Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2021ء

منہ میں خون
میں نے خواب میں دیکھا کہ کمرے میں کھانا رکھا ہے اور میرے منہ سے خون نکل رہا ہے۔ بھائی کہتے ہیں کہ کھانا کھالو میں کہتی ہوں کہ میں کس طرح کھائوں، میرے منہ سے تو خون نکل رہا ہے، پھر دوسرے خواب میں بڑا سا ایک حوض دیکھا لیکن اس میں پانی نہیں تھا۔ حوض کچھ صاف ستھرا تھا۔(عرشی، کراچی)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ روزی میں تنگی اور پریشانی کچھ وقت کے لیے آسکتی ہے، تاہم آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں اور نماز کی پابندی کریں۔
رشتوں میں بندش
پہلے میں خواب میں جوتا ٹوٹا ہوا دیکھتی تھی، اب کبھی جوتے کی دکان پر جاتی ہوں تو جوتا پسند نہیں آتا، جوتوں کے بارے میں اچھے خواب نہیں آتے۔ چھت پر جانے کے لیے سیڑھیاں خطرناک بن جاتی ہیں۔ میں چھت پر جاتی ہوں تو سیڑھی سے اوپر نہیں جاسکتی۔ مشکل پیش آتی تھی لیکن اب دیکھتی ہوں سیڑھی سے اوپر چلی جاتی ہوں اور چھت پر موجود ہوتی ہوں، جب چھت پر جانے لگتی ہوں تو پہلے ہی چھت پر موجود ہوتی ہوں یا اوپر چھت پر جانے کے لیے کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔(شکیلہ، پنڈی)
آپ کے خواب مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے ساتھ اور آپ کے تمام گھر والوں کے ساتھ بندش کا مسئلہ چل رہا ہے آپ اور آپ کے گھر والے روزانہ بعد نماز فجر دوسو بار معوذتین بسم اللہ کے ساتھ پڑھ کر گھر کے تمام گوشوں میں دم کردیا کریں۔ ان شاء اللہ بندش ٹوٹ جائے گی یہ عمل نوے دن تک پابندی سے کرنا ہوگا۔
بے رنگ مہندی میرے ہاتھوں پر
میں اکثر خواب میں اپنی شادی دیکھتی ہوں۔ کئی بار اپنے ہاتھوں پر مہندی لگواتی ہوں لیکن اس کا رنگ ہی نہیں چڑھتا۔ ایک دفعہ بہت معمولی سا رنگ آیا۔ ویسے حقیقت میں نے شادی کے لیے وظیفے بھی کئے لیکن کوئی سلسلہ نہیں بنتا بات بڑھ ہی نہیں پاتی۔(ثمرین، لاہور)
آپ کے خواب کے مطابق آپ پر بندش ہے۔ اور اگر آپ کا شادی کا سلسلہ نہیں بن رہا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جو وظیفہ کررہی ہیں بغیر اجازت کے کررہی ہیں۔اس لیے وہ وظیفہ چھوڑ کر آپ سورئہ آل عمران کی پہلی تین آیات روزانہ 313 بار پڑھیں اور یہ عمل اکیس دن جاری رکھیں ان شاء اللہ اچھا رشتہ آئے گا۔
چار پرندے دو زندہ دو مردہ
میں نے دیکھا کہ آم کے درخت پر شہد لگا ہوا ہے اور کسی نے دھواں کردیا، مکھیاں اڑ کر جارہی ہیں۔ شہد کا چھتا شہد سے بھرا ہوا ہے۔ درخت کے قریب ہی کوئی شخص ڈبے سے پرندے نکال رہا ہے، میں انہیں مور سمجھتا ہوں، جیسے ہی وہ نکالنا شروع کرتا ہے تو جس کو میں زندہ بولتا ہوں تو وہ زندہ نکلتا ہے اور جس کو مردہ بولتا ہوں وہ مرا ہوا نکلتا ہے، وہ چار پرندے نکالتا ہے دو زندہ ہوتے ہیں اور دو مردہ ہوتے ہیں۔(س، م۔ شیخوپورہ)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے چار اہم کاموں میں دو میں کامیابی نصیب ہوگی اور دو میں کوشش کے باوجود ناکامی ہوگی۔ واللہ اعلم۔

 پریشان کر دینے والاخواب

میں نے خواب دیکھا کہ بہت سارے کتے ہوتے ہیں جو مجھے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر میں ہر بار ان سے بچ جاتی ہوں۔ ایک بار دیکھا کہ میں بہت بیمار ہوں اور بستر پر پڑی ہوں۔ کافی عرصے سے ہمارے گھر میں بہت پریشانیاں ہیں اور میں ہر وقت ذہنی تنائو کا شکار رہتی ہوں۔(آسیہ، نواب شاہ)
آپ کےخواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی پریشانیوں کی اصل وجہ ذہنی ٹینشن ہے جو کہ آپ کی حساس طبیعت کی وجہ سے اکثر آپ پر حاوی ہو جاتی ہے۔ آپ ہر فرض نماز کے بعد 206 بار یاجبار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور پانی میں دم کرکے پیتی رہیں یہ عمل اکتالیس دن کرلیں۔ واللہ اعلم۔
مٹھائی اور بندوق
میں نے خواب دیکھا کہ میری کزن ہمیں مٹھائی وغیرہ دیتی ہے اس کے بعد منظر بدل جاتا ہے میری کزن کا بھائی بندوق لاکر مجھے گولی مارتا ہے تو میں جلدی سے کلمہ شہادت پڑھنا شروع کر دیتا ہوں کہ اسی طرح میں شہید ہو جائوں، لیکن کچھ دیر بعد دیکھتا ہوں تو بندوق میرے پاس پڑی ہوئی ہے اور میں زندہ ہوں، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(شاہد سلیم،کچہ موڑ)
آپ کے خواب کے مطابق آپ کی دشمنوں کے شر سے سے حفاظت کا اشارہ ہے، آپ کلمہ شہادت کثرت سے پڑھا کریں۔

اونچی ریڑھی پر گوشت
میں نے دیکھا کہ ایک اونچی سی ریڑھی پر گوشت لے جایا جارہا ہے تو میں بھی اس ریڑھی پر بیٹھ جاتی ہوں پھر منظر بدلتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنی سوتیلی بہن کے گھر جاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ میری چیزیں واپس کرو۔ میری چیزوں میں سے کچھ وہ استعمال کرلیتی ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ آپ نے میری چیزیں کیوں استعمال کیں۔ پھر دیکھا کہ ان کے گھر میں چھوٹا موٹا نقصان ہورہا ہے میں نے کہا دیکھو انہوں نے ہمارے ساتھ برا کیا اس لئے ان کو نقصان ہورہا ہے۔(افشین، لاہور)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی پریشانیاں وقتی ہیں جو کہ ان شاء اللہ جلد دور ہو جائیں گی اور آپ کے مخالفین ناکام رہیں گے۔
گھر میں اندھیرا اور ڈرائونا سا ماحول
میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہوگئی ہے اور میں ایک گھر میں ہوں جہاں بہت اندھیرا ہے، بہت ڈرائونا سا ماحول ہے، مجھے بہت خوف آرہا ہے، میں اپنے سامنے کھڑی دو عورتوں سے کہہ رہی ہوں آپ میرے ساتھ ایسا کیوں کررہی ہیں۔ (امبرین، لاہور)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ ایک ہی مسئلے میں دو مرتبہ الجھ جائیں گی تاہم آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں اور ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ یاحی یاقیوم پڑھ کر دعا کیا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 833 reviews.