Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کنوارے‘منگنی والےاور شادی شدہ!سدا خوش رہیں گے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

(تنویر اقبال، پنڈی گھیب)

شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو لمبی عمر عنایت فرمائے اور دنیا و آخرت کی ساری عزتیں، عافیتیں، مقام، سکون عنایت فرمائے۔ اللہ رب العزت آپ کی آپ کی نسلوں کی تسبیح خانہ کی،مخلصین کی اور پوری امت کی حفاظت کفایت، کفالت فرمائے۔
(۱)جن نوجوان لڑکوں یا لڑکیوں کی شادی نہیں ہوئی یا جن کی شادی طے ہوچکی ہے حتیٰ کہ وہ لوگ بھی جو شادی شدہ ہیں ان تمام کے لیے ایک روحانی ٹوٹکہ بمطابق حکم شیخ عرض کرنے کی جسارت کررہا ہوں۔ عمل یہ ہے کہ جن کی شادی ابھی طے نہیں ہوئی وہ اور باقی تمام افراد اوّل تین بار درود ’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُـحَمَّدٍ کَما تُـحِبُّ وَ تَرْضٰی لَہٗ‘‘ پڑھے پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم کی میم کو سورت فاتحہ کی لاؔم کے ساتھ ملا کر ایک دفعہ آمین تک پڑھے پھر تین دفعہ سورئہ اخلاص قل ھواللہ احد مکمل تین دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھ کر آخر میں درود تاج تین مرتبہ پڑھے یہ ایک مرتبہ عمل مکمل ہوا‘ اس طرح اکتالیس دفعہ روزانہ یہ عمل پڑھنا ہے۔ عمل مکمل کرنے کے بعد پہلی کیفیت والے افراد یوں نیت کریں کہ الٰہی تو جانتا ہے میرا جیون ساتھی کون ہوگا؟ الٰہی میں یہ عمل اس شخص کو ہدیہ کرتا ہوں اور جن کا رشتہ طے ہوچکا ہے وہ اس شخص کا نام لے کر یہ عمل اس کے دل کو ہدیہ کریں اور جن کی شادی ہوچکی ہے وہ اپنے میاں یا اپنی بیوی کا نام لے کر اس کے دل کو ہدیہ کریں۔
اب اس کے کمالات پڑھیں کہ تینوں کیفیات والے یعنی غیر شادی شدہ، یا جن کی منگنی ہوگئی ہو اور شادی شدہ تینوں قسم کے لوگ سدا خوش رہیں گے جو شوہر پڑھ کر بیوی کو ہدیہ کرے گا بیوی اس کی دیوانی ہوگی، جو منگیتر کے لیے پڑھے گا منگیتر اس کی عاشق ہوگی۔ اس کے دل میں محبت کا چراغ روشن سے روشن تر ہوتا جائے گا۔ جھگڑا، الجھائو، ذہنی بے سکونی کبھی پاس نہ آئے گی‘ گھر جنت بنانے کا نسخہ آپ کی خدمت میں عرض کیا ہے کرکے دیکھیں اس کے کمالات اس قدر ہیں کہ بیان سے باہر ہیں۔
(۲) جن لوگوں کو غصہ بہت شدید آتا ہو۔ غصے کی حالت میں آپے سے باہر ہو جاتے ہوں جو لوگ شدید غصے کی وجہ سے نقصانات اٹھا چکے ہوں وہ قرآن مجید کی آیت ’’وَ الْكٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَ الْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَ اللّٰهُ یُـحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ‘‘ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اوّل آخر درود شریف ایک بار پڑھ کر خود پر دم کریں یا گھر کے کسی فرد، دوست، اولاد، والد، رشتے دار کا تصور کرکے اکتالیس دن تک بلاناغہ پڑھ کر دم کریں ۔ بندہ پاس نہ ہوتو چینی یا شکر پر دم کردیں وہ چینی یا شکر چائے وغیرہ میں ساتھ ساتھ استعمال کریں اور جب چینی شکر کم ہو اس میں مزید چینی شکر شامل کریں جس کے استعمال سے بلڈپریشر نارمل رہتاہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 769 reviews.