Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت فردوسیؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

شوگر کے مریضوں کے لئے ایک دعا
ڈھائی ماہ تک بلا ناغہ تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام یہ دعا پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے(اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں)۔ یہی دعا بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے بھی مفید ہے۔دعا یہ ہے۔
رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَ خْرِ جْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطَاناً نَّصِیْرًا؁ (سورۃ بنی اسرائیل آیت ۸۰)
ناف ٹل جانے کا علاج
اگر کسی کی ناف ٹل جائے اور کسی بھی طرح ٹھیک نہ ہو رہی ہو تو ہو تویہ آیت بسم اللہ کے ساتھ لکھ کر ناف کی جگہ باندھیں، ناف اپنی جگہ آجائیگی‘بہت لاجواب عمل ہے۔
اِنَّ اللہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِہٖ ط اِنَّہُ کَانَ حَلِیْمًاغَفُوْرًا؁
زوجین میں محبت کے لئے
فَاِنْ تَوَلَّوْافَقُلْ حَسْبِیَ االلّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَط عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ ھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
شبِ جمعہ میں نصف رات گزرنے کے بعد باوضو تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں۔ اس کے بعد پھر یہ پڑھیں:مرد ہے تو یہ پڑھے:۔ اَللَّھُمَّ اَنْتَ الرَّبُّ حَسْبِیْ ( من فلاں بن فلانۃ ) اَعْطِفْ قَلْبَہُ اِ لَیَّ وَ ذَلِّلْہُ اِلَیَّ۔ عورت ہے تو یہ پڑھے:اَللَّھُمَّ اَنْتَ الرَّبُّ حَسْبِیْ (فلانۃ بنت فلانۃ) اَ عْطِفْ قَلْبَھَا اِ لَیَّ وَ ذَ لِّلْھَآ اِلَیَّ۔ اگریہ وظیفہ پڑھنے والی عورت ہے تو فلاں بن فلانۃ کی جگہ شوہر کا نام اور اس کی والدہ کا نام لے جس کی محبت مطلوب ہے اور اگر یہ وظیفہ پڑھنے ولا مرد ہے تو فلانۃ بنت فلانۃ میں اپنی اہلیہ اور اس کی والدہ کا نام لے‘ نہایت پر تاثیر عمل ہے۔
عزت و عظمت میں اضافہ کے لئے
اگر کوئی شخص چاہے کہ اس کی مقبولیت عزت و عظمت اور شان و بزرگی لوگوں میں عام ہو اور لوگ اسے عزت دیں تو اسے چاہیے کہ بعد نماز عشاء روزانہ پابندی کے ساتھ اول آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد 94مرتبہ یَا عَزِیْزُ پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ یہ پڑھے: یَا عَزِیْزُ اَ عِزِّنِی بِعِزَّ تِکَ یَا عَزِیْزُ اس کے بعد اپنی عزت و عظمت میں اضافہ کی دعا کرے۔ چند ہفتے کرنے کے بعد ان شاءاللہ عزت عظمت میں حیرت انگیز اضافہ ہوجائےگا‘بہت مثبت اور شاندار نتائج حاصل ہو گے۔
ذاتی مکان اور وسعت رزق کے لئے
اگر آپ کے پاس رہنے کی جگہ یا مکان نہ ہو‘یاروزگار کا ذریعہ نہ ہو یا رزق کی تنگی ہو یا مسافرت ہو اورضروریات زندگی کی سہولیات میسر نہ ہو ں ‘زندگی کی الجھنوں اور پریشانیوں سے اکتا گئے ہیں،کوئی ساتھ دینے کو تیار نہیں‘ کوئی وسیلہ ‘کوئی امید نظر نہ آرہی ہو‘بہت سےاسباب اختیار کر کےہمت ہار چکے ہیں ۔یہ عمل آخری علاج اور آخری سبب سمجھ کر کرلیجئے‘ مذکورہ آیت یقین اور توجہ کے ساتھ۱۵۱ مرتبہ اول آخر تین بار درود پاک کے ساتھ روزانہ پڑھ لیں‘مراد پوری ہونے تک یہ عمل مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھیں،ان شاءاللہ یقینی کامیابی حاصل ہو گی‘بہت لاجواب عمل ہے‘یقین شرط ہےآیت یہ ہے۔
وَلَقَدْمَکَّنّٰکُمْ فِیْ الْاَرْضِ وَجَعَلْنَالَکُمْ فِیْھَامَعَایِشَ طقَلِیْلاًمَّاتَشْکُرُوْنَ؁
ناگہانی آفات سے حفاظت کیلئے درود شریف
مناہج الحسنات میں ابن فانی کی کتاب فجر منیر سے نقل کیا ہے کہ ایک بزرگ شیخ صالح مسٰی ضریر تھے انہوں نے اپنا گزرا ہوا قصہ مجھ سے بیان کیادوران سفرطوفان آیا اور جہاز ڈوبنے لگامیں اس میں مو جود تھااس وقت مجھ کو غنودگی سی ہوئی اس حالت میں رسول اللہ ﷺ نے مجھ کو یہ درود تعلیم فرما کر ارشاد فرمایا کہ جہاز والے اس کو ہزار بار پڑھیں ابھی تین سو بار یہ پڑھا تھا کہ طوفان تھم گیا اور جہاز ڈوبنے سے بچ گیا۔وہ درود شریف یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلٰوۃً تُنَجِّیْنَا بِھَامِنْ جَمِیْعِ الْاَھْوَالِ وَ الْاٰفَاتِ وَ تَقْضِیْ لَنَا بِھَا جَمِیْعَ ا لْحَاجَاتِ وَ تُطَھِّرُنَا بِھَا مِنْ جَمِیْعِ السَّیِّاٰتِ وَ تَرْ فَعُنَا بِھَا عِنْدَکَ اَعْلَی الدَّرَجَاتِ وَ تُبَلِّغُنَا بِھَآ اَ قْصَی الْغَایَاتِ مِنْ جَمِیْعِ الْخَیْرَاتِ فِی الْحَیٰوۃِ وَ بَعْدَ الْمَمَاتِ اِنَّکَ عَلیٰ کُلِّ شَیْ ئٍ قَدِیْرٌ

 
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 862 reviews.