Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آلومیتھی کھائیں! اولاد نرینہ پائیں! بے اولاد متوجہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک خاندانی نسخہ برائے اولاد نرینہ کے لئے لکھ رہا ہوں جو کہ نہایت سستہ ‘ تیر بہدف ہے۔یہ نسخہ زائدالعمری کی کمزوری بھی دور کرتا ہے‘اولادِنرینہ کے لئے بھی نہایت مجرب ہے‘بہت لوگوں کو دیا ‘بہت لوگوں نے آزمایا اور نفع پا یا۔آج کے اس جدیددور میں بے اولادی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اورمخلوق اس سنگین مسئلے سے بہت پریشانی کا شکار ہے۔اس مرض کے علاج کے لئے لوگ بہت سے ڈاکٹروں  اور ہسپتالوں کے چکر لگا لگا کر عاجز آگئے ہیں اور اس علاج میں بے پناہ دولت بھی لگاتے ہیں‘جس کے باوجود بہت سے لوگ اولاد کی نعمت سے محروم رہ جاتے اور مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں‘ میں یہ اپنا خاندانی نسخہ عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں تا کہ انسانیت کو اس سے فائدہ پہنچے۔نسخہ:آلو میتھی کا سالن دیسی گھی میں پکا کر روز دن میں ایک بار میاں بیوی دونوں کواس سالن کے ساتھ روٹی کھلائیں ‘رات کے وقت اگر یہ سالن کچھ عرصہ کھایا جائے تو زیادہ فائدہ ہوگا۔نوٹ :اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ میتھی بڑے پتوں والی لینی ہے جسے عام زبان میں میتھرے بھی کہا جاتا ہے‘یہ میھترے کے پتے مردانہ اور زنانہ دونوں کے لئے نہایت مفید ہیں‘قوت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔(ملک محمد اختر‘حافظ آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 909 reviews.