Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نامعلوم مرض ٹھیک ہوگیا!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گائوں میں ایک عزیز رشتہ دار ہیں جن کی عیادت کرنے میں گیا تو دیکھا وہ چارپائی پر لیٹے ہوئے تھے دیکھنے میں تو تندرست لگ رہے تھے میں نے پوچھا لگتا ہے آپ کی طبیعت آگے سے بہتر ہے کہنے لگے نہیں میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے‘ اچانک سے ایسا دورہ پڑتا ہے کہ میں ہوش و حواس کھو بیٹھتا ہوں کچھ پتہ نہیں کیا کررہا ہوں ۔ ان کے گھر والوں نے بتایا کہ یہ صحیح کہہ رہے ہیں انہیں نہیں پتہ چلتا یہ کیا کررہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں‘ بس جو چیز سامنے آتی ہے توڑ دیتے ہیں‘ اس لیے ہم انہیں ایک کمرے میں بند کرکے باہر سے تالا لگا دیتے ہیں کہ کہیں بڑا نقصان نہ کردیں۔ میں نے پوچھا ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے ایک فائل میرے ہاتھ میں تھما دی اور کہنے لگے تمام ٹیسٹ سوفیصد درست ہیں۔ ٹیسٹوں میں کوئی مرض نہیں آتا لیکن مجھے پتہ ہے میں کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہوں۔ بس ان کا اتنا کہنا تھا میرے دل میں فوراً عبقری رسالہ میں کالی کڑوی شفاء کے بارے جو پڑھا تھا وہ آگیا کہ کسی بھی مرض کی سمجھ نہ لگ رہی ہو اس میں یہ مفید ہے۔ میں نے انہیں تسلی دی اور کہا کہ میں شہر جاکر آپ کے لیے دوائی بھیجتا ہوں آپ نے باقاعدگی سے استعمال کرنی ہے، اگلے روز میں نے کسی جاننےوالے کو کالی کڑوی شفاء کی تین بوتلیں دیں کہ میرے رشتے داروں کے ہاں دے دینا اور فون پر ان کو دوائی کا طریقہ سمجھا دیا۔ ایک ماہ کے بعد ان کی کال آئی کہ میں بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں اب مجھے وہ دورے نہیں پڑتے جو پہلے پڑتے تھے بس تھوڑی جسمانی کمزوری ہے وہ بھی دور ہو رہی ہے ۔ میرا شکریہ ادا کرنے لگے کہ تمہاری وجہ سے شفاء ملی۔ میں نے کہا نہیں اللہ ہی شفاء دینے والا ہے۔ (نواز، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 699 reviews.