلی)، صندل سرخ (اصلی)، گیرو، ہرمچی، مجیٹھ، ملٹھی، برگ نیم، برگ مہندی، نرکچور اور اہم ترین جز جدوارخطائی تمام ایک ایک تولہ لے لیں‘ پہلے صاف کرکے پھر ہموزن مقدار میں سفوف بنالیں۔ آدھا چمچ صبح ناشتے کے بعد پانی کیساتھ اور آدھا چمچ رات کھانے کے بعد پانی کیساتھ لیں۔ یہ ایک بہت ہی پرانی کتاب کا نسخہ ہے یہ وہ نسخہ ہے جس کو انڈیا کے ایک وید نے بنایا اور اس کی یہ دوا حیات افزاء کے نام سے مشہور ہوئی میں نے اپنے کلینک کے لیے کیپسول فارم میں تیار کیے اور نام حیاء افزاء ہی رکھا فسچولا اور بواسیر میں جو درد مقعد ہوتا ہے اس کے استعمال سے وہ درد بھی کم ہو جاتا ہے اور مستقل استعمال سے زخم ٹھیک ہونے لگتا ہے پیپ بننی ختم ہو جاتی ہے اور آپ آپریشن سے بچ سکتے ہیں اگر آپ فسچولا آپریٹ کروانے لگے ہیں یا آپ کا کوئی عزیز اس بیماری میں مبتلا ہے تو آپریشن کروانے سے پہلے ایک بار ضرور اس نسخے کو استعمال کرلیں ۔ میرے اللہ پاک نے چاہا تو آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی ان شاء اللہ ایک کاروباری راز تھا جو عبقری پڑھنے والوں کے حوالے کردیا۔ اس کے علاوہ اس نسخے کو میں نے جلدی امراض میں بھی استعمال کروایا پھوڑے پھنسیاں اور خارش میں بھی بہترین نتائج حاصل ہوئے ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 682 reviews.