Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو سے تڑپتے سلگتےخط اور علاج!روحانی بیماریوں کا روحانی علاج!کالے جادو سے ڈسی دکھ بھری کہانیاں

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

بیوی چھوڑ گئی‘ سارا گھر بیمار‘ کاروبار ختم! یہ کیا ہوا؟

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ دراز سے میرے گھر کے حالات بہت خراب ہیں‘ہمارے گھر کسی نے بندش کا کالا عمل کروایا ہوا ہے‘ سب گھر والے بیمار رہتے ہیں ۔ شادی کو چھ سال ہو گئے پر ابھی تک اولاد نہیں ہے‘اب بیوی بھی ناراض ہو کرمیکہ چلی گئی اور خلع کا مطالبہ کر رہی‘پہلے سب ٹھیک تھا اچانک سارا نظام زندگی خراب ہوگیا۔ بہن بھائیوں کے رشتے بھی نہ ہورہے ہیں۔ ہمیں کچھ بتائیں کہ زندگی دوبارہ خوشیوں کی پٹری پر چڑھ جائے۔ بیوی سے صلح ہوجائے اور وہ میرے گھر واپس آجائے۔(غ، راولپنڈی)
جواب:آپ روزانہ کثرت سے اللہ کے دو اسم مبارک یَابَاسِطُ یَا فَتَّاحُ کھلا پڑھیں ‘بندشوں کو توڑنے کے لئے زبردست عمل ہے‘اس کے علاوہ صبح شام ایک تسبیح رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًاo اس دعا کا بہت اہتمام کریں‘گھر کےتمام افراد یه اعمال كریں تو ان شاءالله زیاده فائده هوگا۔

کیا ہماری بھی کبھی شادی ہوسکتی ہے؟

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک بہن اور دو بھائیوں کے رشتے نہیں ہو رہے جسکی وجہ سے میری والدہ بہت پریشان ہیں۔بے شمار رشتے آئے‘ دیکھ بھال کر گئے مگرجاکر انکار کردیا۔ ایک دن میری بہن کہہ رہی تھی کہ ’’کیا ہماری بھی کبھی شادی ہوسکتی ہے؟‘‘ کیونکہ وہ ناامید اتنی ہوچکی ہے۔ کوئی وظیفہ بتائیے۔(ثمینہ‘ لاہور)
جواب: جن لوگوں کا شادی کا مسئلہ اٹکا ہوا ہو ،گھر میں پریشانیاں ہوں۔وہ ہروقت نہایت کثرت کے ساتھ یہ آیت پڑھیں‘ورنہ کم از کم دن میں کسی وقت ‘ وقت مقرر کرکےیہ آیت 313 مرتبہ اول و آخر گیارہ بار درود شریف۔
ھُوَالْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الْظّٰہِرُوَالْبَاطِنُ وَ ھُوَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ؁

پیر کے کہنے پر بہو کو گھر سے نکال دیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !گزشتہ سال میری بیٹی کی شادی ہوئی ‘ شادی کے بعد معلوم ہوا کہ میری بیٹی کا شوہر اور اس کی ماں اور تمام گھر والے انتہائی شکی مزاج ہیں‘ حتیٰ کہ بیٹی کو نماز قرآن پڑھتے دیکھتے تو آپس میں باتیں کرتے کہ ہم پر کہیں جادو تو نہیں کررہی‘ ان کے گھر میں مصلیٰ نماز کا رواج ہی نہ تھا ۔ میرے گھر مجموعہ وظائف اور تہدیدی نامہ پڑا تھا‘ بیٹی نےمنع بھی کیا مگر میں نے زبردستی اس کے بیگ میں ڈال دیا‘ اسکی ساس نے جب دیکھا اور جاکر اپنے پیر کو دکھایا‘ پیر نے کہا یہ تم لوگوں پر جادو کروا رہی ہے‘ بس پیر کے کہنے پر انہوں نے میری بیٹی کو گھر سے نکال دیا۔(پ‘ ملتان)
جواب: آپ کی بیٹی اور آپ کے تمام گھر والے صرف اس آیت کا ورد کریں‘ ان شاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ وَاللہُ اَشَدُّ بَاْ سًا وَّاَشَدُّ تَنْکِيْلاً ؁ شادی ہمیشہ دیکھ بھال اوراچھی طرح تحقیق کرکے کرنی چاہیے۔

جنات کا سایہ محسوس ہوتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 61سال ہے۔ مجھے کچھ عرصہ سے جناّت کا سایہ محسوس ہوتا ہے جیسے وہ مجھے تکلیف دے رہے ہیں۔ مجھے اپنے ارد گرد محسوس ہوتے ہیں ‘ رات کے وقت زیادہ تنگ کرتے ہیں‘ براہ مہربانی میرے اس مسئلے کا حل بتائیں۔ ( پ‘ا۔ لاہور)
جواب: آپ نہایت توجہ سے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ پڑھیں‘ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میںپڑھیں۔ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتناجلد اثر ہوگا اور آپ کا مسئلہ حل ہوگا۔
عاملوں کے چکر لگا کر تھک چکے!
ہمارے گھر میں بہت ناچاقی اور لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔ میری ایک بہن‘ تقریباً اسکی عمر ۲۲ سال ہے اسے بارہ سال سے مسئلہ ہے اسکا جسم کانپتا ہے اور اسے محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی دھکا دے رہا ہو‘جب اسے دورہ پڑتا ہے تو جھٹکے لگتے ہیں منہ سے جھاگ نکلتی ہےاور بے ہوش ہوجاتی ہے‘اس کا بہت علاج کروایا ہے اور عاملوں کے پاس بھی لے کر گئے ہیں‘ مگر آج تک کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ (ش،گجرات)
جواب: آپ گھر کے جتنے افراد ہیں سب مل کرگیارہ تسبیح صبح اور گیارہ تسبیح نماز عشاء کے بعد یَا قَھَّارُ پڑھیں۔اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھنا ہرگز نہ بھولیں۔ اس کے علاوہ سارا دن اپنی بہن پر اذان اور افحسبتم والا عمل پڑھ کر دن میں چند بار دم کیجئے۔ عمل کا طریقہ یہ ہے: اذان سات مرتبہ اور سورۂ مومنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ پڑھ کر بہن کے دونوں کندھوں پر دم کردیں یا تصور میں پھونک مار دیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 866 reviews.