Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گرمیوں میں سردرد کے ستائے مریضوں کیلئے خوشخبری! (طب نبوی اور جدید سائنس) (سانول چغتائی)

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

قارئین السلام علیکم! جیسےجیسے فضائی آلودگی بڑھتی جارہی ہے‘ اس کے ساتھ ساتھ ہی گرمی بھی بڑھتی جارہی ہے اور سردی کا خاتمہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ کئی برفیلے علاقے ہیں ان کی جو برف پورا سال چلتی تھی اب وہ چند ماہ تک محدود ہوگئی ہے اس کے علاوہ آپ نے ایک اور چیز محسوس کی ہوگی کہ لوگوں میں برفانی اور ٹھنڈے علاقوں کا شوق بڑھ رہا ہے آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ گرمی کی زیادتی کی وجہ سے لوگ تنائو، کھچائو اور دوسری لاعلاج بیماریوں کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔ اب تو گرمیوں کا موسم جوبن پر ہے، تو یہ موسم اپنے ہمراہ دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ سردرد کی ایک زچ کر دینے والی بیماری لارہا ہے جس بیماری نے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ یہ بات تو عام ہے کہ انگریزی دوائی کا اصول ہے وہ دوائی انسان کو فوراً ٹھیک کردیتی ہیں لیکن کچھ دیر بعد اس کا اثر ہوا میں تحلیل ہو جاتا ہے، لیکن دیسی دوا زندگی بھر کی شفاء سے نوازتی ہے۔ قدرتی چیزوں میں ہمیشہ سے تاثیر رہی ہے اور رہے گی مگر اس کا تاخیر سے اثر کرنے سے لوگ مایوس ہوگئے ہیں۔شعر:
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
جن کا مقصود شفاء ہوتی ہے وہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارتے اور وہ ہمیشہ شفاء کی تلاش میں مگن رہتے ہیں۔ اسی ضمن میں شیخ الوظائف کا آزمودہ نسخہ قارئین کی نذرکررہا ہوں:۔
ھوالشافی:اسطخدوس ایک تولہ، کالی مرچ دس دانے، دھنیا آدھا تولہ، رات کو کسی برتن میں بھگو دیں، صبح اٹھ کرمواد کھالیں اور پانی پی لیں اگرچاہے تو اس کا شیک بنا کرتھوڑا سا شہد ملا کر پی لیں‘ بغیر شہد کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ نسخہ استعمال کرتے ہی آپ اپنے سر کے اندر ایک نئی قوت محسوس کریں گے۔ گرمی اور کمزوری کی وجہ سے سر میں جو درد ہوتا ہے۔ اس نسخے سے طاقت کے اضافے سے سر کو ایک نیا سہارا ملتا ہے جس سے وہ اپنی قوت مدافعت کو مضبوط کر دیتا ہے۔ اس نسخے کو مستقل مزاجی سے استعمال کریں اور پھر جب فائدہ ہوتو عبقری کے پتے پر لکھ کر ضرور روانہ کریں تاکہ مخلوق کو فائدہ ہو اور آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنے۔ سر کے درد کا ایک اور نادر نسخہ جو کہ تھوڑا مہنگا ہے لیکن تیربہدف ہے۔ لوگوں نے بہت آزمایا اور حکماء کا بھی مجرب نسخہ ہے۔ ایک عددبکرے کی سری کو اچھی طرح بنوا کر‘ برتن میں ڈالیں‘ پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ سری پانی میں بالکل ڈوب جائے بلکہ ایک سے دو انچ اوپر پانی آجائے‘ اب اس برتن کو آگ پر چڑھادیں حسب ذائقہ نمک اور مرچ‘ ادرک‘ لہسن‘ پیاز وغیرہ ڈال دیں‘ آنچ بالکل ہلکی رکھیں۔ سارا دن پکتی رہے‘ شام کو جو پانی بچ جائے اس کو چسکی چسکی پی لیں۔ اگر بندہ 100 سال بھی زندہ رہے گا اس کو یہ مسئلہ دوبارہ درپیش نہیں آئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 706 reviews.